ایک دن میں مسلسل سردرد🤕😔💔 سے مر جاؤں گی۔۔😥
اپنی اُداسی اب پھر چھُپائی جائے گی۔۔
عید تو عید ہے آخر منائی جائے گی۔۔
حسرت ہے تمہاری دید کریں۔۔
تُم آؤ تو ہم بھی عید کریں۔۔
شوق کی ایک اُمیدواری ہے۔۔
ورنہ کس کو خبر ہماری ہے۔۔
جو گُزاری نہ جا سکی ہم سے۔۔
ہم نے وہ زندگی بھی گُزاری ہے۔۔
نیند آتی ہے مجھے رات بڑی مشکل سے۔۔
پھر کوئی خواب میری آنکھ میں آ لگتا ہے۔۔
کب تک لوٹ کے آؤ گے بچھڑنے والے۔۔
راستے میں کھڑا شخص بُرا لگتا ہے۔۔

سب کھوکھلی ہیں۔۔
تمہاری باتیں۔۔
یوں نہ لفظوں کے۔۔
جال پھینکو ۔۔
دل ہر کسی پہ ۔۔
جو آ رہا ہے۔۔
تو میری مانو ۔۔
نکال پھینکو۔۔
ٹوٹ جاتا ہے واسطہ خود سے۔۔
تجھ سے جب رابطہ نہیں ہوتا۔۔
ہر اٍک درد کی شدت چھُپائی جائے گی۔۔
عید تو عید ہے آخر منائی جائے گی۔۔
پھر کبھی کریں گے۔۔
۔
آج چھوڑو ناں ۔
۔
بچھڑنے کی باتیں۔۔
۔
آج ہمت نہیں ہے۔۔
۔
آج ہم دُکھ سے۔۔
۔
بھرے ہُوئے ہیں۔۔
میری جگہ پہ کوئی اور ہو تو چیخ اُٹھے۔۔
میں اپنے آپ سے اتنے سوال کرتی ہوں۔۔
میرے پیروں👣 کی خاک اُٹھا کر سُرما لگاؤ۔۔
تو میں مانوں گی کہ محبت ہے۔۔
آؤ مل کر بیٹھتے ہیں چائے پیتے ہیں۔۔
آج اتوار ہے آپ کو بھی فرصت ہو گی۔۔
عاشقی میں میر جیسے خواب مت دیکھا کرو۔۔
پاگل ہو جاؤ گے مہتاب مت دیکھا کرو۔۔
میں آسمان پہ جاؤں گی خوب روؤں گی۔۔
زمین والوں کو اپنے دُکھ بتا نہیں سکتی۔۔
فرض کرو میں کھو جاؤں۔۔
یقین دِلاؤ تُم ڈھونڈو گے۔۔
میرا عشق ماہِ رمضان جیسا۔۔
اور تیری یادیں مغرب کی اذان جیسی۔۔
ٹوٹ جائیں تو کب کھنکتی ہیں۔۔
لڑکیاں بھی چوڑیوں جیسی ہوتی ہیں۔۔
سُنو گے حال میرا تسلی کیا دو گے تُم۔۔
بس یہی کہو گے جھوٹی ہو تُم زمانے بھر کی۔۔
میں جب مسکراتی ہوں تو وہ بھی مسکراتا ہے۔۔
بات آئینے کی کر رہی ہوں کسی انسان کی نہیں۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain