Damadam.pk
Offline's posts | Damadam

Offline's posts:

Offline
 

"لفظ"
میں کل لفظ چنڑدا سی
اِک لفظ بوھڑ تے بیٹھا سی
تے اِک بیٹھا سی پِپل تے۔
اِک میری گلی وچ
تے اِک گھڑے وچ پیا سی
اِک ھَرے رنگ دا لفظ کھیتاں وِچ پیا سی
اِک کالے رنگ دا لفظ ماس کھا ریا سی
اِک نیلے رنگ دا لفظ
سُورج دا دانہ منہ وچ لئی اُڈ ریا سی۔
مینوں دُنیا دی ھر اِک چیز ، لفظ لگدی اے
اَکھیاں دے لفظ ، ھتھاں دے لفظ۔
پر بُلہاں دے لفظ ، سمجھ نہیں آؤندے
مینوں ، صِرف لفظ پڑھنے آؤندے نے

Offline
 

سازوں میں بہترین ساز تیری ہنسی کا ہے
اور لفظ "خوبصورت" تمہی پہ جچتا ہے

Offline
 

لوگ کہتے ہیں لفظوں سے کیا ہوتا ہے
حالانکہ لفظ ہی قائل کرتے ہیں
لفظ ہی مائل کرتے ہیں اور لفظ ہی گھائل کرتے ہیں۔۔۔۔۔

Offline
 

کبھی کبھی دل چاہتا ہے موسموں کو ویسے محسوس کروں جیسے شاعر یا ادیب کرتے ہیں۔۔ لیکن ہم بیچارے عام لوگوں کے احساسات بھی کتنے عام ہوتے ہیں۔۔۔
چاروں طرف بہار ہوتی ہے اور محسوس تک نہیں ہوتی۔۔

Offline
 

ھم سوچتے ھیں کہ نیوٹن کی بجائے ھم اگر باغ میں بیٹھے ھوتے اور ھمارے سامنے درخت سے سیب گرتا تو ھم کیا کرتے؟؟
اُٹھا کے کھا لیتے اور کیا کرتے۔
"ابنِ انشاء"

Offline
 

مکھی انسان کی سب سے بڑی محسن ہے اور تم اسے مار رہے ہو ؟
میں نے کہا کہ مکھی کیسے محسن ہے؟ کہنے لگے بغیر کوئی کرایا لیے بغیر کوئی ٹیکس لیے انسان کو یہ بتانے چلی آتی ہے کہ یہاں گند ہے اس کو صاف کر لو تو میں چلی جاؤں گی اور آپ اسے مار رہے ہیں آپ پہلے جگہ کی صفائی کرکے دیکھیں یہ خود بخود چلی جائے گی...!!!
اشفاق احمد

Offline
 

تم خوبصورت ہو
اور ذہین بھی
تمھارے کہنے پر نکل سکتے ہیں
پھول ، تتلیاں، پرندے اور
میں
بتاؤ
کہاں دھرنا دیکر
اداسی کا راستہ روکنا ہے

Offline
 

اگر تم دل گرفتہ ہو
کہ تم کو ہار جانا ہے
تو پھر تم ہار جاؤ گے
اگر خاطر شکستہ ہو
کہ تم کچھ کر نہیں سکتے
یقیناً کر نہ پاؤ گے
یقیں سے عاری ہو کر
منزلوں کی سمت چلنے سے
کبھی منزل نہیں ملتی
کبھی کنکر کے جتنے حوصلے والوں
سے بھاری سل نہیں ہلتی
زمانے میں ہمیشہ کامیابی
اُن کے حصے میں ہی آتی ہے
جو اول دن سے اپنے ساتھ

Offline
 

اک عزمِ مصمّم لے کے چلتے ہیں
کہ جن کے دل میں عزم و حوصلہ اک ساتھ پلتے ہیں
اگر تم چاہتے ہو کامیاب و کامراں ہونا
تو بس رختِ سفر میں
تم یقین و عزم کی مشعل جلا رکھنا
سفر دشوار تر ہو
تب بھی ہمت، حوصلہ رکھنا
سفر آغاز جب کرنا
تو بس اتنا سمجھ لینا
جہاں میں کامیابی کی یقیں والوں سے یاری ہے
اگر تم بھی یقیں رکھو
تو پھر منزل تمھاری ہے......!

Offline
 

سیّانے کہتے ہیں ماسٹرز کرنے کی بجائے اگر بندہ ماسٹرنی کر لے تو زندگی خوشحال ہو جاتی ہے۔

Offline
 

کسی راستے سے بھی آجانا
میرے چاروں طرف محبت ہے

Offline
 

جب آپ پیدا ہوئے تھے -----
سب نے آپ سے محبت کی تھی-------
جب آپ مر جائیں گے ----
سب آپ سے محبت کا اظہار کریں گے ---------------"
درمیانی مدت میں-----
پیار کا نظام آپ کو خود چلانا ہے-

Offline
 

سیانے کہتے ہیں کہ کسی “شادی شُدہ“ خاتون کا “اخلاق“ جاننا ہو تو اُس کے سامنے اُس کی “ساس“ اور “نندوں“ کی تعریف کر کے دیکھ لو :-

Offline
 

میں جب تمہاری جانب سفر میں ہوتا ہوں تو باہر کے مناظر نہیں دیکھتا کہ کہیں ایسا نہ ہو میری آنکھیں اور مناظر کو دیکھتے دیکھتے تھک جائیں اور جس منظر کی وہ کب سے منتظر رہی ہیں اسے کم دیکھ پائیں اور جانتے ہو وہ منظر کونسا ہے؟
وہ ہے تمہارا چہرہ جسے میں بہت دیر تک اور تروتازہ آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں

Offline
 

ہم خدا کے بارے میں جو گمان رکھتے ہیں، وہ دراصل ہماری اپنی شخصیت کے بارے میں ہمارے گمان کا ایک عکس ہوتا ہے۔اگر خدا کے ذکر سے ذہن میں محض الزام اور خوف ہی ابھرے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ خوف اور الزام تراشی ہمارے اپنے سینے کی گھٹن میں پنپ رہی ہے۔ اور اگر خدا ہمیں محبت اور شفقت سے چھلکتا ہوا دکھائی دے، تو یقیناّ ہم بھی محبت اور شفقت سے چھلک رہے ہیں۔

Offline
 

چلو کچھ دیر چلتے ہیں
محبت کی زمینوں پر
جہاں نفرت کے نالوں کی
کوئی بدبو نہ آتی ھو
جہاں پر چاند ہنستا ھو
جہاں سورج دمکتا ھو
جہاں پر بےطلب باتوں کے
ٹوٹے کانچ کی نوکیں
کہیں دل میں نہ چبھتی ھوں
نہ کوئی آنکھ کا آنسو
بھری مٹی میں گرتا ھو
نہ کوئی درد دکھتا ھو
نہ کوئی سوچ تپتی ھو
جہاں ھر سو
خوشی کے پھول کی خوشبو
گلستاں میں مہکتی ھو
چلو کچھ دیر چلتے ہیں
محبت کی زمینوں پر...

Anyone needs a phone
O  : Anyone needs a phone - 
Memes & Satire image
O  : Spill my friend - 
Keep it short simple
O  : Keep it short simple - 
Pro life tip
O  : Pro life tip -