آپ بھی آج اپنی بری عادت اللہ تعالیٰ کے لیے چھوڑیں۔ پھر آپ دیکھیں گے کہ ہر گزرتے دن جب آپ خود پہ جبر کرتے ہوئے اس عادت کی طرف نہیں جائیں گے...تو آپ کے دل میں نور قطرہ قطرہ داخل ہونے لگے گا۔ یہاں تک کہ آپ کا دل نور سے بھر جائے گا۔پھر یہ نور باہر کو بہنے لگے گا۔یہ آپ کی زندگی کی ہر شے کو چھونے لگے گا۔آپ کا دل ایسا پارس پتھر بن جائے گا جو آپ سے ملنے والے ہر شخص کو نور عطا کرنے لگے گا۔ آپ اگر اس سفر پہ مسلسل اوپر کی طرف جاتے رہیں...اللہ کی کتاب کے ساتھ جڑے رہیں...تو آپ اپنی زندگی پہ ایسی برکتیں دیکھیں گے کہ میں بیان نہیں کر سکتی۔ ہمارے ہاں سمجھا جاتا ہے کہ اللہ کی آیات سے صرف آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔ نہیں۔ آپ کو رزق‘ اولاد اور اپنے کیرئیر میں آگے بڑھنے کے لیے بھی تسبیحات اور دعاؤں کی اتنی ہی ضرورت ہوتی ہے
ہم اپنے لیے اذیت خود پیدا کرتے ہیں خوامخواہ ان لوگوں کو Miss کرتے ہیں جن کے لیے ہم مر چکے ہوتے ہیں، بے حس لوگ آسانی سے سب فراموش کر دیتے ہیں ہر وہ لمحہ جن لمحوں میں ہم سانس لینا سیکھتے ہیں