شاہد ذکی
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے
جڑ اکھڑنے سے جھکاؤ ہے مری شاخوں میں
دور سے لوگ ثمر بار سمجھتے ہیں مجھے
کیا خبر کل یہی تابوت مرا بن جائے
آپ جس تخت کا حق دار سمجھتے ہیں مجھے
نیک لوگوں میں مجھے نیک گنا جاتا ہے
اور گنہ گار گنہ گار سمجھتے ہیں مجھے
میں تو خود بکنے کو بازار میں آیا ہوا ہوں
اور دکاں دار خریدار سمجھتے ہیں مجھے
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
وہ جو اس پار ہیں اس پار مجھے جانتے ہیں
یہ جو اس پار ہیں اس پار سمجھتے ہیں مجھے
میں تو یوں چپ ہوں کہ اندر سے بہت خالی ہوں
اور یہ لوگ پر اسرار سمجھتے ہیں مجھے
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میں
ہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
👈
ایک حقیقی انسان کا کوئی یقین نہیں ہوتا بلکہ وہ سیکھتا رہتا ہے۔ بحث و تکرار نہیں کرتا وہ کبھی عالم نہیں بنتا ۔ وہ ہمیشہ کشادہ رہتا ہے، سچائی جاننے کے لیے فصیح و بلیغ رہتا ہے👈
5کلومیٹر پر آپکو7 عبادت گاہیں ملیں گی۔مگر 50 کلومیٹر تک آپکو خالص دودھ کسی دکان سے نہیں ملے گا!
حق کیلئے کھڑا نہ ہونے والا بھی مر-ے گا۔ اور حق پہ کھڑا ہونے والا بھی۔ تو ڈر کیسا؟
مشہور زمانہ انقلابی ڈاکٹر چی گویرا کو مخالف فوج نے پکڑا تو مخبری کرنے والا چرواہے سے پوچھا کہ تم نے اس کی مخبری کیوں کی وہ تو تمہارے حق اور آزادی کے لیے سر کی بازی لگا رہا ہے-
چرواہے نے کہا اس لئے جناب کیوں کہ باغیوں کی گو*لیوں کی آواز سے میری بکریاں ڈر جاتی ہیں!
بے حس قوم کا خیر خواہ ہونا بھی خود* کشی ہے!!!💔💔
الحب غير مبرر، والانفصال له ما يبرره
محبت تو بلاجواز ہوتی ہے
جواز تو جُدائیوں کے ہوتے ہیں.✨❤️
*ہم نے ہزار بار دی دل میں جگہ مگر*
*کم ظرف آستین سے آ گے نہ بڑھ سکے ۔۔*
RAJA✍️_______💞✨
مُحبت ان راستوں سے گزرے گی جہاں بھیڑئیے شکار سے ڈرتے ہیں ۔
لارڈ بائرن ۔🌷❤️
ایسے لوگوں سے دور رہیں جن کی گفتگو کا موضوع دوسروں کی زات ہو کیونکہ جب آپ وہاں سے اٹھ کر جائیں گے اگلا موضوع آپ ہوگے ،،🥴
،،مارلن منرو،، وہ عورت ہے جس کی ہنستے ہوئے تصویر کشی کی جاتی تھی کہ اس کی ہنسی بہت خوبصورت ہے پہر بھی اس نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرلی، اس لیے یاد رکہیں جو آپ باہر سے دیکھتے ہیں وہ دل کے اندر کی عکاسی نہیں کرتا 💯🌷❤️
مسواکوں ،تسبیوں،دھاڑیوں،ٹوپیوں،برقعوں اور حجابوں کا ڈھیر لگا ہوگا،اور پہر کیاہی کمال نظارہ ہوگا جب اللہ صرف نیتیں تولنے کا حکم دیگا 🌷JUMARULL.MUBARAK🌷
درد لوگوں کو بدل دیتا ہے اور وہ ان کو ایسے بنا دیتا ہے کہ وہ بہت کم بھروسہ کرتے ہیں، وہ زیادہ غور و فکر کرتے ہیں اور اکثر تنہا رہتے ہیں۔
مجھے بے وقوف بننا پسند ہیں لیکن یقین مانو میں وہ سب کچھ جانتا ہوں جو تم سوچتے ہو کہ میں نہیں جانتا 🌚
اگر تمہاری قربت میں عورت مسکرا رہی ہے، جھوم رہی ہے ،خوش ہے، آزاد محسوس کرتی ہے تو تم دنیا کے خوبصورت ترین مرد ہو۔۔۔🌿
خلیل جبران کی اپنی محبوبہ "میزیادہ" سے محبت، بغیر کسی ملاقات اور دیدار کے بیس سال تک چلتی رہی۔
جبران نیویارک میں تھا اور "میزیادہ" قاہرہ میں۔ دنیا کے دو کونوں سے دونوں باہم خطوط کا تبادلہ کیا کرتے تھے۔
ایک خط میں جبران نے "میزیادہ" کی تصویر مانگی تو
میزیادہ نے اس کو لکھا: سوچو ! تصوّر کرو !
میں کیسی دِکھتی ہوں گی؟
جبران : ”مجھے لگتا ہے تمھارے بال چھوٹے ہوں گے جو تمھارا چہرہ ڈھانپ لیتے ہوں گے“
میزیادہ نے یہ پڑھ کر اپنے لمبے بال کاٹ ڈالے اور ایک خط کے ساتھ اپنے چھوٹے بالوں والی تصویر بھیجی۔
جبران: ” تم نے دیکھا؟ میرا تصور بالکل سچا تھا! “
میزیاده : محبت زیادہ سچی تھی...!🌷❤️
جب محبت کرو، تو پورے دل کو قبول کرو... اس کی نرمی اور سختی کے ساتھ... اس کے اطمینان اور خوف کے ساتھ... اس کی روشنی اور تاریکی کے ساتھ... اس کی پاکیزگی اور کمزوری کے ساتھ، یا پھر اسے عزت کے ساتھ وہیں چھوڑ دو جہاں وہ ہے۔🌷
قدرت کا انوکھا فیصلہ ھے ذہین لوگوں کی قسمت میں ڈپریشن اور
بیوقوں کو سوچنے سے آزاد پیدا کر دیا
🤔
"مجھے نفرت ہے اُس سے جو مُجھ سے میری تنہائی چھین لے، اور بدلے میں حقیقی رفاقت نہ دے پائے۔"
فریڈرک نطشے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو ”اچھا“ کہیں
تو اپنا نام بدل کر ”اچھا“ رکھ لیں کیونکہ اور کوئی حل نہیں۔۔۔🥴
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain