Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

کچھ لوگ ہوا کرتے تھے جن کے ساتھ میں نے ایک عرصہ گزارا آج انہیں دیکھے ہوئے بھی کئی برس بِیت چکے ہیں لیکن میرے دل میں ان کی حسرت آج تک باقی ہے سچ ہے کہ میں نے پیاروں کی جدائی کے سوا زمانے کی تمام مصیبتوں کو ہلکا پایا

Offline
 

یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی
یہ قرب کیا ہے کہ تُو سامنے ہے اور ہمیں
شمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی
سب اپنے اپنے قرینے سے منتظر اُس کے
کسی کو شکر کسی کو شکایتیں کرنی
ہم اپنے دل سے ہیں مجبور اور لوگوں کو
ذرا سی بات پہ برپا قیامتیں کرنی
ملیں جب اُن سے تو مبہم سی گفتگو کرنا
پھر اپنے آپ سے سو سو وضاحتیں کرنی
یہ لوگ کیسے مگر دشمنی نباہتے ہیں
ہمیں تو راس نہ آئیں محبتیں کرنی
کبھی فرازؔ نئے موسموں میں رو دینا
کبھی تلاش پرانی رفاقتیں کرنی

Offline
 

کیا کہا پھر تو کہو ہم نہیں سنتے تیری
نہیں سنتے تو ہم ایسوں کو سناتے بھی نہیں

Offline
 

بے محل سچ بولنے کی بد ہضمی
ایک صاحب تھے,جنہیں ہمیشہ بے محل سچ بولنے کی بد ہضمی ہو جاتی تھی,چاہے پھر ان کے سچ سے کتنا ہی بڑا فتنہ و فساد کیوں نہ پیدا ہو جاٸے۔
ایک دن اپنے ہی گھر میں اپنی سگی بیگم کی موجودگی میں گھر آٸے دوست پر چڑھ دوڑا کہ تم مطالعہ پاکستان والے سچ کیا جانو,ہم تو سولی پر بھی سچ بولیں گے,چاہے ہماری جان چلی جاٸے۔
مطالعہ پاکستان کے طعنے سن سن کر تپے ہوٸے دوست نے پوچھ لیا کہ ” جناب ذرا سچ سچ بتاٸیں کہ آپ کی گرل فرینڈز کتنی ہیں؟
یہ سوال سنتے ہی گاموں سچار کی بولتی بند ہو گٸی۔
بڑے آٸے مطالعہ پاکستان کا طعنہ دینے اور سولی پر سچ بولنے والے
اس کے بعد تاریخ مکمل خاموش ہے۔

Offline
 

بزرگ کہتے تھے۔
کم کھانا۔ کم سونا
ہم نے سمجھا۔
کم اے کھانا تے کم اے سونا۔
شب بخیر

Offline
 

کملائے ہوئے پھولوں کی طرح
کملائے ہوئے سے رہتے ہیں

Offline
 

محبت کاغذ پر نہیں لکھی جاتی، کیونکہ وقت کاغذ کو مٹا سکتا ہے، اور پتھر پر کندہ نہیں ہوتا، کیونکہ پتھر ٹوٹ سکتا ہے، محبت دل میں رونما ہوتی ہے، اور ہمیشہ رہتی ہے۔

Offline
 

تمہا ر ی یا د بھی محسن گو یا کسی مفلس کی پو نجی ھے،
جسے ہم رو ز گنتے ہیں ،جسے ہم سا تھ ر کھتے ہیں

Offline
 

بگڑا کیوں رہتا ہے میرا مزاج اکثر
کوئی تو ہو جو سمجھے بے بسی کو مری

Offline
 

ضمیر کی عدا لت میں ضر ور جائیے .کیو نکہ یہا ں غلط فیصلے نہیں ھو تے .اور وکیلو ں کی فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑ تی .بس ایک شر ط ھے کہ آ پ کے پاس ضمیر ھو

Offline
 

اک تعلق نہ سہی ! دیکھ کے مسکایا کریں
آپ ہنستے ہیں تو کچھ رنجشیں گھٹ جاتی ہیں

Offline
 

ٹرانسپورٹ کی لائن میں جب گاڑی پرانی ہو جاتی ہے. سواریوں کی توجہ حاصل نہیں کرپاتی, تو پرانے چیسس پر نئی باڈی ڈال دی جاتی ہے, یا رنگ نیا کردیا جاتا ہے, سیٹوں پر نئے غلاف چڑھا دئے جاتے ہیں. لیکن انجن اور چیسس پرانا ہی ہوتا ہے. ڈرائیور پروفیشنل ہوتے ہیں. انہے پتہ ہوتا ہے کہ سڑک پر مسابقت انجن کی ہے. رنگ و روپ سواریوں کو تو دھوکا دے سکتا ہے. سڑک پر وقت کے مقابلے میں یہ کسی کام کا نہیں.
ایسی گاڑیوں پر ڈرائیور پیچھے ایک سچ لکھ دیتے ہیں.
" وقت نے پھر دلہن بنادیا."
جھوٹ کے ان پہاڑوں میں, سراب دنیا کہ بیابانوں میں, ہمھارے آس پاس بھی بہت سے سچ ہیں, بس ہمھیں جلدبازی میں جھوٹ کی سواری پر ٹکٹ کٹوانے سے پرہیز کرنا چاہئے, کہ آج کی تیز رفتار زندگی میں ایک بار جھوٹ کی سواری پر ٹکٹ کٹوالیا جائے, تو چاہتے نہ چاہتے بھی پھر آپ جھوٹ کے سوار رہیں گے.

Offline
 

جو کہا میں نے کہ پیار آتا ہے مجھ کو تم پر
ہنس کے کہنے لگا اور آپ کو آتا کیا ہے

Offline
 

باباجی جہاز میں بیٹھے تھوڑی دیر بعد ایک خوبصورت خاتون سیٹ نمبر دیکھتی ہوئی آئی اور بابا جی کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گٸی۔
بابا جی کھڑکی سے باہر دیکھ رہے تھے۔
مگر انہیں محسوس ہوا کہ وہ خاتون مسلسل اُنہیں گھور رہی ہیں اُنہوں نے مُڑ کر دیکھا تو وہ خاتون واقعی گھور رہی تھی۔
بابا جی:
"کیا بات ہے محترمہ! آپ مجھے ایسے کیوں گھور رہی ہیں؟
خاتون:
"میں گھر سے ائیرپورٹ تک سارے راستے یہی دُعا کرتی آئی ہوں کہ میرے ساتھ کسی خاتون کو سیٹ ملے"
بابا جی "میں بھی سارے راستے یہی دعا کرتا رہا ہوں اور رب نے میری سُن لی تم نے دل سے نہیں مانگی ہوگی

Offline
 

میں تمہیں سکھا نہیں سکتا
محبت کیسے کی جاتی ہے
مچھلیاں معلم کی محتاج نہیں
جو انہیں تیرنا سکھائے
اور چِڑیوں کو استاد نہیں چاہیے
جو پرواز کے اسباق پڑھائے
تمہیں خود تیرنا ہے
تمہیں خود اُڑنا ہے
محبت درسی کتابوں میں نہیں پڑھی جاتی
تاریخ کے سارے عظیم عُشّاق اَن پڑھ تھے۔

Offline
 

پا ؤ ں لٹکا کے جا نب دنیا
آؤ بیٹھیں کسی ستا رے پر
شب بخیر

Offline
 

کیا ملا محبت سے
روز و شب ریا ضت سے
ایک شا م یادوں کی
اور ......
ایک تھکا ھوا .....
آنسو ........

Offline
 

سنو
میں واجب المحبت ہوں
مجھے سراہنا فرض ہے تُم پر

Offline
 

سیف ۔۔۔۔۔ اندازِ بیاں بات بدل دیتا ہے
ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں

Offline
 

پری بھائی۔۔ ہاتھ پاؤں چھلوا کر اور ایک آنکھ سجوا کر گھر آیا
بھرجائی۔۔ نے گھبرا کر پوچھا کیا ہوا
پری بھائی ۔ ایک عورت اسکوٹی سے ٹکر مار کر نکل گئی
بھرجائی ۔ اسکوٹی کا نمبر نوٹ کیا یا کوئی اور بات جو اس کے گھر تک پہنچا جا سکے؟؟
پری بھائی ۔ نہیں درد کی وجہ سے نمبر تو نوٹ نہیں کر پایا
پر وہ بہت گوری اور سنہرے بال والی تھی
اس نے ہرے رنگ کا سوٹ پہنا تھا
گلابی رنگ کی چوڑیاں
گہرے لال رنگ کی لپ اسٹک
کانوں میں ہیرے کی بالیاں تھی
ہاتھوں میں مہندی لگی تھی
اور ہاں دائیں گال پر ہونٹوں کے پاس تِل بھی تھا
اتنا بتانے کی دیر تھی کہ پری بھائی کی دوسری آنکھ بھی سوج گئی