وہ کوہ طور ہو یا سر زمینِ دل بیدم
جمالِ یار سے خالی کوئی دیار نہیں
🍂💔🍂
میں جو مر جاؤں بھری جوانی میں
کیا بچے گا تیری کہانی میں؟
🍂💔🍂
تری ذات سے ہیں جڑی ہوئی
میری منتیں بھی دعائیں بھی
میرے دلبراں مرے عشق کی
یہ عبادتیں تیرے نام ہیں
🍂💔🍂
کوک پینے والی عوام کو کیا معلوم
چائے پینا پلانا پُرکھوں کی روایت ہے
🍂💔🍂
تم پاس جو ہوتے تو کوئی شرارت کرتے
تجھے لے کر بانہوں میں محبت کرتے
دیکھتے تیری آنکھوں میں نیند کا خمار
اپنی کھوئی ہوئی نیندوں کی شکایت کرتے
🍂💔🍂
اب تیری چاہ سے رخصت طلب ہوں میں
اس بار میرے دل سے تُو سچ مچ اتر گیا
🍂💔🍂
پھر ایک شامِ غریباں ٹھہر گئ اس پر
بہت اُداس ہے مٹّی میری حویلی کی
🍂💔🍂
بچھڑے تو دُکھ نہ ہوتا -- پر بات اب الگ ہے،
تُم غیر کی خُوشی میں مُجھ کو گنوا رہے ہو!!
🍂💔🍂
ہفتہ ہفتہ نہاتی نہی
نام پوچھو تو بولے
خوشبو،،،
🍂💔🍂
آ جاتا ھے خُود کھینچ کر دل سینے کی پٹڑی پر
جب رات کی سرحد سے اِک ریل گُزرتی ھے۔
🍂💔🍂
وہ آفتاب لانے کا دے کر ہمیں فریب۔۔
ہم سے ہمارے رات کے جگنو بھی لے گیا
🍂💔💔
عرضِ الم بہ طرز تماشا بھی چاہیے
دنیا کو حال ہی نہیں حُلیہ بھی چاہیے
کیا ہے جو ہوگیا ہوں میں تھوڑا بہت خراب
تھوڑا بہت خراب تو ہونا بھی چاہیے
🍂💔🍂
لوگ کہتے ہیں زمانے میں محبت کم ہے
یہ اگر سچ ہے تو اس میں حقیقت کم ہے
چند لوگوں نے اگر محل بنا رکھے ہیں
اس کا مطلب نہیں کہ شہر میں غربت کم ہے اک ہم ہی نہ تھے جو یوں فراموش ہوئے ورنہ
بھول جانے کی اس شخص کو عادت کم ہے
کیوں نہ ہم چھوڑ چلیں شہر کی رونق ساغر
ویسے بھی اب اسے اپنی ضرورت کم ہے
( ساغر صدیقی )
🍂💔🍂
اب تیری چاہ سے رخصت طلب ہوں میں
اس بار میرے دل سے تُو سچ مچ اتر گیا
🍂💔🍂
. آپ سـے کیـا تـوقعـات رکھیـں
آپ بھـی فقـط خـوبصـورت ہیـں
🍂💔🍂
ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺧﺪﺍ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ
ﺩﻝ ﺁﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻉ
🍂💔🍂
قہقہہ آنکھ کا پردہ _____بدل دیتا ہے
ہنسنے والے تجھے آنسو نظر آئیں کیسے
🍂💔🍂
بارش ہوئی تو تیری خوشبو کے قافلے
ایسے اڑے کہ شہر گلابوں سے بھر گیا
🍂💔🍂
سامنے ہوتا ہے لیکن مجھے رد کرتا ہے...!!
بعض اوقات تو آئینہ بھی حد کرتا ہے...!!
🍂💔🍂
اہل ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیل
وہ بھی ہوئے خراب، محبت جنہوں نے کی
🍂💔🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain