ایک لمحے کو اپنی ماں بہن بیٹی اور بیوی کو سوچیئے پھر اس تقدس کا خیال کریں جو ہمیں اس رشتے کا نام لیتے ہی محسوس ہوتا ہے۔ زمین لرز اٹھے آسمان سے آگ برس اٹھے تو بھی کم ہے جو ظلم موٹروے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ڈھایا گیا۔ بچوں کے سامنے ایک ماں کی آبروریزی بخدا میرے الفاظ میرے جذبات کا ساتھ دینے سے عاری ہیں آج ایک ماں بہن بیٹی کا جسم تار تار نہیں ہوا۔ بلکہ ان بچوں کی آغوش بھرم ٹوٹ گیا ہے۔ ایسا ظلم جس کا کوئی مداوا نہیں لیکن اس مکروہ جرم کے مجرموں کو فوری پکڑ کر نشان عبرت بنایا جائے۔ اگر پولیس اس جرم میں خود ملوث نہیں ہے تو ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اور اگر یہ نہیں ہو سکتا تو پولیس فورس اور وزیراعلی پنجاب کو نشان عبرت بنایا جائے۔