آو کچھ دیر تزکرہ ہی کر لیں۔۔
ان دنوں کا۔۔۔جب تم ہمارے تھے۔۔
ہُوا اب جو رابطہ تو اس کو بتاؤں گا
تیرا نہ ملنا تیرے چھوڑ جانے سے بہتر ہے
تیری طرح تیراغم بھی ہمیں مات دے گیا
آنکھیں تو ڈھا نپ لی مگر آنسو نہ چُھپ سکے۔
سُنا ہے آج اس کی آنکھو ں میں آنسو آگئے
وہ بچوں کوسِکھا رہی تھی "محبت"ایسے لکھتے ہیں۔
پھر کسی پر نہیں اٹھتی وہ آنکھیں
کہ جن آنکھوں میں فنا ہوتی ہے محبت
خواب آنکھوں میں سجاے ہوۓ ہم معصوم سے لوگ
زندہ رہنے کی تمناوں میں مر جاتے ہیں.....
نہ جانے کیوں میری آنکھوں میں آگئے آنسو
کسی نے ہاتھ بڑھایاجودوستی کے لیے۔
کچھ یاد کرکے آ نکھ سے آنسو نکل پڑے
مدت کے بعد گزرے جو اس کی گلی سے ہم۔
کون خریدے گا اب ہیروں کے دام میں تیرے آنسو
وہ جو درد کا تاجر تھااس نے محبت ہی چھوڑ دی۔
ہزار غم ہیں لیکن ٹپکے نہیں کبھی آنسو
ہم اعلیٰ ظرف ہیں پیتے ہیں، چھلکایانہیں کرتے۔
ہمارے قتل پہ جوآج ہیں خاموش کل جالب
بہت آنسو بہائیں گے بہت دادِوفادیں گے
لِکھناتو تھا کہ خوش ہوں تیرے بغیربھی
آنسومگر قلم سے پہلے ہی گرگئے۔
آنکھ کمبخت سے اس بزم میں آنسو نہ رکا
ایک قطرے نے ڈبویامجھے دریاہوکر۔
بدلا ہے آج میرے آنسوؤں کارنگ
پھردل کے زخم کاکوئی ٹانکااُدھڑگیا۔
ضروری نہیں کہ غم میں نکلے آنسو
مسکراتی آنکھوں میں بھی سیلاب ہوتے ہیں۔
میں اس وقت سے ڈرتا ہوں کوئی پوچھ نہ لے
یہ اگر ضبط کا آنسو ہے تو ٹپکا کیسے؟
جو ذراکسی نے چھیڑاچھلک پڑیں گے آنسو
کوئی مجھ سے یو ں نہ پوچھے تیرا دل اداس کیوں ہے۔
نہ جانے کون سا آنسوکسی سے کیاکہہ دے
ہم اس خیال سے نظریں جھکائے بیٹھے ہیں۔
بہت اندر تک تبا ہی مچا دیتا ہے
وہ اشک جو آ نکھوں سے بہہ نہیں پاتا۔
جو زُبان سے بیان نہیں ہو تے
انہی لفظوں سے اشک بنتے ہیں۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain