ہم سمجھتے ہیں بہت آسان ہوتا ہے محبت کرنا مگر ہم غلط ہوتے ہیں۔۔۔ہم ساری زندگی سیراب کے پیچھے بھاگتے دوڑتے گزار دیتے ہیں اور آخر میں خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں۔۔۔بہت لمبا سفر کرتے ہیں وجود کو تھکا دینے والا سفر بہت تھک جاتے ہیں۔۔۔ وجود خاک ہو جاتا ہے۔۔۔لیکن ہاتھ میں بھر بھری ریت بھی نہیں آتی۔۔۔فقط زہریلی یادوں کے سوا۔۔ 😭😭😭😭😭😭
اورجب خواہشیں، مُردہ ہونے لگیں تو انسان چپ ہوتا ہے،انسانوں سے کٹ جاتا ہے،دل دل نہیں رہتا قبرستان ہو جاتا ہے اور قبرستانوں میں کیا ہوتا ہے گہرا سنّاٹا،خاموشی اور جانتے ہو خاموشی شکوہ نہیں، خاموشی تو بے بسی ہوتی ہے انسان کو اپنے نا ہونے کا گمان ہونے لگتا ہے.