میرے لفظوں _پر ہی _گُزارہ _کرلو تم.😋
مفہوم میں اُتروگے تو میرے ہی ہو جاؤگے.🖤
*ہتھیلی سامنے______ رکھنا*
*کہ سب آنسو گریں اس میں*
*جو رک جاۓ گا ہونٹوں پر*
*سمجھ لینا کہ وہ میں ہوں*
*کبھی جو چاند کو دیکھو*
*تو تم یوں ____مسکرا دینا*
*جو چل جاۓ ____ہوا ٹھنڈی*
*تو آنکھیں بند ______کر لینا*
*جو جھونکا تیز ہو سب سے*
*سمجھ لینا کہ وہ میں ہوں*
*جو زیادہ یاد آؤں___ میں*
*تو تم جی بھر کہ__ رو لینا*
*اگر ہچکی _______کوئ آۓ*
*سمجھ لینا کہ __وہ میں ہوں*
*اگر تم بھولنا________ چاہو*
*مجھے شاید_____ بھلادو تم*
*مگر جب سانس_____ لینا تم*
*سمجھ لینا کہ وہ میں ہوں!!*⚘
یہ احترامِ تمنا یہ احتیاطِ جنُوں
کہ تیری بَات کروُں اور تیرا نام نہ لوُں🖤
طبیعت میں اپنی ایک گہرا راز ہوں..!✨
میرے سوا کوئی مجھے جانتا نہیں....🍁
👣
تمہیں پتہ ہے انت الحیاۃ کا مطلب....؟
اس کا مطلب ہے تم زندگی ہو میری....!!
زندگی پتہ ہے کسے کہتے ہیں.....؟
سانس لینے کو.....؟
نہیں......!
زندہ رہنے کو.....؟
نہیں......
تمہاری آواز کو......
تمہاری دید کو.......
تمہیں کہتے ہیں زندگی.......
تم ہو انت الحیاۃ......
سو اب دعا کرو میری عمر دراز ہو......
اور عمر دراز پتہ ہے کب ہوتی ہے.....؟
جب اسباب میسر ہوں.......
تمہاری صحبت دراز عمر کا سبب ہے تو زرا......
خیال رکھنا......!
میں ابھی کم عمری میں ہوں......
❤
محبت کرنے والوں کو انا سے کیا غرض ؟
وہ تو مان رکھتے ہیں اور مان جاتے ہیں❤
محبتوں کاھر رنگ جداھوتا ھے، ھر ایک کی اپنی خوبصورتی ھے، ھر ایک کی اپنی چاشنی ھے، الگ خوشبو ھے، ھر ایک کی اپنی جگہ اور مقام ھے ، اس کی خوبصورتی اور خوشبو اس وقت تن من مہکا دیتی ھے جب اسے اس کی صحیح جگہ اور مقام مل جاتا ھے،محبت وہ کنول ھے جو نرم اور گیلی زمین میں کھلتا ھے ۔
کبھی کبھی ایسا ھوتا ھے کہ ھم چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو اھمیت نہیں دیتے اور بڑی خوشیوں کے انتظار میں انھیں نہ صرف نظر انداز کرتے رھتے ھیں بلکہ نا آسود گي کا رونا بھی روتے رھتےھیں، خوشی کبھی کبھی بھی بڑی یا چھوٹی نہین ھوتی خوشی تو خوشی ھوتی ھے ، حوشی کی ھر گھڑی کو بھر پور طریقے سےاپنائیں اسے دل سے محسوس کریں آپ کی زندگی خوشگوار ھو جائے گي
❤
محبت اس دنیا کی سب سے ناپائیدار شے ہے ✔💯🖤
زنـــدگی کی کتاب میں ہر قسم کا چیپٹر شامل ہوتا ہے۔ ہـــر صفحہ نئی داستان سناتا ہے۔ کســـی صفحے پر خوشیاں بکھری ہوتی تو کسی صفحے پر آنـــسو اور دکھ۔ اگـــر آج آپ کو کسی ایسے باب کا سامنا کرنا پڑ رہا، جہاں آپ کـــے پاس صرف دکھ ہی دکھ ہے تو یقین رکھیے یہ حالات صــرف وقتی ہیں۔ آپ آج کے دکھ پر رونے میں اتنا وقت نہ لگائیے کہ صفحہ پلٹنـــا ہی بھول جائیں۔
یقیـــن کریں! اگلے صفحے پر خوشیاں ہاتھ پھیلائے آپ کی منتـــظر ہیں۔ بـــس آپ کے Move on کرنے کی دیر ہے کی دیر ہے۔♥️
بعض اوقات محبّت مرتی نہیں ہے ۔۔۔بس بے غرض سی ہوجاتی ہے ۔۔۔نہ ہار چاہتی ہے نہ جیت چاہتی ہے ۔۔۔۔بس ہوتی ہے ۔۔ شدتیں بھی ہوتی ہیں ۔۔۔آنسو بھی بہتے ہیں ۔۔مگر غرض نہیں رہتی ۔۔۔مانگ نہیں رہتی ۔۔رہتی ہے تو بس "محبّت" رہتی ہے🍁
فرض کرو تم کچھ نہ پاوٴ ۔۔..
اپنا آپ لٹا کر بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
فرض کرو کوئی مکر ہی جائے
سچی قسم اٹھا کر بھی ۔۔۔۔
اور فرض کرو یہ فرض نہ ہو ۔۔
سچی ایک حقیقت ہو ۔۔۔۔۔۔۔
تیرے عشق کے ہر رستے پر
جانا ایک قیامت ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور سنا ہے یہ قیامت بھی
خون جگر کا پیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
تم تو جاناں فرض کرو گے
مجھ پہ یہ سب بیتی ہے۔۔۔۔
❤
آنکھوں کی دسترس سے بھی باہر ہے وہ حسیں
اور دل یہ چاہتا ہے ، وہ بانہوں میں قید ہو _♥️
ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻣﺮﺩ ﻭﮦ ﮬﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﺑﮍﯼ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺧﻄﺎﺅﮞ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻣﺮﺩ ﻭﮦ ﮬﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻭﺣﺸﺖ ﮐﮯ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮬﻮ ﮐﺮ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﺍﻧﺎ ﮐﯽ ﺩﮬﺠﯿﺎﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺍُﮌﺍ ﺩﯾﺘﺎ۔ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻣﺮﺩ ﻭﮦ ﮬﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺑﻦ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﻣﺤﺒﺖ اور عزت ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻣﺮﺩ ﻋﻮﺭﺕ کو ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺰﺍﺝ ﮐﯽ ﺗﭙﺶ ﺳﮯ ﺟﻼ ﮐﺮ ﺭﺍﮐﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ۔ خوبصورت مرد وہ ہوتا ہے جو عورت کا محافظ بن کے اسکو تحفظ کا احساس بخشتا ہے۔ اسے ہر برے اور غلط کام سے روکتا ہے، اس کا رہبر بن کے رہنمائی کرتا ہے۔ اس کی عزت پہ اپنی زندگی فنا کر دیتا ہے۔ اس کے ایک آنسو پہ زمانے سے الجھ جاتا ہے۔ اسکی ہنسی کو اپنی زندگی سمجھ کے ہمیشہ اسے ہنستا ہوا رکھتا ہے۔۔۔۔!!!
❤
تم وہ ہاتھ ہو
جو اگر ہاتھوں میں ہو تو عمر بھر کی محرومیاں عمر بھر کے لیے مٹ جاتی ہیں
تم وہ آنکھ ہو
جس میں بد سے بدتر شے میں بھی خوبصورتی دیکھی جا سکتی ہے
تم وہ دل ہو
جسے دنیا کا خوبصورت ترین دل کہا جا سکتا ہے
اور تم وہ جان ہو
جو صرف میری ہے
❤
میں وہ ساری جگہیں دیکھنا چاہتی ہوں🍂
جنھیں تمھاری موجودگی نے مرتعش کر دیا🍂
میں ان تمام راستوں سے گذرنا چاہتی ہوں🍂
جن پر تمھارے قدموں نے منزلیں تراشیں🍂
میں ان ہواؤں کو پینا چاہتی ہوں🍂
جنھیں تمھاری خوشبو نے سیراب کیا🍂
میں وہ ساری کتابیں پڑھنا چاہتی ہوں🍂
جن کے حروف تمھارے مطالعے سے روشن ہیں🍂
میں ان سار ی چیزوں کو چھونا چاہتی ہوں🍂
جنھیں تمھارے لمس نے جاوداں کر دیا🍂
میں تمھیں بالواسطہ یا بلا واسطہ🍂
ایک لمحے کو بھی پا سکوں🍂
تو صدیاں اسے دان کر دوں🍂
*ھاں اتنی محبت کرتی ہوں تم سے*❤
۔۔۔۔!!!
اداس شامیں، اجاڑ رستے، کبھی بلائیں تو لوٹ آنا
کسی کی آنکھوں میں رتجگوں کے عذاب آئیں تو لوٹ آنا
ابھی نئی وادیوں، نئے منظروں میں رہ لو مگر میری جاں
یہ سارے اک ایک کرکے جب تم کو چھوڑ جائیں تو لوٹ آنا
نئے زمانوں کا کرب اوڑھے ضعیف لمحے، نڈھال یادیں
تمہارے خوابوں کے بند کمروں میں لوٹ آئیں تو لوٹ آنا
اگر اندھیروں میں چھوڑ کر تم کو بھول جائیں تمہارے ساتھی
اور اپنی خاطر ہی اپنے اپنے دیئے جلائیں تو لوٹ آنا
مری وہ باتیں تو جن پہ بے اختیار ہنستا تھا کھلکھلا کر
بچھڑنے والے مری وہ باتیں کبھی رلائیں تو لوٹ آنا ۔۔۔۔!!!
❤
قریب آ کہ میری تھکاوٹیں تیری بانہوں کا گھیرا چاہتی ہیں۔
❤
تجھے کیا بتائیں کہ دِلنشیں! تِرے عِشق میں، تِری یاد میں❤
کبھی گفتگو رہی پُھول سے، کبھی چاند چھت پہ بُلا لیا!
❤
وہ رہائی ہی کب چاہتے ہیں
❤
جو اسیر ہوں محبتوں کے
❤
اتنا ہی کبھی ہم پہ یہ احسان کیجیے
اک بار کو ہمارا کہا مان لیجیے..!!!
ہم جرم محبت میں ہو گئے ہیں گرفتار
حالت کو ہماری بھی کبھی جان لیجیے
خوابوں میں تو رہتے ہو صدا آپ ہمارے
ہم کو بھی اپنے دل میں اب پہچان لیجیے
لوگوں سے ڈر رہے ہو کیوں، لوگوں سے کیا شرم
لو دل ہمارا، جان سرعام لیجیے....!!!!
ایسے تجلیات کو بکھرائیے نہ آپ...!!!!
نہ اس طرح سے آپ میری جان لیجیے
یہ بات کہہ رہے ہیں تیرے نین نشیلے
ان نین نشیلوں کا اب وجدان لیجیے
ہم کو تو چاہیے ہے فقط ساتھ تمھارا
ہم سے نہ دور جانے کی اب ٹھان لیجیے
❤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain