" اگر آپ اردو سیکھنا چاہتے ہیں تو عشق کرلیجئے
اور اگر عشق کرنا چاہتے ہو تو اردو سیکھ لیجئے۔ "
میں سنجیدہ ہوں !
میرے ہنسنے کا رونے سے
بہت گہرا تعلق ہے،
میری طرف دیکھو !
سنو !
ان قہقہوں کی گونج،
چلو چھوڑو !
میری سنجیدگی پہ گر
زرا سا بھی گماں گزرے
قسم لے لو !
مجھے ہر اس بات پر
ہنسنے کی عادت ہے،
میں جس پر رو نہیں سکتا ..
اے رنج بھری شام
دہلیزِ سماعت پہ
ڪسی وعدے کی آہٹ
اُترے کہ نہ اُترے
اے رنج بھری شام
دُکھتے ہوئے دل پر
ڪوئی آہستہ سے آ ڪر
اِک حرفِ تسلی تو رڪھے
پھـــول کی مانند
تمہاری صورت کا حوالہ دے کر
میں کہیں بھی برملا
اس بات کا اظہار کر سکتا ہوں
کہ دیکھو
حُسن محض ایک وہم نہیں ہے
دنیا اس سے ذیادہ روشن نہیں ہو سکتی جتنی روشنی
آپ کے اپنے اندر ہے اور اپنے اندر روشنی اتنی ہی
ہوتی ہے جتنا آپ کا اپنے خالق سے تعلق_
نظم
”چابی “
میں نے تمہاری محبت
وقت کے ریپر میں
لپیٹ کر
الماری میں رکھ چھوڑی ہے
الماری کو قفل لگا کر
چابی میں نے گم کر دی ہے
عقل مصلحت کے مصلے پر
دعا گو ہے
کہ شہر کے سارے کلید ساز
اب چابیاں بنانا بھول جائیں
مگر دل کا وظیفہ ہے
”شہر کے سارے چور سلامت رہیں
تخلیق آسماں پہ وہ میرے لیے ہوا ہے ♡
مانا کہ اس جہاں میں ابھی میرا نہیں ہے وہ
تھک جاؤ اگر
اور تم کو ضرورت پڑ جاۓ
اک نظم کی انگلی تھام کے واپس آجانا
ایک فیکٹری میں کام کرنے والے نے انشورنس پالیسی پر سائن کرنے سے انکار کر دیا ۔
فورمین نے اسے سمجھایا ۔ مینیجر نے بات کی ۔ سپرنٹنڈنٹ نے افادیت بتائی مگر وہ نہ مانا تو پھر فیکٹری کا مالک اسے ایک طرف لے گیا اور کہا :
" سنو ! اگر تم نے سائن نہ کئے تو کان سے پکڑ کر فیکٹری سے نکال دوں گا " ملازم نے فوراً دستخط کر دیئے ، بعد میں مالک نے پوچھا ، اچھا اب یہ بتاو کہ تم نے پہلے اس پر دستخط کیوں نہیں کئے تھے ؟
ملازم بولا : " کسی نے اتنے واضح طریقے سے پالیسی سمجھائی ہی نہ تھی "
تمہیں پتہ ہے انت الحیاۃ کا مطلب؟
اسکا مطلب ہے تم زندگی ہو میری
زندگی پتہ ہے کسے کہتے ہیں؟
سانس لینے کو؟
نہیـــــں
زندہ رہنے کو؟
نہیـــــں
تمہاری آواز کو
تمہاری دید کو
تمہیں کہتے ہیں زندگی
تم ہو انت الحیاۃ،
سو اب دعا کرو میری عمر دراز ہو
اور عمر دراز پتہ ہے کب ہوتی ہے؟
جب اسباب میسر ہوں
تمہاری صحبت دراز عمر کا سبب ہے
تو زرا خیال رکھنا
میں ابھی کم عمری میں ہوں
آپ تمام کھڑکیاں دروازے بند کر کے ایک اندھیرے کمرے میں بیٹھے ہیں ، کسی ایک ہی بات کی اداسی لے کر اس اندھیرے میں نقصان صرف اور صرف آپکی اپنی ذات کا ہو رہا ہے ۔
پھر آپ ایک کھڑکی کھول لیتے ہیں اور ایک دم سے تمام کمرہ روشن ہو جاتا ہے۔ آپ کے کھڑکی کھولنے سے کمرے کا اندھیرا تو دور ہو گیا لیکن اس عمل سے سورج کو کیا فرق پڑا؟ کچھ بھی تو نہیں، وہ آپ کے ہونے نہ ہونے سے بے نیاز مسلسل چمک رہا ہے۔
زندگی میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے اپنے آپکو حالات کے ساتھ ساتھ جینے کا ہنر سکھائیں ۔۔ سورج کی طرح چمکتے ہوئے آگے بڑھیں اور اپنی زندگی کو یونہی روشن رکھیں
ﺍﮎ ﭘﮭﻮﻝ ﺩُﻭﮞ گا ﻣُﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ
ﺍﺏ ﮐﯽ ﺑﺎﺭ ملے ﺗﻮ ﮐﮩﮧ ﺩﻭﮞ گی ﺍچھے لگتے ہو
بیوی نے فرائی انڈا بنایا
شوہر: میں نے تو آملیٹ کھانا تھا
اگلے دن بیوی نے آملیٹ بنایا
آج تو مجھے فرائی کھانا تھا
اگلے روز بیوی نے ایک فرائی ایک آملیٹ بنا دیا
عادت سے مجبور شوہر: تم تو بالکل نااہل ہو
جس انڈے کو فرائی کرنا تھا اُسکا آملیٹ بنا دیا، جس کا آملیٹ بنانا تھا اُسے فرائی کر دیا
میں تُمھارے لئے ہاتھ میں کونسا پُھول لئے کھڑا ہوں!
یہ جاننا ضروری نہیں ہے
وہ کوئی ایک سفید آدھ کھلی کلی بھی ہوسکتی ہے
نوخِیز چاہت کا رنگ!
یا وہ سُرخ تازہ گُلاب بھی ہوسکتے ہیں
بھرپُور جذبات کا رنگ!
یا پھر وہ سورج کی تپش لئے
سورج مُکھی کا پِیلا پُھول بھی ہوسکتا ہے
اک پُختہ سا سنبھل جانے والا جذبہ
یا وہ نِہر کنارے لگے جنگلی پُھول ہوسکتے ہیں!
آوارہ مِزاج , خود ساختہ سا جذبہ
رنگوں سے فرق نہیں پڑتا
ان پُھولوں کو پکڑے ہاتُھوں کی لرزش
دیکھتی آنکھوں کا جُھکنا
بولتے لبوں پہ سکون بخش سی ہنسی
ان سب کے آگے پُھولوں کی کوئی اہمیت باقی رہ جاتی ہے کیا؟
"تم پاک ہو یا ناپاک ہو ۔۔ خاک ہو یا راکھ ہو! ۔۔ اپنے پاک ۔۔ خاک ۔۔ راکھ ۔۔ ناپاک ہونے کے حجاب میں نہ آنا، وہ اتنا پاک ہے جسے چُنتا ہے اسے پاک کر دیتا ہے ۔۔ سو جہاں ہو جیسے ہو ۔۔ دھتکارے گئے ہو، اپنائے گئے ہو۔۔۔ اُسے اپنا آپ سونپ دو ۔۔۔ دنیا تمہیں پرفیکٹ چاہے گی ۔۔ مگر اُسکا محبت بھرا دامن تمہاری شکستگی پر دوڑ کر تمہیں گلے لگائے گا ۔۔ دینا کی نگاہ تمہیں شرائط پر قبول کرے گی ۔۔ اور وہ ایک ۔۔ تمہیں کسی بھی غرض سے پرے گلے لگا لے گا اپنا بنا لے گا۔۔ تھام لے گا،،
بس ایک بار ۔۔۔۔ اپنے لیئے ہی سہی ۔۔۔۔ اُس اللہ مہربان کی طرف آؤ تو سہی..
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain