Damadam.pk
Princess@7's posts | Damadam

★ Princess@7's posts:

Sad Poetry image
P  ★ : my fvrt drama💕 - 
Princess@7
 ★ 

سنو ہمسفر__💫
تمہارے معاملے میں
اناؤوں کا کوئی عمل دخل نہیں
تم،بس تم ہو
تمہیں سوچ کر دل میں
دور دور تک فقط محبت جنم لیتی ہے
شکایات مرنے لگتی ہیں
ضد ہجرت کر جاتی ہیں🥀
اور سکون کسی تناور درخت کی طرح
روح کے صحن کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے🌻♥

Princess@7
 ★ 

چلو باتیں کریں اتنی
فلک کی گود میں سمٹے
ستارے تھک کے سو جائیں۔
زمین پر بکھرے منظر
سب کے سب حیران ہو جائیں
ہوا حیرت سے تھم جائے۔
چلو باتیں کریں اتنی
بنا مطلب ، بنا مقصد ،
چلو ناں بولتے جاؤ
کہ اک لمحہ ذرا رک کر
تمھیں کچھ سوچنا دشوار ہو جائے
کہ ایسے میں
اچانک ہی یہ اقرار ہو جائے
مجھے تم سے محبت ہے،
تمھیں مجھ سے محبّت ہے۔۔♥️

Princess@7
 ★ 

میں بہت کُچھ چھوڑ چُکی ہُوں..
یا شاید چھوڑنا پڑا.
میں نے وہ سب بھی چھوڑ دِیا.
جو کبھی حاصل ہی نہیں کِیا
میں نے ہنسنا چھوڑ کر.
تُمہارے لیے رونا شروع کِیا.
تاکہ تُم خُود کو قِیمتی سمجھو.
میں نے خُود کو چھوڑا.
تاکہ تُمہیں حاصل کر سکوں.
میں نے موت پر تحقیق کی.
کیوں کہ میں جِینا چاہتی ہُوں.
جب تک تُم زِندہ ہو.
تُم سمجھتے ہو۔
ہتھیلیاں صِرف آنسو پونچھنے کے لیے ہیں..
اور حقوق، چھوڑ دینے کے لیے.
تُم صِرف مُجھے مَت چھوڑنا.
میں تُمہارے لیے کُچھ بھی چھوڑ دُوں گی..
تُمہیں بھی...🥀🖤

Princess@7
 ★ 

سنو
کبھی ناراض مت ہونا۔۔!
گلے چاہے بہت کرنا،
رُلانا اور بہت لڑنا،
سنو ناراض مت ہونا۔۔
کبھی ایسا جو ہو جائے،
تیری یاد سے غافل،
کسی لمحے جو ہوجاؤں،
بنا دیکھے تیری صورت،
کسی شب میں جو سو جاؤں،
تو سپنوں میں چلے آنا۔۔
مجھے احساس دلا جانا۔۔!
سنو ناراض مت ہونا۔۔!
کبھی ایسا جو ہوجائے،
جنہیں کہنا ضروری ہو،
وہ مجھ سے لفظ کھو جائیں،
انا کو بیچ مت لانا،
میری آواز بن جانا۔۔
کبھی ناراض مت ہونا۔۔۔
💕🌷❤️

Princess@7
 ★ 

آپ نے کھانا کھایا سے آپ کے لیے کھانا لاؤں تک کا سفر چاہتی ہوں۔
💞😂💕❤️
میری سادگی دیکھو میں کیا چاہتی ہوں۔

Princess@7
 ★ 

Everything is temporary but my brother's compliment about me:
😂
{"چُڑیل لگ رہی ہو"}
😂😱☠️👻😇
Is permanent😂😥

Princess@7
 ★ 

تمہاری چپ اور ہمارا لہجہ
کبھی ملیں گے تو بات ہوگی
ہماری آنکھیں تمہارا چہرہ
کبھی ملیں گے تو بات ہوگی
کہیں گے تم سے کہ دل کی باتیں
چھپا کے رکھنا بڑا گناہ ہے
تم سے مل کر تمہیں نہ ملنا
قسم خدا کی بڑی سزا ہے
تمہارے چہرے کے قفل نظروں سے
کھل نہ پائیں تو کیا کریں ہم
محبتیں جب تم لکھا کرو گے
ہمارا ناموں میں نام ہو گا
کبھی جو دھڑکے گا دل تمہارا
ہمارے دل کا سلام ہو گا
کبھی جو تاروں سے دوستی ہو
تو جگنوؤں سے بھی ملتے آنا
ہمارے لفظوں سے بات بنکر
ملو گے جب تم کلام ہو گا

Romantic Poetry image
P  ★ : اور وہ شخص میلوں دور رہ کر بھی میرے دل پر حکومت کرتا ہے۔ 💕❤️💞🌷 - 
Princess@7
 ★ 

She is strong but she cries quickly
,
🥲😥
"And she is me"😂

Princess@7
 ★ 

وہ جو خوابوں میں جیا کرتی تھی
اکثر اب نیند میں ڈر جاتی ہے۔
آنکھوں میں اُسکے رات کے پہر
ایک پرچھائی سی بن جاتی ہے۔
جو کرتی ہے اِک سوال اُس سے
اور لاجواب سا کر جاتی ہے۔
محبت کرنے والوں کے حصے میں
صرف رُسوائی ہی کیوں آتی ہے۔
محبت نام اِک سزا کا ہے جو
رُلاتی ہے ، بہت تڑپاتی ہے۔
زندگی ہار کے جانا ہے اب
دل کو مار کے جانا ہے اب۔
محبت کسی کسی کو راس آتی ہے
محبت بس کسی کو راس آتی ہے۔
💔
Written by mehak diaries

Princess@7
 ★ 

"یہ تم نے رونا کیوں شروع کردیا ۔۔"🫠
"ہیل ٹوٹنے کی وجہ سے رونا آرہا ہے ۔۔"
"ہیں ؟ ہیل ہی تو ٹوٹی ہے اس میں رونے والی کیا بات۔"🤦
"ہے ناں..."
"اچھا کون ہیل ٹوٹنے پہ اتنا روتا ہے ۔۔" 🙂
"میں روتی ہوں ناں ۔۔"
"جبھی میں تمہیں پاگل ایسے ہی نہیں کہتا۔۔" 🫤
"اچھا سنو مجھے رونا ایک اور بات پہ بھی آرہا ہے ۔۔"😩
"اور وہ کیا؟ " 🫠
"کہ تم جہان سکندر نہیں ہو جو ہیل ٹوٹنے پر اپنے جوتے دے دے ۔۔۔" 🥺
"چلو جی اب اصل بات سمجھ میں آئی کہ میڈم کو افسوس ہیل ٹوٹنے پر نہیں بلکہ میرے جہان سکندر نا ہونے پر ہے ۔۔ 🤦
Novelistic girl😂

Princess@7
 ★ 

عرصئہ خواب میں کھونے نہیں دیتا مجھ کو
کوئی دھڑّکا ہے کہ سونے نہیں دیتا مجھ کو
ڈال دیتا ہے وہ ہر روز نئی الجھن میں
خود سے غافل کبھی ہونے نہیں دیتا مجھ کو
دکھ تو ایسا ہے کہ دل آنکھ سے کٹ کے بہے
ایک وعدہ ہے کہ رونے نہیں دیتا مجھ کو
راستہ اس کو بھی معلوم نہیں ہے شاید
پھر بھی جنگل میں وہ کھونے نہیں دیتا مجھ کو
دل کی مانند شکستہ بھی ہے بے منزل بھی
ناؤ لیکن وہ ڈبونے نہیں دیتا مجھ کو
بڑھ گیا دل مرا ایذا طلبی میں تجھ سے
زخم بھی اب تو یہ دھونے نہیں دیتا مجھ کو
جس سے پھوٹے کوئی سایہ کوئی خوشبو کوئی رنگ
بیج ایسا کوئی بونے نہیں دیتا مجھ کو
جھوٹ لکھوں تو کوئی ہاتھ پکڑ لیتا ہے
نبض میں روح نہیں سمونے نہیں دیتا مجھ کو
ان ستاروں سے بلاوہ مرا آتا ہے کہ جو
چادرِ خاک پہ سونے نہیں دیتا مجھ کو

Motivational Quotes image
P  ★ 🔥 : right👌💞 - 
Memes & Satire image
P  ★ : وہ بلا کا حسین لڑکا واجب العشق ہے اس کے تصورات میں رقص کرنا اک قدرتی - 
Princess@7
 ★ 

میں نے سوچا__
آپ آئینگے تو رو دوں گی__
آپ پوچھیں گے ,کہہ دوں گی
کہ اتنے دن ہوئے سوئی نہیں
وہ کونسی بھول ہے جو ہوئی نہیں__
کتاب فریج میں____
گلاس شیلف میں رکھا_
پیر کا دن تھا جمعرات لکھا
دوست سے شکوہ کرنا تھا
اسے سپاس لکھا____
ٹی وی پر گیت تھا اذان نہیں
میں نے چونک کر سر پہ آنچل رکھا
کیا حال کر دیا میرا
مجھے کسی کام کا نہ رکھا__

Princess@7
 ★ 

خود پہ بیتی تو روتے ہو سسکتے ہو
وہ جو ہم نے کیا ، کیا وہ عشق نہیں تھا

Princess@7
 ★ 

اُس کو دیکھا
تو میں سمجھی
ہو سکتا ہے
۔۔۔۔۔
ایک انسان بھی
پوری دُنیا
ہو سکتا ہے
💞💓

Princess@7
 ★ 

مرے ہمدم کو لگتاہے اُسے میں بھول جاؤں گی
محبت آزمائے تو اسے میں چھوڑ جاؤں گی
سفرمیں گر پڑی مشکل میں ناتا توڑ جاؤں گی
وفا کے اے حسیں پیکرتجھے لگتا ہےکیوں ایسا
چلو مانا یہ دنیا ہے یہاں پر یہی ہوتا ہے
کوئی روتا ہے پانے کو کوئی ہنس کے کھوتا ہے
کسی کا دل مچلتا ہے اک وصل کی خاطر
جسے عاشق میسر ہو__اسے وہ روندھ دیتا ہے
اگر دشوار راہ ہو ہمسفر چھوڑ دیتا ہے
مگر اپنی محبت تو زمانے سے جدا ہے نا
ہمارے پاک جذبوں کا گواہ تو خود خدا ہے نا
میں تجھ سے کہنا چاہتی ہوں!
فقط تیری رہوں گی میں
تُو ہی تو میری منزل ہے تُو ہی میرا اثاثہ ہے
خطِ تقدیر سےجاناں تجھے میں مانگ لائی ہوں
تجھے کیسے بتاؤں کہ مری سانسوں کے چلنے کو
فقط اک__تُو ضروری ہے
فقط اک__تُو ضروری ہے
💞❤️

Funny joke
P  ★ : بیڑا غرق ہو تیری یادوں کا🤦🏻♀️ آج پھر چاۓ میں نمک ڈال بیٹھی ہوں 😬😳😁🙈❤️😂🤧 -