اب کس کی طرف دیکھ کے کہتے ہو کہ یہ ہے۔ پہلے تو میری سمت اشارہ تھا تمہارا۔ تُم جس کی جُدائی میں گلے مجھ سے ملے تھے۔ دیکھا تو وہی شخص دوبارہ تھا تمہارا۔ 💔💞
Me to my mother : 💞 اُس کے گیتوں کو میری عمر لگے۔ اُس کے ہنستے رُباب مت پھوٹیں۔ ساری دُنیا کو آگ لگ جائے۔ اُس کی آنکھوں کے خواب مت ٹوٹیں۔ ❤️ Happy mother's day
کوئی بتلائے میں اُس شخص کو چھوڑوں کیسے۔ جو میرا دُکھ ہے اور دُکھ کا مداوا بھی ہے۔ یہ جو ہر بات وہ کرتا نہیں اپنی مجھ سے۔ اسکا مطلب ہے کوئی میرے علاوہ بھی ہے۔
اکثر لوگ مجھے جاننے کی خواہش کرتے ہیں کہ میں اصل میں کون ہوں؟ کیا ہوں؟ کیسی ہوں؟ بیزار کیوں ہوں؟ اداس کیوں ہوں؟ پہلے کیسی تھی؟ اب جو ہوں تو ویسی کیوں ہوں؟ مگر۔۔۔۔۔۔۔ جواب اتنے آسان تھوڑی ہیں ان سوالوں کے جواب دینے کے لیے کتنا سفر کرنا پڑے گا، کتنی اذیت سہنی پڑے گی اور مجھے معلوم ہے پھر یہ متجسس لوگ سمیٹنے کو قیام نہیں کریں گے کوچ کر جائیں گے جان جائیں گے بھاگ جائیں گے سو اجتناب۔۔۔۔۔!!🖤
میں اکثر سوچتی ہوں یہ سب کتنا عارضی ہے نا؟ یہاں میں اپنا اکاؤنٹ ڈلیٹ کروں گی تو یہ سارے لوگ آنکھوں سے اوجھل ہو جائیں گے کجھ وقت تک شاید یاد کریں پھر وقت کے ساتھ بھولنے لگیں گے اور اگر کئی سالوں بعد میں لوٹ کے آئی تو انہیں کتنا وقت لگے گا مجھے یاد کرنے میں بھلا؟ یہاں کچھ بھی حقیقت نہیں، کوئی کسی کو مس نہیں کرتا ۔۔۔ ۔ یہاں کوئی دوست نہیں ہے، سب "عارضی" سے تعلقات ہیں 🍂🍁
جب ناراضگی طویل ہونے لگ جائے اور آپ کا ساتھی بات بات پہ اکھڑنے لگ جائے💔 تو سمجھ لیں تعلق وینٹی لیٹر پہ ہے اور اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور اس بات کا یقین کریں کوئی تیسرا آپ دنوں کے درمیان موجود ہے ظرف کا مظاہرہ کریں اپنے بکھرے ہوئے وجود کو اپنے لرزتے ہوئے ہاتھوں سے اٹھائیں 💔اور اک طرف ہو جائیں, کیونکہ محبت تو نہیں بچ سکی عزت نفس مجروح نہیں ہونی چاہیے 💞💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain