نعت رسولﷺ کوئ نہیں ہے آپﷺ جیسا کائنات میں ملتے ہیں لاکھوں نور جنﷺکی ایک بات میں آقاﷺکی سنتوں کو جو اپناتا ہے وہی جنت کو دیکھ لیتا ہے اپنی حیات میں محبوبِ کبریاﷺ کو یہ حاصل ہوا اعزاز معراج کرا دی خدا نے ایک رات میں وہ کیسے بھلا آپﷺکی قربت کو پاۓ گا جو غرق ہوگیا ہے اپنی خواہشات میں وہ لمحہ مجھےزندگی بھر یاد رہے گا ہوگی سنہری جالی جب عتبان ہاتھ میں 🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
حضرت عبداللہ الرومی سے مروی ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ رات کے وضو کے پانی کا خود انتظام کرتے تھے ان سے کہا گیا آپ کسی خادم کو حکم دیں تو وہ آپ کو کفایت کریں ۔ انہوں نے کہا : " نہیں رات ان کے لیئے بھی ہے جس میں وہ آرام کرتے ہیں "۔ (طبقات ابن سعد حصہ سوم ص ١٣٥) 🌷🌹🍂🍁
"جب کوئی مصیبت ٹوٹ پڑتی ہے تو اہل غفلت کہتے ہیں، شکر ہے ہماری جان محفوظ رہی. دوستانِ حق کہتے ہیں شکر ہے ہمارا دین محفوظ رہا". سید علی بن عثمان ہجویریؒ کشف المحجوب 🌷🌹🍂🍁
تُو تَو خُود سے ہی نہیں آشنا تیری ذات تجھ پہ ہی راز ہے تیرے قَلب میں ہے چُھپا ہوا تیری رُوح کو جس کی تلاش ہے اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥ اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥ اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥ اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥
ان الله یخلص اِلٰی القلوب من برە حسب ما خلصت القلوب بە الیە من ذکر فانظر ماذا خالط قلبک الله تعالٰی دلوں کی طرف اسی قدر اپنی خاص اور خالص بھلائی پہنچاتا ہے جس قدر دلوں نے خلوص کے ساتھ اس کا ذکر کیا ہو ۔بس تم نگاە رکھا کرو کہ تمہارے دل میں کون سی چیز آ کر مل گئی ہے۔(جس نے خالصیت کو متاثر کر دیا ہے ) حضرت ابوالقاسم جنید بغدادیؒ 🍁🍂🌹🌷