Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

ھم بصدناز دِل و جاں میں بسائے بھی گئے
پھِر گنوائے بھی گئے اور بھُلائے بھی گئے

Offline
 

مجھے لگتا ھے کہ چائے کے اندر ڈالی ھوئی چینی کا بھی دل ھوتا ھے اس کی بھی سیلف ریسپیکٹ ھوتی ھے
اگر آپ اس کے ھوتے ھوئے کسی دوسری مٹھی چیز کو کھائیں تو وہ چپ چاپ اپنا ذائقہ لے کر کہیں چلی جاتی ھے اور اس کے بعد سب کچھ پھیکا پھیکا لگنے لگتا ھے۔
یہی حساب محبت کا بھی ہے

Offline
 

بھلے دنوں کی بات ہے بھلی سی ایک شکل تھی
نہ یہ کہ حسن عام ہو نہ دیکھنے میں عام سی
نہ یہ کہ وہ چلے تو کہکشاں سی رہ گزر لگے
مگر وہ ساتھ ہو تو پھر بھلا بھلا سا سفر لگے
کوئی بھی رت ہو اسکی چھب فضا کا رنگ و روپ تھی
وہ گرمیوں کی چھاؤں تھی وہ سردیوں کی دھوپ تھی
نہ مدتوں جدا رہے ، نہ ساتھ صبح و شام رہے
نہ رشتہء وفا پہ ضد نہ یہ کہ اذن عام ہو
کوئی بھی رت ہو اسکی چھب، فضا کا رنگ و روپ تھی
وہ گرمیوں کی چھاؤں تھی، وہ سردیوں کی دھوپ تھی
نہ مدتوں جدا رہے ، نہ ساتھ صبح و شام رہے
نہ رشتہء وفا پہ ضد نہ یہ کہ اذن عام ہو
نہ ایسی خوش لباسیاں کہ سادگی گلہ کرے
نہ اتنی بے تکلفی کہ آئینہ حیا کرے ۔ ۔ ۔
نہ عاشقی جنون کی کہ زندگی عذاب ہو
نہ اس قدر کٹھور پن کہ دوستی خراب ہو

Offline
 

کبھی تو بات بھی خفی، کبھی سکوت بھی سخن
کبھی تو کشت زاعفراں، کبھی اداسیوں کا بن
سنا ہے ایک عمر ہے معاملات دل کی بھی
وصال جان فزا تو کیا ،فراق جانگسسل کی بھی
سوایک روز کیا ہوا ، وفا پہ بحث چھڑ گئی
میں عشق کو امر کہوں ،وہ میری بات سے چڑ گئی
میں عشق کا اسیر تھا وہ عشق کو قفس کہے
کہ عمر بھر کے ساتھ کو بدتر از ہوس کہے
شجر ہجر نہیں کہ ہم ہمیشہ پابہ گل رہے
نہ ڈھور ہیں کہ رسیاں گلے میں مستقل رہیں
میں کوئی پینٹنگ نہیں کی ایک فریم میں رہوں
وہی جو من کا میت ہو اسی کہ پریم میں رہوں
نہ یس کو مجھ پر مان تھا، نہ مجھ کو اس پہ زعم ہی
جب عہد ہی کوئی نہ ہو، تو کیا غم شکستی
سو اپنا اپنا راستہ خوشی خوشی بدل لیا
وہ اپنی راہ چل پڑی ، میں اپنی راہ چل دیا
بھلی سی ایک شکل تھی بھلی سی اس کی دوستی
اب اس کی یاد رات دن نہیں مگر کبھی کبھی

Offline
 

کچھ زیادہ دن نہیں گزرے۔ ابھی نیٹ موبائل فون اور کیبل نے اتنا رواج نہیں پکڑا تھا۔ مل بیٹھنے کی روایت ابھی زندہ تھی۔ لڑکے بالے صحت مند سر گرمیوں میں مشغول رہتے۔ جس سے وقت بھی کٹتا اور فائدہ الگ سے ہوتا۔ کبھی کبھی باتوں باتوں میں ایسا مذاق بھی جنم لیتا جو کے مدتوں یاد رہتا۔ یار لوگ بہت عرصے تک اس سے محضوض ہوتے ۔ ۔ ۔
بقول شخصے ۔۔۔! ہمارے گاؤں میں ایک بزرگ ہوا کرتے تھے ۔ اکثر دھوتی کُرتے میں ملبوس رہتے جبکہ کُرتا اکثر غائب رہا کرتا ۔ جفاکش تھے ۔ جسم انکا مشقت کی کثرت سے گھٹا ہوا تھا ۔ زبان کے کچھ کڑوے تھے مگر دل انکا اُجلا تھا۔ لوگ انکی پیار بھری گالیاں سننے کو ان سے ہلکی

Offline
 

پھلکی ہنسی مذاق کر لیا کرتے ۔ ۔ انکے ایک چھوٹے بھائی تھوڑا مخولی طبیعت کے مالک تھے ۔ ایک بار سب لڑکے بالے کام کاج سے فارغ ہوکر ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کر رہے تھے کہ ایک پریشان حال آدمی وہاں پہنچا اور کسی دم والے بابے کا پتا پوچھا جو کے گردے کی درد کا شافی دم کیا کرتا تھا ۔ ۔
بزرگ کے مخولی والے بھائی کو شرارت سوجھی اور اس نے اشارے سے اپنے کھوہ

Offline
 

کا پتا بتاتے ہوئے کہا کے وہاں چلے جاؤ اور وہاں ایک بابا بیری کے درخت کے نیچے بیٹھا ہوگا وہ دم کرتا ہے ۔ نشانی اس کی یہ کہ صرف دھوتی پہنے ہو گا ۔ اپنا مدعا بیان کرو گے تو گالیوں سے استقبال کرے گا۔ مگر تم اسکا پیچھا نا چھوڑنا ۔ ۔ اب وہ آدمی کراہتا ہوا کھوہ پر پہنچا بابا جی اسی حلیے میں وہاں موجود تھے ۔ آدمی نے اپنی پریشانی بتائی پہلے تو بابا جی نے پیار سے انکار کیا کہ غلط پتے پر آ گئے ہو ۔ اب جیسے جیسے بابا جی انکار کرتے ویسے ویسے اس آدمی کا یقین پختہ ہوتا گیا کہ انکار بھی انکساری کی ایک علامت ہے ۔ جب بابا جی گالیوں پر اترے تو اس آدمی کا یقین کامل ہو گیا کیوں کہ نشانیاں ساری پوری تھیں ۔ وہ آدمی بھی اخیر کامل یقین کا مالک تھا ۔۔ اپنی بات پر اڑا رہا کہ دم کرواؤں گا تو صرف آپ سے ہی۔ اخیر بابا جی نے اپنی جان چھڑانے کے لئے پانی

Offline
 

پے کچھ پڑھ کے دم کر دیا ۔
اب ہوا یوں کہ اللّه پاک نے اس آدمی کو شفا بخشی ۔ اور اگلے ہی روز وہ آدمی بابا جی کی عقیدت میں میٹھے چاولوں کی دیگ لئے " دربار بابا صاحب " پے آ گیا ۔ ۔ اب بابا جی کبھی اپنی طرف دیکھیں اور کبھی اس آدمی کی طرف۔ ہوتے ہوتے یہ بات پورے گاؤں میں گردش کڑ گئی کے ایک عقیدت مند " دربار " پے دیگ لایا ہے ۔ اب گاؤں کا گاؤں " دربار " پے جمع ہو گیا کے دیکھیں ماجرا کیا ھے ۔۔ اب بابا جی کی پریشانی دیکھ کر ہماری ہنسی چھوٹ گئی ۔ ۔ جب بابا جی کو بات سمجھ آئی کہ ہو نا ہو یہ انہی کی شرارت ہے ۔ پھر کیا تھا ہم آگے آگے اور بابا جی بمع اپنی گالیوں اور سلیپروں سے ہمارے پیچھے پیچھے ۔ ۔ آخر کار وہ دیگ سارے گاؤں میں بانٹی گئی اور مذکورہ آدمی کو اصل بات سے آگاہ کیا ۔ یوں بات رفع ہوئی . .
بابا جی کافی عرصہ دیگ والے بابا جی کے نام سے مشہور رہے

Offline
 

وہ مجھے بھول ھی گیا ھو گا
اتنی مدت کوئی خفا نہیں رہتا

Offline
 

مَنَم محوِ جمالِاُو، نمی دانم کُجارفتم
شُدَم غرقِ وصالِ اُو، نمی دانم کجا رفتم
میں اسکے جمال میں محو ہوں اور نہیں معلوم کہاں جا رہا ہوں، بس اُسی کے وصال میں غرق ہوں اور نہیں جانتا کہاں جا رہا ہوں۔

Offline
 

کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں
پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا
کوئی رنگ تو دو میرے چہرے کو
پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا
جب ہم ہی نہ مہکے پھر صاحب
تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا
اِک آئینہ تھا سو ٹُوٹ گیا
اب خود سے اگر شرماؤ تو کیا
تم آس بندھانے والے تھے
اب تم بھی ہمیں ٹھکراؤ تو کیا
دنیا بھی وہی اور تم بھی وہی
پھر تم سے آس لگاؤ تو کیا
میں تنہا تھا میں تنہا ہُوں
تم آؤ تو کیا نہ آؤ تو کیا
جب دیکھنے والا کوئی نہیں
بجھ جاؤ تو کیا گہناؤ تو کیا
اِک وہم ہے یہ دُنیا اس میں
کچھ کھوؤ تو کیا اور پاؤ تو کیا
ہے یوں بھی زیاں اور یوں بھی زیاں
جی جاؤ تو کیا مر جاؤ تو کیا

Offline
 

دل اداس ھے یوں جیسے
بارش میں ظہر کی اذاں جیسے

Offline
 

حیرت، ذہانت کا آغاز ہے۔
سقراط

Offline
 

کوئی ایسی ایپ بنا گوگلا
میں کھانا لکھوں ۔۔وہ پک جائے
میں پانڈے لکھوں ۔۔وہ دھل جائیں
میں جھاڑو لکھوں ۔۔وہ پھِر جائے
میں پوچا لکھوں ۔۔وہ لگ جائے
میں راشن لکھوں۔۔ وہ آجائے
میں کپڑے لکھوں ۔۔وہ سِل جائیں
میں شاپنگ لکھوں۔۔ وہ ہو جائے
میں پیسے لکھوں۔۔ ڈھیر لگ جائے
کوئی ایسی ایپ بنا گوگلا
کوئی ایسی ایپ بنا گوگلا

Offline
 

کبھی جوضبط ٹوٹے میرا
کیا میں تجھ سے رابطہ کرلوں؟

Offline
 

"لكل قلب رُوح، وروح لقلبي إنت
Every heart has a soul, and a soul for my heart is you.

Offline
 

کس سے امید کریں کوئی علاج دل کی
چارہ گر بھی تو بہت درد کا مارا نکلا

Offline
 

’’مجھے ڈر ہے کہ یہ ملک ایسا ہی چلتا رہے گا ‘‘
فیض احمد فیض

Offline
 

پاکستانی شادیوں کی اقسام۔
پسند والی شادی
ارینج والی شادی
جہاں آپ کو ٹھیک لگے"والی شادی
ہماری عزت کا سوال ھے"والی شادی
تمہاری عمر نکلتی جا رہی ھے" والی شادی
مرنے سے پہلے پوتے/پوتی دیکھنا چاہتا ہوں" والی شادی
"ویاہ توں بعد ٹھیک ھو جائے گا" والی شادی
"جنازہ جائز کرانڑ والی" شادی
اپنی محبوبہ کی شادی کے غم میں بدلہ لینے کے "لیے ہونے والی '' شادی
ہون میرے کلوں کم نئی ہوندا ہون کوئی کم کرن آوے۔ والی شادی
خالہ ناراض ہو جائے گی والی شادی
دادی کی آ خری خواہش والی شادی
بزنس پارٹنر شپ والی شادی
وٹہ سٹہ والی شادی
ویلا پھرنا ائے.... ویاہ ای کرا لے والی شادی
ہن تے تیری شادی دے ای چاول کھانے نے والی شادی...
گھر کی جائیداد گھر میں رہے والی شادی

Offline
 

زندگی میں کم از کم ایک خوشی دکھانے والی شادی
خدا را ہمیں اپنا فرض نبھانے دو والی شادی
ہماری رشتہ داری بچا لو والی شادی
خاندان کو جوڑے رکھنے والی شادی
نیشنلٹی والی شادی
سسر کا بڑا کاروبار شادی
ویزہ لگوانے والی شادی
بیوی سرکاری عہدیدار شادی
"بچی امتحان میں فیل ہو گئی ہے" والی شادی.
"اچھا رشتہ آ یا ہے" والی شادی.
"شادی ہو تو امی ابو حج پر جایں" والی شادی.
بچپن کی منگ " والی شادی
ناک کٹ جائے گی " والی شادی
"ہن لوکاں نوں کر کے وکھاو شادی"۔
اسی جٹ آں تے جٹاں وچ ای کرنی اے شادی خبردار جے ہور کسے برادری دا سوچیا والی شادی
بہن کی بیٹی ہی لیانی اے والی شادی
بیٹیاں اپنے گھروں میں اچھی لگتی ہیں_ والی شادی..
کڑی گونگی اے ۔منڈا سدھا اے ۔والی شادی ۔
کوئی شادی کی قسم رہ گئی ہو تو اضافہ کردیں