اپنے بابا اور بھائیوں کا مان ہوں میں۔۔
مُجھ سے اُمید مت رکھ لڑکے۔۔
میں صاف کہتی ہوں۔۔
میں اپنی محبت سے مُکر جاؤں گی۔۔
محبت کو عقیدہ عاشقی کو دین کہتا تھا۔۔
کوئی تھا جو میری ہر بات پہ آمین کہتا تھا۔۔
کبھی آنے نہیں دیتا تھا وہ میری آنکھ میں آنسو۔۔
وہ میرے آنسوؤں کو اپنے عشق کی توہین کہتا تھا۔۔
حال ایسا کہ زندگی بھی حرام۔۔
دین ایسا کہ خودکشی بھی حرام۔۔
میں قہقہوں سے گھری ہوئی لڑکی۔۔
ایک دن کمرے سے مُردہ ملوں گی۔۔
ایک آنسو کہ پلکوں سے گٍرا جاتا ہے۔۔
ایک ضبط کہ گِرنے نہیں دیتا اُس کو۔۔
میں گھر سے نکلی تو اٍس دروازے نے۔۔
ٹھنڈی آہ بھری اور رستہ چھوڑ دیا۔۔
اتنا بھی کیا اٍس ناکامِ محبت کا سوگ۔۔
اُس لڑکی نے پڑھنا لکھنا چھوڑ دیا۔۔

Good morning 🌸🌼🌺💞🌹🌷🌻
چہچاتے تھے ہواؤں میں اُڑا کرتے تھے۔۔
زندگی یاد ہے ہم تجھ کو جیا کرتے تھے۔۔
نا اُمیدی اگر کفر ہے تو ۔۔
میں پچھلے کچھ عرصے سے ایمان میں نہیں۔۔
اُس کی پسند وہی غیر ہے۔۔
ایک مجھ سے ہی اُس کو بیر ہے۔۔
وہ جہاں بھی ہو خوش رہے صدا۔۔
میں اُجڑ گئی میری خیر ہے۔۔
خود کو مصروف کرکے دیکھا ہے۔۔
یاد پھر بھی تُم آتے ہو۔۔
کسی کو وقت ملے گا حال پوچھنے کا۔۔
خاک تلے جب سو جائیں گے۔۔
بہت خوبصورت تھی ہنسی میری۔۔
ایک حادثے میں ماری گئی۔۔
کاش آج کوئی تارا ٹوٹ جائے۔۔
مجھے اپنے لیے موت مانگنی ہے۔۔
ارے کیسا رحم صاحب۔۔
درد دیجیے ۔۔۔ میں عادی ہوں۔
مجھ سے ناواقف لوگ مجھے انا پرست کہتے ہیں۔۔
وہ جن کو مل چُکی ہیں من چاہی محبتیں۔۔
اُن سے گزارش ہے ہمارے لیے بھی دُعا کریں۔۔
ضد،جنون اور جذباتوں سے بھری ہوں۔۔
میں بہت اچھی اور اچھی خاصی بُری ہوں۔۔
Good morning 💐🌸🌻🧡🌼💞🌷🌹🌺
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain