محمد مشالی ایک ڈاکٹر تھے جنہوں نے مصر کے غریب ترین شہریوں کا 50 سال تک مکمل مفت علاج کیا۔ مشالی کا انتقال 2020 میں 76 سال کی عمر میں ہوا۔آپ دن میں بارہ گھنٹے کلینک میں گزارتے اور دن میں 30-50 مریض دیکھتے تھے۔وہ چلتے چلتے بھی لوگوں کو مفت میڈیکل مشورہ دیتے۔ ڈاکٹر محمد مشالی کے پاس کبھی گاڑی یا فون نہیں تھا۔ وہ اپنے کلینک پیدل جاتے۔ایک امیر آدمی نے ان کی کہانی سنی تو اس نے آپ کو بیس ہزار ڈالر، ایک کار اور ایک اپارٹمنٹ دیا۔ لیکن ایک سال بعد جب ان کا محسن مصر واپس آیا تو اسے معلوم ہوا کہ ڈاکٹر صاحب نے غریب مریضوں کی مدد کے لیے اپنی گاڑی بیچ دی ہے اور نئے طبی آلات خریدے ہیں۔
ہے کوئی پاکستان میں ڈاکٹر جو ان جیسا بننا چاہے۔؟