ایک آدمی نے نئی سائیکل خرید لی. اسے بڑی فکر تھی کوئی اس کی سائیکل چوری نہ کر لے. اس لئے اس نے سب سے پہلے پانچ مختلف قسم کے تالے خرید لئے. اب وہ باہر جاتا تو سائیکل ایسی جگہ کھڑی کرتا جہاں وہ اپنی سائیکل کسی جنگلے یا پول سے باندھ سکتا. اسی پر بس نہ ہوتی وہ اس کے دونوں پہیوں کو بھی تالا لگاتا. ایک دن اپنی بیگم کو ساتھ بٹھا کر شاپنگ کرنے گیا. حسب معمول اس نے سائیکل کو پانچوں تالے لگا دئے. شاپنگ کے بعد یہ اپنی سائیکل تک آیا اور ترتیب سے پانچوں تالے کھولے. تب اس نے دیکھا ایک چھوٹا سا چھٹا تالا بھی سائیکل
کو لگا ہوا ہے. وہ حیران ہوا یہ تالا کس نے لگا لیا. اس نے سوچا اس کی فکر دیکھ کر یہ ضرور اس کی بیگم نے لگایا ہوگا. بیگم ابھی دکان میں تھی. یہ بیگم کے پاس گیا کہ اس چھوٹے تالے کی چابی دو. بیگم نے کہا کونسا تالا کیسا تالا تم پہلے کم تالے لگاتے ہو جو میں بھی کوئی تالا لگاتی. پریشان ہو کر یہ واپس سائیکل کے پاس آیا تو سائیکل نہیں تھی. چھوٹا تالا چور نے لگایا تھا اور ان چند لمحوں میں وہ اپنا تالا کھول کر سائیکل لے گیا تھا. کیا آپ کو اس آدمی کے نقصان پر ہنسی آرہی ہے.؟ ویسے ہمیں بھی اللہ نے پانچ خواص دئے ہیں. یعنی دیکھنے سننے سونگھنے
چکنے اور محسوس کرنے کے خواص خمسہ. یہ سب بہترین کام کر رہے ہوں تب ہمیں کسی تالے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی بس چھٹا تجربہ کا تالا ہمارے پاس ہو. کیونکہ یہ چھٹی حس نہ ہو تو شیطان ہماری عقل پر کوئی ایک چھوٹا سا تالا ایسا لگا دیتا ہے جہاں ہمارے خواص خمسہ کنفیوز ہو جاتے ہیں ایسے وقت چھٹی حس یا وجدان انسان کے کام آتا ہے. جو اپنی چھٹی حس یا ضمیر پر یقین نہیں رکھتے شیطان ان سے پھر ان کی کوئی نہ کوئی متاعِ عزیز چوری کر ہی لیتا ہے. تشکیک کی ماری اکثریت پھر ایسے ہی حیران و پریشان کھڑے لوگ ہوتے ہیں جو ایمان کو اپنے خواص خمسہ سے سمجھنا چاہتے ہیں
کہانی محبت کی ھے مختصر گیا دل سے جو وہ پھر نہ آیا ادھر کبھی کوئی تھا میری راہوں کا اک ہمسفر کر گیا دل کا وہ سونا نگر اسے ڈھونڈوں کہاں ۔۔۔۔ اسے پاؤں کہاں آج میں ھوں یہاں وہ کہاں
اگر آپ مرد ہیں تو شادی کرنے سے پہلے کم از کم ایک ماه تک بلی پالیں اگر آپ اس کو پالتو بنا لیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو جگہ جگہ گرے ہوئے بالوں کو دیکھنے کی عادت ہو چکی ہے... دن ہو یا رات کا کوئی پہر آپ رونے کی ناقابل فہم اور عجیب و غریب آوازوں کے عادی ہو چکے ہیں... بلاوجہ غرابت... پاؤں گھسیٹ کر چلنے.. اور بغیر کسی جواز کے ہر چیز کو ناخنوں کے ساتھ کھرچنے پر آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا... آپ کے چہرے کو بلاوجہ گھورتی رہے . یا خاموشی سے دیکھتی رہے تو آپ گھر کی اور خاموش نگاہوں کا مطلب سمجھنے کے قابل ہوجاتے ہیں کہ بلی اب بھوکی ہے، پیاسی ہے ناراض ہے یا پھر اداس ہے ، اور آپ کو لگنے لگتا ہے کہ وہ اپنی آنکھوں سے یا حرکتوں سے جو کچھ بھی آپ کو بتا رہی ہے آپ بلی کی کہانی کو پوری طرح سے سمجھتے ہیں... اگر آپ بلی کو دلجمعی سے پال لیتے ہیں تو آپ کو
اپنی حالت کا بخوبی اندازہ ہوسکتا ہے یعنی اس کا مطلب ہے کہ شادی کا جو پورا نظام ہے آپ اس کے لیے ہر طرح سے موزوں ہیں. بسم اللہ کریں۔اور فوراً شادی کھڑکا دیں اگر آپ خاتون ہیں تو شادی سے پہلے... کم از کم ایک عدد مرغ کو پالتو پرندے کی طرح ایک مہینے کے لیے پالیں. اگر آپ کو ہر جگہ پر مرغ کی پھیلائی ہوئی گندگی صاف فرش پر کیچڑ میں لتھڑے پنجوں کے نشان. بے وقت کی بانگیں. دانہ دنکا نہ ملنے پر یا پھر بلاوجہ اونچی آواز میں چیخ و پکار کو آرام و سکون سے سننے اور دیکھنے کی عادت ہوجاتی ہے . بالخصوص جب پڑوس میں کسی مرغی کی کٹ کٹ کٹاک سن کر آپ کا مرغ دوڑ کر کھڑکی کے پاس کھڑا ہوجائے یہ پڑوسی مرغیوں سے تعلق بنائے اور آپ کو غصہ کی بجائے اپنے مرغ پر پیار آئے. تو آپ دیر نہ کریں اور بالکل آنکھیں بند کرکے شادی کرلیں، آپ کی شادی شده زندگی ان شاء اللہ کامیاب ہوگی۔
تم اب پہلے کی طرح نہیں ہو مگر تمہاری موجودگی کا احساس اب پہلے سے کہیں زیادہ ہے میں اب اکیلے میں تم سے وہ تمام باتیں کر لیتا ہوں جو تمہارے "اور" پوچھنے پہ میں تم سے نہیں کہہ سکا تھا وہ تمام رنگ جو میں نے تمہیں تجویز کئے تھے ان کی نظمیں بنا کر فضا کو امانت کر دیں ہیں کہ تمہارے وہ رنگ پہننے کے روز وہ تمہارے دل پہ اتر جائیں گی وہ سب دعائیں جو تم نے مجھے پریشانیوں سے بچنے کو سکھائیں تھیں میں وہ سب ہر دن تمہارے لئے کرتا ہوں اور آخری خط کو اختتام سے آغاز کی طرف پڑھ لینا تو یہ نظم تمہارے من پسند طرز تخاطب پہ ختم ہوگی۔۔
سرِ بام ہجر دیا بُجھا تو خبر ہوئی سرِشام کوئی جدا ہوا تو خبر ہوئی مرا خوش خرام ، بلا کا تیز خرام تھا مری زندگی سے چلا گیا تو خبر ہوئی مرے سارے حرف تمام حرفِ عذاب تھے مرے کم سُخن نے سُخن کیا تو خبر ہوئی کوئی بات بن کے بگڑ گئی تو پتہ چلا مرے بےوفا نے کرم کیا تو خبر ہوئی مرے ہمسفر کے سفر کی سمت ہی اور تھی کہیں راستہ گُم ہوا تو خبر ہوئی مرے قصہ گو نے کہاں کہاں سے بڑھالی بات مجھے داستاں کا سرا ملا تو خبر ہوئی
مسکرانا ایک ایسا فعل ھے۔ جس میں آپ کی ناک پھیل ، گال ابھر ، آنکھیں سکڑ ، اور دانت نمودار ہو جاتے ہیں _____________ مگر ہم پھر بھی دعا گو ہیں ۔ کہ آپ سدا مسکرائیں
تیری جستجو میں نکلے تو عجب سراب دیکھے کبھی شب کو دن کہا ،کبھی دن کو خواب دیکھے مجھے دیکھنا ہو جس کو میرے حال پر نہ جائے میرا ذوق و شوق دیکھے میرا انتخاب دیکھے