Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

اس کو آواز دو محبت سے
اس کے سب نام پیارے پیارے ہیں

Offline
 

'اچھا میں تمہیں اردو میں خط لکھوں گا
پڑھ لو گے نا؟
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اب اردو بولتے یا لکھتے ہوئے شرماتے کیوں ہیں، ہر کسی کو انگریزی کی پڑی ہوئی ہے۔ حالانکہ اردو میں اظہار خوبصورت ہوتا ہے۔
ذرا سوچیں! انگریزی میں کسی کو
" Take care "
کہو تو لگتا ہے کہ بس مروت میں بات کہی گئی ہے۔
جبکہ کوئی یہ کہے کہ " اپنا خیال رکھنا " تو لگتا ہے کہ کوئی کہانی مکمل ہو رہی ہو

Offline
 

وه میری اس قدر محبت پر
چونکتا بھى نہیں ھے حيرت ھے

Offline
 

ہم کیسے تیری رہگزر کے مسافر
بنتے
جہاں کے رستے بھی بے رخی سے
تکتے ہیں

Offline
 

اُداسی کا کوئی موسم نہیں ہوتا
ہو فصلِ غم کا موسم
یا کوئی لمحہءپرکیف
ہو کوئی موسمِ گُل
یا کوئی آہِ زار و حیف
یہ سارا سال رہتی ہے
لہو میں ساتھ بہتی ہے
کہ جب جب تم نہیں ہوتے
یہ میرے ساتھ سہتی ہے
کبھی اُسکو لکھتے
یہ سناٹے جو میرے شہر پہ چھائے ہیں
یہ سناٹے مری روح کے ہی سائے ہیں
درد ہے اتنا رگِ جاں ٹوٹتی ہے یوں
بیمارِ مرگ کی نبض ڈوبتی ہو جوں
یہ سناٹے نِگل نہ لیں مجھے تنہا
مرے دل میں بہت باتیں ہیں
فقط جوتم سے کہنی ہیں
اُداسیاں اُداسیاں

Offline
 

اسے لوگوں کو یاد کرنا, منانا نہیں آتا تھا
اور جو انسان کو نہیں آتا
وہ انسان کی جان لے لیتا ھے

Offline
 

کُوزے بنانے والے کو عجلت عجیب تھی
پورے نہیں بنائے تھے، سارے بنائے تھے

Offline
 

یہ جو آڑھی ترچھی
ٹوٹی پھوٹی چند
تحریریں تم پڑھتے ہو
کیا جانتے ہو؟
کیا سمجھتے ہو ؟
تحریروں میں کہاں درد سِمٹ سکتے ہیں !
تحریروں سے کب گئے ہوئے پلٹ سکتے ہیں؟
اک بے سود و لاحاصل کوشش کے سوا
اک بے فیض و بے مراد خواہش کے سوا
تحریریں !!! کیا دے سکتیں ہیں ؟
کیا حالِ دل کہہ سکتی ہیں ؟؟

Offline
 

عجیب شرط لگائی ہے احتیاطوں نے
کہ تیرا ذکر کروں ، اور تیرا نام نہ
ہو

Offline
 

وہ درد تھا اور درد سہہ جاتا ھے انسان...... لیکن"محبت" پر بند کیسے باندھے تھے اس نے

Offline
 

مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر نے خواب دیکھا. دیکھا کہ انکا صرف ایک دانت سلامت ہے باقی سارے دانت نکل چکے. جاگے تو انکا موڈ خراب تھا فورا دربار بلایا اور اپنا خواب سنایا. ایک وزیر نے انتہائی دکھ سے تعبیر بتائی بادشاہ سلامت آپ کے سارے قریبی رشتے آپ کی آنکھوں کے سامنے دُنیا چھوڑ جائیں گے.
بادشاہ اور غمزدہ ہوا اور تعبیر بتانے والے کی طرف سے منہ پھیر لیا. بیربل بھی دربار میں تھا اس نے کہا بادشاہ سلامت اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ اپنے خاندان میں سب سے طویل العمر ہوں گے. بادشاہ سلامت کا موڈ ٹھیک ہوگیا اور بیربل کو انعام سے نوازا گیا. تعبیر دونوں کی ٹھیک تھی بس ایک کا انداز بیان غلط

Offline
 

تھا.
امریکہ میں ایک ادھیڑ عمر بھکاری بلی رے ہیرس تھا. ایک دن اس نے دیکھا سکوں کے درمیان ایک انگوٹھی پڑی ہے. جو چند لوگ پابندی سے اسے بھیک دیتے تھے اسے یاد آیا ان میں ایک خاتون کی انگلی پر اس نے یہ انگوٹھی بار بار دیکھی تھی. غالباً بھیک کے کٹورے میں سکہ ڈالتے یہ گر گئی تھی. یہ 4 ہزار ڈالر کی آنگوٹھی تھی.
دو دن بعد شاپنگ سنٹر کے پاس بلی ہیرس کو وہی خاتون نظر آئی. اس نے آنگوٹھی واپس کردی. وہ خاتون کافی سوشل تھی. اس نے یہ بات میڈیا پر ڈال دی. لوگوں نے بلی ہیرس کی مدد شروع کردی. چند دن میں ہی اس کو نوکری مل گئی گھر مل گیا اور پونے دو لاکھ ڈالر کیش بھی جمع ہوگیا. اب وہ بے گھر بھکاری نہیں رہا. انگوٹھی بیشک قیمتی تھی لیکن بلی رے ہیرس کا اسے واپس کرنا اس سے زیادہ قیمتی عمل تھا.

Offline
 

دل بھی تھا ڈوبنے والوں میں سے ایک
پھر بھی سورج کا ، زیادہ افسوس
شب بخیر

Offline
 

میں اک گلاس زمیں پر گرانا چاہتا ہوں
ہمارے بیچ کی خاموشی بڑھتی جا رہی ہے

Offline
 

ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں
کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ویسا نہ ہو جائے

Offline
 

مہینہ کوئی بھی آئے
مہینہ کوئی بھی جائے
کسی موسم کسی رت کی
تمنا اب نہیں باقی
وہ سارے موسموں کے ساتھ
بستا ھے مرے اندر

Offline
 

یوں بھی ہوتا ھے کہ جب کوئی ایک غم ہمیں مل جاۓ, یا وہ ہم خود ڈھونڈ لیں‘
تو ہم خوشی کی بچی کچی آہٹوں کو بھی ان سنا
کیے دیتے ہیں‘ کچھ ماضی کے غموں کو بھی بلاوا
بھیج دیتے ہیں, وہ آنے سے انکار کریں
تو گھسیٹ کر لاتے ہیں ‘
ہم اور آپ مستقبل کے اندیشوں کو بھی اٹھا لیتے ہیں‘
آس‘ حوصلہ‘ ہمنوائی‘ اور آسودگی کے متضاد
بھی ڈھونڈ لیتے ہیں ‘
یعنی ہر وہ چیز جو مار دینے کیلیے کافی ہو‘ اس پہ بہت محنت کر لیتے ہیں ‘ حالانکہ سچ پوچھیں تو
ایک یہ غم ہے جسے پانا آسان ہے‘ آپ حسین ترین منظر کو بھی اپنے معانی پہنا کر

Offline
 

اسے غم کا استعارا بنا سکتے ہیں,
تو جو چیز اتنی آسانی سے حاصل بن جاتی ہو,
اسکے لیے اتنی دشواری کیوں اٹھاتے ہیں ؟؟
ہم ایسا کیوں نہیں کرتے کہ
کچھ دیر کیلیے بچپن کا ایک کھیل کھیلیں'
”آنکھ مچولی“_
یاس کو کہیں میں ابھی لوٹا, اسکی آنکھوں پہ کالی پٹی باندھ کر, (اس خیال کیساتھ اس پٹی کی گانٹھ مضبوط ھو) اوجھل ہو جائیں‘
اور آواز دیں ماضی کے کچھ خوش کن خیالات کو‘
مستقبل کی روشنی کو‘ اذن محبت کی آہٹوں کو‘
سب کو پناہ دے دیجیے
خون میں ‘ آنکھوں میں ‘ روح میں ‘ اور سب سے بڑھ کر دل میں___
کہ یقین کیجیے
یہ بھی بھٹکے مسافر ہی کی طرح ہیں, جنہیں لیے بناء ہی کشتیاں ساحلوں پہ آتی اور جاتی رہتی
ہیں ‘
اور کہتے ہیں دل سے بڑھ کر کوئی ایسی
پناہ نہیں ہوتی , جو "راس" آ جاۓ

Offline
 

سہلا دو من کو، کیوں یہ روتا رہے
ڈھلے گی پھر یہ رات، جو ہوتا رہے
پر یہ من مایوس ہے بہت، ہنگامے میں گرفت
اِس شور میں، اِس بھیڑ میں اکیلا ہے من، اکیلا ہوں میں
شب بخیر

Offline
 

ھم لکھیں گے کتاب کوئی
تو خالی صفحوں سے لکھیں گے___
یا سفید رنگ کے لفظوں سے
اِک بات انوکھی لکھیں گے___
ھم لکھیں گے جو ھم نے کہا
سب جھوٹ تھا، لیکن سچ تھا جو
ھم لکھیں گے جو تم نے کہا
جو سچ سا تھا، پر جھوٹ تھا وہ
ھم لکھیں گے وہ زیست کے رنگ
جو پھولوں کے، اور قوسِ قزح
کے رنگوں سے کہیں دور تلک