شیطان بھی کمال کی چیز ہے - وہ گناہ کے خلاف وعظ کر کے بہت سوں کو اپنا چیلا بنا لیتا ہے وہ کچھ اس طرح سے قائل کرتا ہے کہ گناہ اور بدی کا تصور لوگوں کے ذھن میں ایک جذباتی ہیجان پیدا کر دیتا ہے - وہ یقین دلا دیتا ہے کہ خدا تمہارے گناہ تو معاف کر دیگا لیکن تمہارے ارد گرد پھیلے ہوئے بد کردار لوگوں اور بد اصل انسانوں کو نہیں بخشے گا
✍️🍁🍂✌️
کسی کے چہرے کا مذاق اڑانے سے پہلے سوچ لیں کہ آپ تصویر میں نہیں، مصور کی کاریگری میں نقص نکال رہے ہیں۔ مصور وہ جو اس کائنات کا بنانے والا ہے۔
✍️🍁🍂✌️
انسان کی قیامت اسکے مرنے کے بعد ہی شروع ہو جاتی ہے. اور موت کی کوئی نشانی نہیں ہے ابھی ایک منٹ بعد بھی آ سکتی ہے. اسلیے قیامت اور موت دونوں کی تیاری استغفار میں اور نیک عمل کرنے میں ہی ہے. سو اس پر توجہ دینی چاہیے
🌷🌹🍁🍂
خدا کرے کے میری عرض پاک پے اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے کھلا رہے صدیوں
یہاں سے خزاں کو گزارنے کی مجال نہ ہو
یہاں جو سبزہ اگے ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کے جس کی کوئی مثال نہ ہو
خدا کرے کے نہ خام ہو سر وقار وطن
اور اس کے حسن کو تشوش ماہ وسا ل نہ ہو
ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوج و کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو
خدا کرے میرے ایک بھی ہم وطن کے لئے
حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
Ameeen
🌷🌹🍁🍂
تکلیف ہمیں زندہ رہنے میں مدد دیتی ہے۔ بے بسی، لاچاری انسان کو سکھاتی ہے کہ اسکی آخری حد ابھی اس سے بہت دور ہے۔ وہ بار بار ٹوٹتا ہے، بکھرتا ہے مگر گم نہیں ہوتا۔ وہ اپنی الگ پہچان برقرار کیے رکھتا ہے۔ تکلیف زدہ وجود تو اور نمایاں ہو کر سامنے آتا ہے
🍂🍁🌹🌷
دل جیسی چیز زمانے میں نہیں۔
جب یہ ٹوٹتا ہے تو اور بھی مضبوط ہو جاتا ہے۔
ٹوٹا ہوا دل آپ کو حد درجہ قوتِ برداشت دیتا ہے۔
آپ کے دماغ کے سب بند دروازے کھول دیتا ہے۔
آپ کے لہجے میں نرمی، ٹھہرائو اور اعتماد لاتا ہے
🍂🍁🌹🌷
انسان سخت مزاج تب بنتا ہے۔
جب
اس کی نرم مزاجی کا بہت سارے لوگ فائدہ اٹھا چکے ہوتے ہیں۔
✍️🍁🍂✌️
محبوب اس مخلوق کا نام ہے۔
جو
اپنی مرضی سے آپ کے زخموں پر
کبھی آئیوڈین لگاتا ہے
تو
کبھی پائیوڈین لگاتا ہے۔
😂😊😛🙃😝
رہنا ہی ہے تو ہمیشہ خوش رہیں۔
خوش فہمی میں نہیں۔
✌️🍂🍁✍️
🌱اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
"اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"
" اللہ صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے"
’’صبر کرنے والوں کو بے حساب اجر دیا جائے
🍁🍂🌷🌹
ﺣﺎﻻﺕ ﮐﯽ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺏ ﮨﻤﯿﮟ ﺧٌﺪﺍ ﺑﮭﯽ ﺗﺐ ﯾﺎﺩ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺐ ﮨﻢ ﺩﺭﺩ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﮮ ﮨﻮﮞ،ﻏﺮﺽ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﮮ ﮨﻮﮞ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﻣﺮﺽ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﮮ ہوں
✌️🍁🍂✍️
محبت کا رنگ کالا رنگ ہے جس میں منافقت نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔نہ کسی اور رنگ کو خود پہ چڑھنے دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ہاں خود جس پہ چڑھ جائے اسے اپنے جیسا بنا دیتا ہے ۔۔۔۔محبت کا رنگ ۔۔ عشق کا رنگ ۔
🌹🌷🍁🍂
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ پیٹھ پیچھے آپ کے بارے اچھی رائے رکھیں۔
تو
فوراً فوت ہو جائیں۔
کیونکہ آپ کے جیتے جی تو ایسا ممکن نہیں۔
😊😛😝🙃✌️


کوی تو ہے جو نظامِ ہستی
چلا رہا ہے وہی خدا ہے
اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥
اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥
اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥
اللّٰــہﷻ ہو اللّٰــہﷻ♥
زمین و زماں تمھارے ﷺ لیئے
مکین و مکاں تمھارے ﷺ لیئے
چنین و چناں تمھارے ﷺ لیئے
دہن میں زباں تمھارے ﷺ لیئے
بدن میں ہے جاں تمھارے ﷺ لیئے
ہم آئے یہاں تمھارے ﷺ لیئے
اٹھیں بھی وہاں تمھارے ﷺ لیئے
🌹🌹🌹🌹
صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا
🌹🌹🌹🌹
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
٭کسی کے بارے میں بدگمانی نہ کرو کیونکہ یہ بدترین جھوٹ ہے۔
٭ کسی کے احوال کی ٹوہ میں نہ لگے رہو یعنی اس کے گھریلو معاملات مت تلاش کرو۔
٭کسی کے سودے پر سودا مت کرو
٭ کسی سے حسد نہ کرو
٭کسی سے بغض نہ رکھو۔
٭ کسی کی غیبت نہ کرو۔
٭ تم سب خدا کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔
🍂🍁🌷🌹
حدیث مبارکہ
نفلی عمل تھوڑا، مگر ہمیشہ ہو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا:
"اللہ کو کون سا عمل سب سے زیادہ پسند ہے؟"
آپ نے فرمایا:
"جو ہمیشہ کیا جائے، اگرچہ تھوڑا ہو۔"
اور آپ نے فرمایا:
"اتنا عمل اختیار کرو جتنی تم طاقت رکھتے ہو۔" (بخاری:64655)
🌹🌹🌹صلی اللہ علی حبیبہ محمد نور من نوراللہ وعلی آلہ واہل بیتہ وعترتہ وازواجہ وصحبہ وجدہ وذریتہ و کل امتہ وبارک وسلم کثیراً کثیرا و دائماً ابدا 🌹🌹🌹
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سات قسم کے آدمیوں کو اللہ اپنے ( عرش کے ) سایہ میں رکھے گا جس دن اس کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔
1. انصاف کرنے والا حاکم ‘
2. وہ نوجوان جو اللہ کی عبادت میں جوان ہوا ہو ‘
3. وہ شخص جس کا دل ہر وقت مسجد میں لگا رہے ‘
4. دو ایسے شخص جو اللہ کے لیے محبت رکھتے ہیں ‘ اسی پر وہ جمع ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے ‘
5. ایسا شخص جسے کسی خوبصورت اور عزت دار عورت نے بلایا لیکن اس نے یہ جواب دیا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں ‘
6. وہ انسان جو صدقہ کرے اور اسے اس درجہ چھپائے کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو کہ داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا اور
7. وہ شخص جو اللہ کو تنہائی میں یاد کرے اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بہنے لگ جائیں۔
صحیح بخاری1423
اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے جن کو اللہ اپنے عرش کے سایہ میں جگہ دےگا آمین۔
🍂🍁🌷🌹
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain