ہم کِسی کی یاد سے چُھٹکارا حاصل کرنے کے لِیے لُڈو کھیل سکتے ہیں ، کوئی کتاب پڑھ سکتے ہیں ، کِسی دوست سے لاحاصل بحث کر سکتے ہیں ، مگر بستر پر لیٹتے ہی فوراً سو نہیں سکتے! ۔۔۔ یہ واحد ایسا مقام ہے جہاں ہماری ہمت کو شِکست ہو جاتی ہے اور ہم پھر سے " ماضی " کی یاد میں مشغول ہو جاتے ہیں جو ہمیں رنج و بے بسی کے سوا کُچھ نہیں دے سکتی