Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

برقعےکا نقاب الٹ رکھا تھا ۔آپ نے کسی اور کو دیکھ لیا ہوگا اوّل تو میں کالج ہمیشہ کار میں جاتی ہوں دوسرے یہ کہ میں نقاب نہیں الٹا کرتی ہمیشہ برقعہ میرے ہاتھوں میں کتابوں کے ساتھ ہوا کرتا ہے
آپ کی جن کزن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجھے کلب میں دیکھا تھا ذرا ان سے پوچھیے کہ وہ خود وہاں کیا کر رہی تھیں
یہ جن حمید صاحب کا آپ نے ذکر کیا ہے وہی تو نہیں جو گورے سے ہیں ۔ جن کے بال گھنگریالے ہیں اور داہنے ابرو پر چھوتا سا تل ہے ۔گاتے اچھا ہیں ۔روٹھتے بہت جلد ہیں ۔ جی نہیں میں انہیں نہیں جانتی نہ کبھی ان سے ملی ہوں ۔
میری حقیر راۓ میں تو آپ نے آرٹس پڑھ کر بڑا وقت ضائع کیا ہے آپ کی بہن نے لکھا کہ اب آپ کا ارادہ بزنس کرنے کا ہے اگر یہی ارادہ ہے تو پڑھنے کی کیا ضرورت تھی عمر میں گنجائش ہو تو ضرو ر کسی مقابلے کے امتحان میں بیٹھ جائیں اور ملازمت کی کوشش

Offline
 

کیونکہ ملازمت ہر صورت میں بہتر ہے اس کے بغیر نہ پوزیشن ہے نہ مستقبل ۔ یہاں ڈپٹی صاحب کی بیوی ساری زنانہ انجمنوں کی سیکریٹری ہیں اور تقریباً ہر زنانہ جلسے کی صدارت وہی کرتی ہیں دوسرا فائدہ ملازمت کا یہ ہے کہ انگلستان یا امریکہ جانے کے بڑے موقعے ملتے ہیں مجھے یہ دونوں ملک دیکھنے کا ازحد شوق ہے ۔
آپ کی بہن مجھ سے خفا ہیں اور خط نہیں لکھتیں ۔ شکایت تو الٹی مجھے ان سے ہونی چاہئے انہوں نے رُوفی کو وہ بات بتا دی جو میں نے انہیں بتائی تھی کہ اسے نہ بتانا ۔ خیر بتانے میں تو اتنا ہرج نہ تھا لیکن میں نے ان سے تاکید اً کہا تھا کہ اس سے یہ نہ کہنا کہ میں نے ان سے کہا ہے تھا کہ

Offline
 

اس سے نہ کہنا ۔
پتہ نہیں یہ کزن والی کون سی بات ہے جس پر انہوں نے مجھ سے قسم لی تھی کہ روفی تک نہ پہنچے ۔مجھے تو یاد نہیں ۔ویسے میری عادت نہیں کہ دانستہ طور پر کوئ بات کسی کو بتاؤں ۔ اگر بُھولے میں منہ سے نکل جاۓ تو اور بات ہے ۔
خط گھر کے بجاۓ کالج کے پتے پر بھیجا کیجئے اور اپنے نام کی جگہ کوئ فرضی زنانہ نام لکھا کیجئے تاکہ یوں معلوم ہو جیسے کوئ سہیلی مجھے خط لکھ رہی ہے
باقی سب خیریت ہے ۔
فقط
آپ کی بہن کی سہیلی
اور اس خط کا کسی سے ذکر مت کیجئے گا ۔ تاکیداُ عرض ہے

Offline
 

ہر انسان، ہر جاندار، بے جان چیز کا شکریہ جو راحت اور خوشی کا سبب بنی
السلام علیکم

Offline
 

کبھی الفاظ کا چناؤ بھی خوب مزا دیتا ہے مثلاً
"پھر میری اُس سے شادی ہو گئی‘‘
کتنا سادہ جُملہ ہے نا؟
کسی عرب ادیب نے اس جُملے کو یُوں لکھا تھا:
پِھر اُس کے قہقہے میرے گھر گُونجنے لگے

Offline
 

مغرب میں کسی کا بچہ پاس ہوجائے تو وہ تعریف کریں گے یا مبارک دیں گے ۔
ہمارے ہاں کسی کا بچہ بورڈ بھی ٹاپ کرے تو ہم کہیں گے ۔اب پڑھائی ہی آسان ہوگئی ہے۔ یا اس کا چاچا اصل میں لائق تھا
یہ کیا ہے۔ یار ٹیوشنیں پڑھ کے نمبر لینا کون سا کارنامہ ہے۔
اور نہیں تو یہ کہہ دیں گے اس کا دادا میرے سامنے گھوڑی سے گر گیا تھا۔ اب یہ بورڈ ٹاپ کرتے پھرتے ہیں

Offline
 

میرے خیال میں توساتھ دینایہی ہوتاہے
اگر آپ کسی کے لئے بارش کو روک نہیں سکتے
تو اُسکے
ساتھ بارش میں کھڑے ہو جائیں
کسی کو چپ نہیں کروا سکتے
تو اُسکے ساتھ بیٹھ کر رولیں
کسی کی آنکھوں میں نیند نہیں لا سکتے،تو اُسکے ساتھ جاگ لیں
یہ بہت کافی ہے اگرسمجھیں تو

Offline
 

خـوشـبـو سے تِیـرا یوں بھی تـقـابـل نہیں بـنـتـا
سب پھول تِیرے لہجے کی خوشبو سے کِھلے ہیں
دُنـیـا تـو ابـھـی سـات ہـی رنگوں میں ہے الجھی
سـو رنـگ ہـمـیـں تـیـری ہـنـسی میں ہی مِلے ہیں

Offline
 

مجھے ایک واقعہ یاد آرہا ہے جو کسی دوست نے سنایا تھا وہ بتاتے ہیں کہ ان کے گاؤں میں ایک سادہ لوح شخص رہا کرتا تھا وہ بڑا نمازی تھا ۔ اذان سے پہلے ہی مسجد جا بیٹھتا ۔ روزے باقاعدگی سے رکھتا مگر اسے دین کی زیادہ سوجھ بوجھ نہ تھی ۔ بس اتنا پتہ تھا کہ مولوی کے پیچھے نماز پڑھنے سے زیادہ ثواب ہوتا ہے ۔ روزے رکھتے ہوئے جب اذان ہو جائے تو پھر نہیں کھانا ۔
اس نے کہیں سے یہ بھی سن رکھا تھا کہ اگر روزے ہوں اور سحری کے لیے وقت پر نہ اٹھا جا سکے اور جب آنکھ کھلے تو ابھی دن کی روشنی نہ ہو تو بھی مجبوری میں سحری کی جاسکتی ہے ۔
اتفاق یہ تھا کہ مولوی صاحب کا گھر اس کے گھر کے راستے میں پڑتا تھا ۔ ایک دن اس کے اٹھنے میں تاخیر ہو گئی اور ادھر سے اذان کا بھی وقت ہو گیا اور وہ سحری کرنا چاہتا تھا اس نے اپنی بیوی سے کہا "چل بھلئے لوکے ! جلدی چولہا چاڑھ

Offline
 

مولوی صاحب بانگ دینے والے ہوں گے" ۔
اتنے میں اسے گھر کے سامنے سے مولوی صاحب جاتے ہوئے دکھائی دیے ۔
بس پھر کیا تھا اس نے مولوی صاحب کی منت سماجت کرنی شروع کر دی کہ
" مولوی صاحب تسیں تھوڑی دیر لئے رک جاؤ۔ اساں اجے روزہ نئیں رکھیا " ۔
اب وہ سمجھ رہا تھا کہ جب تک مولوی صاحب اذان نہیں دیں گے تب تک سحری کا وقت شاید ختم نہیں ہو گا۔
اسی طرح میرے دوست نے بتایا کہ جب کبھی وہ لیٹ ہوجاتا تو اچھی طرح سے دروازہ بند کر لیتا تاکہ اسے روشنی نظر نہ آئے اور جلدی جلدی سحری کر کے پھر کہیں جا کر دروازہ کھولتا ۔
خواتین و حضرات ! ہمیں ایسے لوگوں کے بارے میں کمنٹس پاس نہیں کرنے ۔ ان لوگوں کا معاملہ ڈائریکٹ اللّٰہ کے ساتھ ہوتا ہے ۔
اشفاق احمد زاویہ 3

Offline
 

میں نے جب تمہیں پہلی بار دیکھا
تب مجھے معلوم ہوا دل کا دھڑکنا کسے کہتے ہیں
باغوں کی حقیقت کیا ہے
پھول کے ساتھ خوشبو کا تعلق کیوں ہے
اور چاند کی روشنی اور تاروں کی چھاؤں کی ٹھنڈک
اور دن کی خوشگواری
اور مسکرانا کیا ہوتا ہے
تم سے شناسائی زندگی کے روشن پہلؤوں سے آگاہی تھی

Offline
 

"A heart that beats at your approach, an eye that weeps when you go away are things so rare, so sweet, so precious that they must never be despised."
"ایک دل جو آپ کے قریب آنے پر دھڑکتا ہے، ایک آنکھ جو آپ کے جانے پر روتی ہے، چیزیں اتنی نایاب، اتنی پیاری، اتنی قیمتی ہیں کہ انہیں کبھی حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔"

Offline
 

ﻭﮦ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺳﮯ ﮔﺰﺭی
ﻣﯿﺮﺍ ﺣﺎﻝ ﺗﮏ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮭﺎ . .
ﻓﮑﺮ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ ﻭﮦ تو ﻣﺠﮭﮯ ﺟﺎنتی بھی ﻧﮩﯿﮟ تھی

Offline
 

میرا دل چاہتا ہے
کہ میں تمہارے وجود میں
بے ادب ٹہلا کروں
مگر
تم نے اپنے دماغ کی فصیلوں سے دل کے حجرے کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے
میرا دل چاہتا ہے
ان فصیلوں پر ننگے پاؤں بھاگا کروں
دل کے حجرے میں بے ادب
بیٹھا کروں

Offline
 

وہ انسان ہی نہیں ،
جو خوبصورتی سے متاثر نہ ہو۔
خوبصورتی کے بہت سارے رنگ روپ ہیں ۔
خوبصورت انسان ،
خوبصورت نظارہ ،
خوبصورت لمحہ،
اللہ کی خوبصورت کائنات۔
ان سب خوبصورتیوں سے بڑھ کے ایک خوبصورتی ہے،
جو لازوال ہے،
جو لافانی ہے،
اس خوبصورتی کو اندیشہ خزاں نہیں ۔
یہ خوبصورتی سوچ، فکر اور اعلٰی نظریہ کی ہوتی ہے۔ یہ انسان کے کردار کو ڈھالتی ہے، اس کو تراشتی ہے، اس کی ذات کو اور انسانوں کے لیے مفید اور دلکش بناتی ہے، انسانیت کے لیے مر مٹنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے اور انسان کی ذات میں کائنات کی ساری خوبیاں،اچھائیاں جمع کر دیتی ہیں ۔ سوچ، فکر اور نظریہ جتنا اعلٰی ، برتر وارفع ہوگا، انسان اتنا ہی خوبصورت ہوگا۔

Offline
 

ایک آدمی ماہر نفسیات کے پاس گیا , کہنے لگا کہ ڈاکٹر صاحب : میں احساس کمتری کا شکار ہوں, اعتماد نہیں رہا اور خود کو انتہائی گھٹیا سمجھنے لگا ہوں
ماہر نفسیات نے دو گھنٹے اسکے خیالات سنے , نظریات سنے اسکے ساتھ کھل کر بات کی, بغور جائزہ لیا اور مسلسل نوٹس لیتا رہا .
گفتگو ختم ہوئی تو ماہر نفسیات نے نوجوان کے کندھے کو تھپتھپاتے ہوے کہا کہ تمہیں احساس کمتری بالکل بھی نہیں ہے ۔ تمہارا بغور معائنہ کرنے او دو گھنٹے مسلسل تُم سے بات کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ تم دراصل ہو ہی ایک گھٹیا انسان۔

Offline
 

اک شخص نے لکھ کر بھیجا ہے " تم بھی آنا"
جگنو، کلیاں اور چاند ستارے آئیں گے !
میں اکثر سوچتا رہتا ہوں اور ہنستا ہوں
ہم اِک تصویر میں کتنے پیارے آئیں گے

Offline
 

انسان کو "مأمون الجانب" ہونا چاہیے یعنی جو اس کے قریب آنا چاہے وہ آ سکے اور جو دُور جانا چاہے وہ جا سکے۔ قریب ہونے والے کو تحفظات ہوں نہ دُور ہونے والے کو خطرات ۔
پیچیدگیوں، گُھنڈیوں اور پہیلیوں سے پاک روح، کینہ پالنے،
راز کھولنے، بدلہ لینے سے نا واقف دِل "مُرّوا بالخير" کی تصویر
ہو۔ لوگ امن امان سے اُس کی زندگی میں آئیں اور خیریت و سلامتی سے چلے جائیں۔

Offline
 

اُس کے نام
جس کے سب نام ھیں
جسے کسی نام کے بغیر بھی
پُکارا جا سکتا ھے۔
یاد کیا جا سکتا ھے۔
السلام علیکم

Offline
 

تمہارا احساس، جیسے بارش کے بعد کچّی مٹی سے اٹھنے والی خوشبو