Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

ہم زیادہ بگاڑ دیتے ہیں
.
.
.
بچ کے رہنا ھماری صحبت سے
شب بخیر

Offline
 

انقلابِ فرانس کے بعد ایک لیڈر نے کہا ، میرے پاس آج جو کچھ ہے ، وہ سب آپ غریبوں کی وجہ سے ہے ۔
مجمع میں سے ایک شخص نے اٹھ کر کہا :
" آپ ٹھیک کہتے ہیں ۔ میں نے اپنی کچھ چیزیں پہچان بھی لی ہیں "
ہمارے ایک دوست نے کہا ۔
" یار مجھے سمجھ نہیں آتی ، گوجرانوالہ میں اتنے بٹ کیوں ہوتے ہیں ؟ "
پھر ایک دن خود ہی کہنے لگا ، مجھے پتہ چل گیا ہے اور اس نے ہمیں گوجرانوالہ کے قریب فیکٹری کا بورڈ دکھایا جس پر لکھا تھا ۔
" بٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری "
ایک تقریب میں ایک طالبہ کی اپنے ایک پسندیدہ سیاستدان سے ملاقات ہوئی تو اس نے ازراہ عقیدت بڑے جوش و خروش سے

Offline
 

کہا :
" آپ سے ملنے کی بڑی خواہش تھی ۔ میں نے آپ کے بارے میں لوگوں سے اتنا کچھ سنا ہے ۔ "
سیاستدان ے بات کاٹتے ہوئے کہا :
" لیکن وہ ثابت نہیں کر سکتے "
آج کل ایڈورٹایزمنٹ کا فوری نتیجہ نکلتا ہے ۔ ہمارے دوست نے کل چوکیدار کے لئیے اشتہار دیا اور آج اس کے ہاں چوری ہو گئی ۔
شادی کے بعد بندہ عقلمند ہو جاتا ہے مگر بعد میں کیا فائدہ ؟
۔۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد یونس بٹ

Offline
 

تم مجھے ویسے سنتے ہی نہیں جیسے
پرائیویٹ کلینک پہ بیٹھا ڈاکٹر
بھاری فیس کے عوض
بیمار کی وہ باتیں بھی دھیان سے سنتا ہے
جو اسے مفت میں سننے پہ
طیش دلاتی ہیں...
۔

Offline
 

شکوہ بھی کیا کرتے
۔
۔
۔
ہم کہاں کے سچے تھے

Offline
 

برطانیہ اور فرانس کے درمیان چلنے والی ایک ریل جو برطانیہ جا رہی تھی، اس میں مسافروں کی گنجائش کے مطابق تعداد
پوری ہوچکی تھی، سوائے ایک نشست کے جو خالی رہ گئی تھی. دو افراد کے لیے مختص نشستوں پر ایک پر پہلے سے فرانسیسی خاتون براجمان تھی، اتفاق سے ریل گاڑی کی روانگی سے چند لمحے قبل ایک انگریز شخص ریل میں سوار ہوا اور اس خالی نشست پر فرانسیسی خاتون کے برابر میں بیٹھ گیا۔
فرانسیسی خاتون کے چہرے پر گہری تشویش کے سائے لہرا رہے تھے، وہ اپنی حرکات و سکنات سے مضطرب دکھائی دے رہی تھی، جب اس کے چہرے پر شدید تناؤ نمودار ہوا تو انگریز شخص سے رہا نہ گیا اور پوچھ بیٹھا، آپ کیوں اتنی پریشان

Offline
 

ہیں ؟
اس خاتون نے کہا کہ ہچکچاتے ہوئے کہا "میرے پاس برطانیہ قانون کے مطابق مجاز رقم سے زیادہ رقم ہے ، جو 10,000 برطانوی پاؤنڈ بنتے ہیں. فرانس میں اتنی رقم رکھنا جرم نہیں ہے مگر برطانیہ میں تو یہ جرم ہے، نجانے وہاں میرے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟"
انگریز کہنے لگا، یہ تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، اتفاق سے میرے پاس چند سو پاؤنڈ ہیں، اگر آپ راضی ہوں تو، آپ رقم کو اس طرح تقسیم کریں کہ آدھی یعنی 5000 پاؤنڈ مجھے دے دیں، اور بقیہ آپ کے

Offline
 

پاس رہیں گے، بالفرض اگر پولیس ہم دونوں میں سے کسی ایک کو گرفتار کر لے، تو پھر بھی نصف رقم بچ جائے گی. آپ اپنا لندن اور فرانس کا پتہ مجھے لکھ دیں تاکہ صورتحال کے مطابق آپ کو آپ کی امانت واپس کر دوں۔ فرانسیسی خاتون نے نے اسے اپنے گھر کا مکمل پتہ لکھ کر دے دیا۔
ریل سے اتر کر فرانسیسی خاتون پولیس کی تفشیشی رکاوٹوں کے درمیان سے بغیر کسی رکاوٹ کے تقریباً گزر ہی چکی تھی کہ، انگریز شخص پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے چیخا، "جناب ، اس عورت کو پکڑیں، یہ دس ہزار پاؤنڈ غیر قانونی طور پر لے کر جارہی ہے، اس رقم میں سے آدھی رقم میرے پاس ہے اور باقی آدھی اس کے پاس، میں برطانیہ کا محب وطن شہری ہوں، اور میں اپنے ملک کے ساتھ غداری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا. میں نے جان بوجھ کر اس کے ساتھ تعاون کیا تاکہ عظیم برطانیہ سے میری

Offline
 

حب الوطنی ثابت ہو سکے۔
پولیس نے عورت کو پکڑ لیا، اور جب دوبارہ معائنہ کیا تو اس کے پاس سے رقم برآمد ہوگئی، اور اس نے برطانوی شہری کے الزامات کی بھی تصدیق کردی، بعد ازاں برآمد ہوئی رقم کو ضبط کر لیا گیا۔ انگریز شخص نے بھی اپنے پاس رکھے ہوئے پانچ ہزار پاؤنڈ نکال کر پولیس کے حوالے کردیئے.
پولیس افسران نے منی لانڈرنگ سے قومی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اس شخص کا شکریہ ادا کیا، اور اس کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا.
پولیس حکام نے خاتون کو دوسری ریل کے ذریعے واپس فرانس روانہ کر دیا۔
چند دن گزرے تو فرانسیسی خاتون نے دروازے پر دستک کے جواب میں جب دروازہ کھولا تو اسی انگریز شخص کو دروازے کے سامنے کھڑا پایا، حیرانی اور غصے کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ اس نے انگریز سے کہا کہ تم کتنے جھوٹے اور مکار شخص

Offline
 

ہو جس نے دھوکے کے ساتھ میری رقم پولیس کو برآمد کروا دی، اور دیکھو تم کتنے بے شرم بھی ہو کہ ایک بار پھر میرے سامنے ڈھٹائی سے کھڑے ہو.
انگریز نے اس فرانسیسی خاتون کی کسی بھی ترش بات کا جواب دینے کی بجائے، اسے ایک لفافہ تھمایا جس میں 15000 پاؤنڈ تھے۔اور سپاٹ لہجے میں کہنے لگا، یہ آپ کی رقم اور ساتھ میری طرف سے انعام بھی ہے.
فرانسیسی عورت اس کی بات سن کر حیران رہ گئی کہ یہ کیا ماجرا ہے؟
انگریز نے کہا، "میم، آپ کا غصہ بجا ہے، لیکن اس وقت میں پولیس کی توجہ اپنے بیگ سے ہٹانا چاہتا تھا، جس میں تین ملین پاؤنڈ تھے، مجھے اس لیے یہ چال چلنی پڑی اور آپ کے دس ہزار پاؤنڈ جاتے رہے، جو میرے لیے ذرا بھی مہنگا سودا نہیں تھا......
کبھی کبھی چیخ چیخ کر حب الوطنی، قانون کی پاسداری اور غیرت کا دعویٰ کرنے والا شخص درحقیقت چور بھی ہوسکتا ہے

Offline
 

رہتا ہے ساتھ ساتھ وہ جانے کے بعد بھی
ملبہ وہیں پڑا ہے اٹھانے کے بعد بھی
سمجھے تھے ہم کہ آخری دشواریاں ہیں یہ
اک اور تھا زمانہ ، زمانے کے بعد بھی
کر ہجر میں شمار اسے وصل میں نہ لکھ
آیا نہ اب کی بار وہ آنے کے بعد بھی
مجھ سے زیادہ حافظہ ہے مبتلا مرا
پڑھتا ہے تیرے خط یہ جلانے کے بعد بھی
اب پیرِ تسمہ پا سے نہیں کم یہ زندگی
جو بچ گئی ہے تجھ پہ لٹانے کے بعد بھی
یوں کارِ عشق فرق ہے کارِ جہان سے
بڑھتا ہے بوجھ اور گھٹانے کے بعد بھی
تقدیر سے انہیں بھی گلہ ہے، عجیب ہے
ملتے نہیں جو لوگ ملانے کے بعد بھی
شاید رواج ہی نہیں ابرک یہاں رہا
رسوا ہوں کیوں وگرنہ نبھانے کے بعد بھی

Offline
 

ایک دانشور سے پوچھا گیا کہ
عورت کیا چاہتی ہے ؟
دانشور نے کہا : میں مانتا ہوں
کہ میں ایک دانشور ہوں ۰۰
مگر خدارا اس حد تک نہیں

Offline
 

ہماری قوم کا درد ناک المیہ یہ بھی ہے کہ ہر کوئی مسخرہ بنا پھرتا ہے

Offline
 

کسی کو یاد کرنے کا مطلب ہے کہ آپ انہیں پا نہیں سکتے
میں تمہیں یاد کرتا ہوں

Offline
 

افففف
وہاں وہ سارے ،اُس کی تعریفوں میں مصروف تھے

Offline
 

زِندگی بہت تلخ اور تکلیف دہ شے کا نام ہوتا، مگر پاک ہے وہ ذات جِس نے ہمیں بُھول جانے جیسی نعمت سے نوازا۔

Offline
 

آئن سٹائن ایک بار ٹرین میں ایک عرب آدمی کے پاس بیٹھاتھا اور اس کی ذہانت کو جانچنا چاہتا تھا،
آٸن سٹاٸن العربی کی طرف متوجہ ہوا اور اس سے پوچھا: ہم ایک گیم کھیلتے ہیں، کیا خیال ہے؟
میں آپ سے ایک سوال پوچھتا ہوں، اگر آپ کو جواب نہیں معلوم ہوا تو تم مجھے $5 دو گے،
تم بھی مجھ سے ایک سوال پوچھنا، اور اگر مجھے جواب نہیں معلوم ھوا ,تو میں آپ کو $500 دوں گا...،
عرب نے اتفاق کیا۔
آئن سٹائن: زمین کی کشش ثقل کی وجہ کیا ہے؟ عرب نے تھوڑا سوچا، پھر جیب سے پانچ ڈالر نکالے اور آئن سٹائن کو دے دئیے۔۔،

Offline
 

العربی: اچھا... وہ کون سی چیز ہے جو تین ٹانگوں سے پہاڑ پر چڑھتی ہے، اور ایک ٹانگ سے نیچے آتی ہے؟
آئن سٹائن سوچتا رہا اور اپنے سائنس دان دوستوں سے پوچھتا رہا لیکن کسی کو اس کا جواب معلوم نہ ہوا،
تقریباً ایک گھنٹہ سوچنے کے بعد آئن سٹائن نے 500 ڈالر نکالے اور عرب کو دے دئیے۔،
آئن سٹائن نے عربی سے پوچھا: وہ کون سی چیز ہے جو تین ٹانگوں سے پہاڑ پر چڑھتی ہے اور ایک ٹانگ سے نیچے آتی ہے؟
عرب; نے اپنی جیب سے پانچ ڈالر نکالے اور آئن سٹائن کو دے دیئے۔

Offline
 

بہت مشکل ہے الوداع کہنا
کاش میں اس وقت بے زباں ہوتا
You All Will be in My Heart 💗

Offline
 

بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے
وہ کچھ اس سادگی سے ملتا ہے