سورج ایسا تنہا ستارہ ہے جب بھی وہ اپنے دوستوں سے ملنے باہر آتا ہے تو وہ سب غائب ہو جاتے ہیں
دل کرتا ہے چھین لوں تم سے
تیرا دل، تیرے بسکٹ، تیری چائے
ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو
خُدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جُرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
آمین
کسان اپنے گھر چوہا پکڑنے کا شکنجہ لے کر آیا. چوہا اپنے بل سے اسے دیکھ رہا تھا. شکنجہ دیکھ کر وہ لرز گیا. بل میں پیچھے سے نکل کر وہ دوڑا دوڑا مرغی کے پاس گیا. اسے بتایا کسان شکنجہ لے کر آیا ہے. مرغی نے بے حسی سے کہا تو مجھے کیا. تم اپنی فکر کرو.
چوہا بھیڑ کے پاس گیا. اس نے بھی مسکرا کر کہا میاں چوہے یہ شکنجہ میرے لئے نہیں جو میں فکر کروں. تم سوچو تمہارا کیا بنے گا.؟ چوہا اب گائے کے پاس گیا. گائے نے جگالی کرتے کہا چوہے میاں میں تمہاری زندگی کیلئے دعا ہی کر سکتی ہوں. چوہا بچارا اپنے بل کے سامنے شکنجے کو دیکھ دیکھ کر لرزتا رہا.
رات ایک کھڑکے کی آواز آئی. شکنجہ بند ہوا کسان کی بیوی اندھیرے میں شکنجے کی طرف آئی. شکنجے میں ایک سانپ آگیا تھا جس نے عورت کو ڈس لیا. کسان اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر دوڑا
دوڑا گیا. ڈاکٹر نے اسے مرغی کا سوپ بنا کر دینے کا کہا. مرغی ذبح ہوگئی. مہمان پوچھنے آئے ان کیلئے بھیڑ ذبح ہوگئی. خاتون کے علاج پر خرچہ زیادہ آگیا تو کسان نے گائے قصاب کو فروخت کی اور گائے بھی کٹ گئی.
بعض اوقات ہمیں سمجھ نہیں آتی جب کوئی دوسرا اپنے مسائل لے کر ایک اُمید کے ساتھ ہمارے پاس آتا ہے. ہم ساری کہانی سُن لیتے ہیں لیکن اس میں اپنی ذات کیلئے جب کوئی تکلیف دکھ تلاش نہ کر پائیں تو بے حس بن جاتے ہیں. یہی بے حسی قدرت کو پسند نہیں. وہ پھر ہمیں بھی اس کہانی کا کردار بنا دیتی ہے جس کہانی میں ہمارا نام ہی نہیں ہوتا.
محبت ہو یا نفرت دونوں اپنے اپنے جواز رکھتے ہیں، لیکن بے حسی کا کوئی جواز یا جواب ممکن نہیں ہوتا
کچھ الفاظ عین بالکل اسی وقت ہمارے سامنے آتے ہیں۔جب ہمیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ھے۔
کسی نے پوچھا ھے۔وہ جو پوسٹ آپ نے صبح لگائی تھی ۔ کہاں گئ؟؟؟
۔
۔
۔
میں نے کہا_________________ بک گئی۔
وفا کنيم و ملامت کشيم و خوش باشيم
که در طريقت ما کافريست رنجيدن
(حافظ شیرازی)
وفا کرتے ہیں، ملامت سہتے ہیں اور خوش رہتے ہیں
کہ ہماری طریقت میں رنجیدہ ہونا کفر ہے
اگر تُم مجھے ناپسند کرتے ہو
اور اِس کے باوجود میری ہر سرگرمی سے باخبر رہتے ہو
تو
تم میرے سرکش مداح ہو
یہ الجھنوں کی گتھی تم زمانے کے لیے رہنے دو
تم ابھی خواب دیکھو, بال سنوارو, نظمیں پڑھا کرو
یہ سنجیدگی کا پہناوا سجتا نہیں تم پر
،ربط رکھو تم بہار سے، تم شوخ رنگ میں آیا کرو
بیوی :۔دو گھنٹے ہوگئے
لیکن گوشت پک ہی نہیں رہا ؟
۔
۔
۔
شوھر :۔تم ایسا کرو کہ
۔
۔
۔
۔
۔
گوشت سے دس منٹ بات کر کے دیکھو ۔ ۔
میں دعا بَدست ہوں اے خُدا
کوئی خاص شے مُجھے عام دے
ایک میگزین میں کاکروچ تھیوری پڑھی تھی. سوچا کیوں نہ آپ کو بھی اس کاکروچ کے بارے میں بتایا جائے. بتانے والا کہتا ہے ایک ریسٹورنٹ میں ایک کاکروچ آگیا. ایک ٹیبل پر چند خواتین بیٹھی تھیں. میں نے دیکھا کاکروچ ایک خاتون کے اوپر بیٹھ گیا. خاتون نے جیسے ہی کاکروچ کو دیکھا اس نے چیخ ماری. اور جلدی سے خود کو جھاڑنے لگی. اس کو دیکھ کر باقی خواتین نے بھی چیخنا شروع کر دیا.
آخر خاتون کا ہاتھ کاکروچ کو لگا وہ اچھل کر دوسری خاتون پر آگیا. اب اس خاتون نے پہلی والی سے بھی بلند چیخ لگائی. اس نے اسے دور پھینکا تو کاکروچ ایک ویٹر کے اوپر آیا. ویٹر نے سکون سے کچھ دیر اس کاکروچ کو دیکھا. جب وہ شانت ہوا اس نے اسے پکڑا اور ریسٹورنٹ کے باہر پھینک دیا.
اس تھیوری میں بتایا گیا ہے کہ کاکروچ اہم نہیں
تھا. اس کاکروچ کے خلاف مختلف لوگوں کا مختلف ردعمل اہم ہے. جیسے پہلی اور دوسری خاتون اس کاکروچ کا سامنا نہ کر سکی تو پینک ہوگئیں. جبکہ وہی کاکروچ ویٹر کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا. کاکروچ نے ان کی نارمل زندگی کو کچھ دیر کیلئے بگاڑا وہ یہ بگاڑ درست طریقے سے ہینڈل نہ کر سکیں.
آپ پر کوئی غصے سے چیختا ہے آپ ڈسٹرب ہوتے ہیں. کبھی سوتے ہوئے بجلی چلی گئی آپ ڈسٹرب ہوں گے. ٹریفک جام آپ کو ڈسٹرب کرتا ہے یا جب کوئی کام جو بگڑ جائے تو آپکا ردعمل کیا ہوگا.؟ کیا آپ چیخنا چلانا شروع کر دیں گے یا سکون سے اس کا مشاہدہ کر کے اس ڈسٹربنس کو اٹھا کر دور پھینک دیں گے.؟ مسائل نہیں بلکہ ہمیشہ ان مسائل کے خلاف ہمارا ردعمل کل کے نتائج طے کرتا ہے
سائنس کے مطابق ہر وہ شے جو جگہ گھیرے اور وزن رکھے مادہ کہلاتی ہے
سائنس کے نزدیک محبت کا کوئی مادی وجود نہیں ہوتا
ایسا ہے تو تمہاری محبت نے میرے دل میں اتنی جگہ کیوں گھیری ہوئی ہے
اور میرا دل اتنا بھاری کیوں ہے؟
لڑکے نے اپنی بچپن کی منگیتر سے یہ کہہ کر منگنی توڑ دی کہ وہ زیادہ خوبصورت نہیں ہے
کچھ دنوں بعد اچانک اس نے لڑکی کو ایک خط لکھا
میری پیاری فوزیہ۔ جس دن سے میں نے اپنی منگنی توڑی ہے یقین مانو ایک پل بھی سکون سے نہیں گزار سکا۔ دل میں ایک کسک رہتی ہے۔ اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میرے دل میں تم صرف تم تھیں۔ پتہ نہیں مجھے کیا ہوگیا تھا کہ میں نے اتنی بڑی بے وقوفی کردی
پلیز اپنی محبت کے طفیل میری اس بھاری غلطی کو معاف کردو اور لوٹ آو۔ یقین مانو میرے لیے اس دنیا میں تم سے خوبصورت کوئی بھی نہیں ہے پلیز مجھے معاف کردو
تمہارا۔
عامر
اور ہاں لاٹری میں پچاس لاکھ کا پہلا انعام پانے پر دلی مبارکباد قبول کرو۔
آج کل دریچے میں
ایک جھونکا آتا ہے
ٹنڈ منڈ درختوں کے,
ٹوٹتے بکھرتے برگ ,
ساتھ لے کے آتا ہے,
ان بکھرتے پتوں کو,
ہاتھ میں اٹھاؤں تو,
یہ خیال آتا ہے,
میرے دل کی ہر خواہش,
ہر تمنا, ہر سپنا,
وقت کی روانی کی,
تند و تیز پروا نے,
یونہی, روند ڈالا ہے
زیادہ زور سے نہ میچیئے آنکھوں کو
سپنا سکریچ بھی ہو سکتا ھے
شب بخیر
ایک دفعہ ایک فلسفی کا گزر ایک گاؤں میں ہوا جہاں ایک کولہو میں بیل چل رہا تھا اور اس کے گلے میں گھنٹیاں بندھی تھیں جو اس کے چلنے سے بج رہی تھیں۔
فلسفی نے کسان سے پوچھا
“یہ بیل کے گلے میں گھنٹیاں کس لئے باندھی ہوئی ہیں“
کسان نے جواب دیا
“میں ادھر اپنا کام کر رہا ہوں۔ اگر بیل چلتے چلتے رک جائے تو گھنٹیوں کی آواز بند ہو جائے گی۔ اور مجھے پتا چل جائے گا۔ “
فلسفی تھوڑی دیر کے لیے سوچتا رہا اور پھر پوچھا
“لیکن اگر بیل ایک جگہ ہی کھڑا ہو کر سر ہلانا شروع کر دے تو تمہیں کیسے پتا چلے گا“
“ یہ بیل ہے جناب ۔۔۔ فلسفی نہیں۔۔۔ ۔“ کسان نے جواب دیا
فزیالوجی کی ریسرچ کے مطابق جب آپ کسی شخص کی دل سے پرواہ کرتے ہیں تو اس شخص کا موڈ ہمارے موڈ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے
یعنی اگر وہ خوش تو ہم خوش،
وہ پریشان تو ہم پریشان،
وہ غصہ تو ہم غصہ وغیرہ وغیرہ۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain