#Parizaad یہ ضروری تو نہیں کہ خوبصورت باتیں کرنے والے خود بھی خوبصورت ہوں۔ لیکن یہ سچ ہے کہ جب ہمیں کسی کی خوبصورت باتیں اچھی لگنے لگیں پھر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آیا وہ خوبصورت ہے یا نہیں بس اس کی اندرونی خوبصورتی اس کے اخلاق اور اوصاف سے واضح ہوجاتی ہے
*** اللہ *** ! اگر تم واقعی اپنا آپ اسے سونپتے ہو تو بے فکر ہو جاؤ ..... اسے ہماری پرواہ ہم سے زیادہ ہے ..... وہ ہماری بہتری ہم سے بہتر جانتا یے.... وہ ہم سے بڑھ کر ہم سے محبت کرتا ہے ..... وہ ہمارے لئیے اس مشکل سے آسانی نکال دے گا جہاں ہمارا گمان بھی نہ ہو گا ..... وہ ہم سے زیادہ ہم سے مخلص سچا وفادار اور ساتھ نبھانے والا ہے ...... اسے سبب کی ضرورت نہیں وہ مسبب الاسباب ہے ...... ہم سے وہ صرف ہمارا یقین مانگتا ہے ..... ہمارا توکل ..... اسی ایک کی راہ میں ہماری سعیءکامل ..... جو خود اسی کی توفیق سے ہے ..... تو بس وہ کرو جو تم نے کرنا ہے ...... اللہ وہ کر رہا ہے جو اُس نے کرنا ہے ...... خود کو اسکی بارگاہ میں خودسپردگی دو سچی خودسپردگی ...... اور پھر اس سچی محبت کے معجزے دیکھو ..!