Damadam.pk
Princess-Mehak-786's posts | Damadam

Princess-Mehak-786's posts:

Princess-Mehak-786
 

ضروری نہیں کے تمہیں ٹھیک شخص سے ہی محبت ہو
یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر شخص برا ہی ہوـ
مگر کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو مقدر میں نہیں ہوتی, ہاں وہ ہر شے پہ قادر ہے...!
برے کو بہتر بنا سکتا ہے, بہتر کو بگاڑ سکتا ہےـ پھر تم ضد پر کیوں اڑے ہو, کیوں خود کو اذیت میں ڈال رکھا ہے...
رب پر بھروسہ رکھو, کس کو کب اور کیا دینا ہے وہ خوب جانتا ہے, اور درحقیقت وہ تمہیں بہترین سے نوازے گا

Princess-Mehak-786
 

تجھ کو دیکھے ہوئے صدیاں تو نہیں گزری ہیں
پھر بھی لگتا ہے کہ دیکھا ہی نہیں صدیوں سے

Princess-Mehak-786
 

اس میں شامل ہے میرے بخت کی تاریکی بھی...
تم سیاہ رنگ جو پہنو گے تو یاد آؤں گی

Princess-Mehak-786
 

ﺍﺱ ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺳﮩﯽ
ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﻮ ﺟﺎﺅ ﮔﮯ

Princess-Mehak-786
 

تُمہارے واسطے کئی شعر بے وزن کیے میں نے
جہاں "تو" لگتا تھا وہاں "آپ" لگایا میں نے...!

Princess-Mehak-786
 

اپنا ہی سر پکڑ کر پوچھوں کہ،کیا ہوا؟
اپنی ہی نبض تھام کر کہہ دوں اداس ہوں

Princess-Mehak-786
 

ہنس ہنس کے سناتی ہے جہاں بھر کے افسانے
پوچھوں تیرے بارے میں تو رو دیتی ہیں آنکھیں

Princess-Mehak-786
 

تمہاری یادوں کے چند آنسو ہماری آنکهوں میں پل رہے ہیں
نہ جانے کیسے ہیں یہ مسافر نہ رک رہے ہیں نہ چل رہے ہیں

Princess-Mehak-786
 

ہم بتائیں تو کون پوچھے گا ۔۔
ہم چھپائیں تو کون پوچھے گا ۔۔
ہم تو وہ ہیں کہ
جن کے بارے میں
مر بھی جائیں تو کون پوچھے گا۔۔

Princess-Mehak-786
 

اک عجب سی جنگ ہے مجھ میں
کوئی مجھ سے ہی تنگ ہے مجھ میں

Princess-Mehak-786
 

ہم گول گپوں* کی شوقین *لڑکیاں۔۔
رکھتی ہیں لہجہ *کھٹا میٹھا* سا

Princess-Mehak-786
 

مجھے بتایا گیا ہے بہت بُری ہوں میں
میں اپنے ساتھ بھی بیٹھی تو دور بیٹھوں گی

Princess-Mehak-786
 

اپنی آواز کی خیرات نہیں کی اس نے
میں نے چاہا بھی مگر ، بات نہیں کی اس نے

Princess-Mehak-786
 

تمہیں خیال نہیں، کس طرح بتائیں تمہیں
کہ سانس چلتی ہے لیکن اداس چلتی ہے

Princess-Mehak-786
 

پر کشش ہے انداز اپنا ۔۔
سادگی میں بھی شہزادی لگتی ہوں ۔۔

Princess-Mehak-786
 

-" اک مدت سے گھر میں میرا قہقہہ نہیں گونجا،
اک مدت سے ماں کو میری خاموشی کا دکھ ہے_"

Princess-Mehak-786
 

میــری باتوں میں نہیـــــں کوئی چھپا کہتی ہوں..!
اِک ذرا ٹھہر کر ســـــوچو تو, میں کیا کہتی ہوں..!

Princess-Mehak-786
 

تمہاری ذات سے وابستہ
میری لاتعداد خواہشیں تھیں
جنہیں میں نے کبھی نہیں لکھا
مگر اک خواہش ایسی تھی کہ۔۔۔
میں چاہتی تھی وہ کبھی حسرت نا بنے
چاہے اک بار ہی سہی
مگر میری اس خواہش کی تکمیل کی جاۓ
اور اس طرح سے کہ۔۔۔
تم جب آٶ تو میرےلیے
سرخ پھولوں کے گجرے لاٶ جنکی خوشبو میں
تمہاری محبت رچی بسی ہو اور پھر تم
میرا ہاتھ تھامے اپنے ہاتھوں سے
مجھے وہ گجرے پہناٶ اور مجھے یقین دلاٶ کہ۔۔دیکھو نا میں نے
تمہاری اس خواہش کی تکمیل کر دی۔۔۔
اور میں تمہارا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے
تمہیں بتاٶں کہ تم نے فقط
میری خواہش کی تکمیل نہیں کی آج تم نے
میری ذات بھی مکمل کر دی۔۔۔

Princess-Mehak-786
 

میں نے مَر جانا ہے اِک دن تیرے دروازے پر
عمر بھر دستکیں گونجیں گی تیرے کانوں میں

Princess-Mehak-786
 

دل چاہتا ہے چھوڑ دوں آج سب
ہنسنا،بولنا،كہنا،سننا اور جينا بھى..