ندگی سب سے بڑی استاد ہے۔۔۔۔۔۔۔!!! یہ وہ بھی سیکھا دیتی ہے جو ہم کبھی نہیں سیکھنا چاہتے اور یہ وہ بھی سیکھا دیتی ہے جو ہم دوسروں کی وجہ سے نہیں سیکھ سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔ بس زندگی ہر چیز اپنے وقت پر سیکھاتی ہے ،نا اس سے پہلے نا اس کے بعد۔۔۔۔۔ صبر کیجئے۔۔۔۔۔۔ موقع دیجئے زندگی کو۔۔۔۔۔۔ زندگی کے بہترین شاگرد بنیے ،اس سے خوبصورت سبق اور بہترین تجربہ حاصل کیجئے۔۔۔۔۔!!!!
رشتے اور راستے " رشتے اور راستے زندگی کے دو پہلو ہیں۔۔۔!! کبھی کبھی رشتےنبھاتے نبھاتے راستے کھو جاتے ہیں۔۔!! اور۔۔۔۔۔۔!!!! کبھی کبھی راستوں پہ چلتے چلتے رشتے بن جاتے ہیں۔۔۔۔! کسی کو رشتے راس آجاتے ہیں اور کسی کو راستے۔۔ فرق بس اتنا ہے۔۔۔ راستوں کے دکھ برداشت ہو جاتے ہیں،،،،،،،رشتوں کے نہیں چاہے وہ رشتے۔۔۔ خون کے ہوں؛؛ احساس کے ہوں؛؛ پیار کے ہوں؛؛ یا پھر دوستی کے۔۔۔!!!!!!
ایک بات بہت مشہور ہے کہ عورت کا کوئی گھر نہیں ہوتا، پہلے وہ باپ کے گھرمیں رہتی ہے پھر میاں کے گھر اور پھر بیٹوں کے گھر۔* *سننے میں کافی خوشنما لگتا ہے اورہماری خواتین میں یہ کافی مقبول ہے ۔* *لیکن حقیقت کیاہے؟* *حقیقت یہ ہے کہ عورت کے بغیر کوئی گھر،گھر نہیں ہوتا۔* *آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جس مکان میں فقط مرد رہتے ہوں ان میں محلہ کے لوگ جانا پسند نہیں کرتے ،تعلق رکھنا پسند نہں کرتے۔* *اس طرح عزیز و اقارب بھی ایسے عزیز کے گھر نہیں جاتے جو تنہا رہتا ہو۔* *اس مکان کو گھر کا درجہ کس وجہ سے ملتا ہے؟* *کون اینٹوں سے بنے اس مکان میں محبت ،اپنائیت اور مسکراہٹیں شامل کرتی ہے؟* *یہ اعزاز فقط عورت کی قسمت میں ہے۔* *کوئی گھر عورت کے بغیر گھر کہلانے کے قابل نہیں ہوتا۔* *عورت کا بیشک مکان ہو نہ ہو لیکن گھر عورت کا ہی ہوتا ہے،
درد" کو الٹا لکھو یا سیدھا "درد"؛ "درد" ہی رہتا ہے...💞💞 "درد" کا پہلا 'د' نکال دیں تو 'رد' بنتا ہے دوسرا نکال دیں تو 'در' بنتا ہے....💕💕 اور بس جان لیں کسی کے 'در' سے جب انسان 'رد' کر دیاجاتا ہے تو "درد" ملتا ہے اور یہی "درد" انسان کو اس 'در' سے جوڑ دیتا ہے...💞💞 جہاں سے کوئی بھی 'رد' نہیں ہوتا...💕
دل کہتا ہے, برسوں بعد پھر کوئی مجھ کو فون کرے اور نم آلود آواز کو سُن کر اِک پل مجھ سے اِتنا پوچھے 'ٹھیک ہو ناں تم ؟ کیوں آواز ہے بدلی ہوئی سی ؟ سُن کر اِک پل کھو جاؤں میں, اور اُس پل میں سب بیتے لمحے دُہرا کر اتنا کہوں بس .. مجھے لگا تھا, بھول گئے تُم لیکن تُم کو آج تلک آواز بھی میری یاد ہے !
دوستی میں خوبصورت چہروں کا کیا کرنا جب ذہنی ہم آہنگی ہی نا ہو دوستی ان سے کریں جن سے آپ کا مزاج ملتا ہو جو آپ کو سمجھ سکے اور جنہیں آپ آسانی سے سمجھ سکیں. 😍 😛😛😛
جب تک انسان ٹوٹتا نہیں ہے. رب سے جڑتا نہیں ہے. خالی ہاتھوں میں اپنی کرچیاں لے کر. جب بندہ اس کے آگے. پاش پاش ہو کر. پیش ہوتا ہے. تو. وہ سمیٹ لیتا ہے. دوبارہ بنا دیتا ہے. اور. بے شک وہ بہترین مصور ہے.❤
خاموشی اختیار کر لیں، مگر گلہ مت کریں، گوشہ نشیں ہو جاٸیں، مگر اپنا معیار مت گراٸیں، عزت نہ ملے تو کنارہ کشی کر لیں، وقت کی بھیک نہ مانگیں، عزت اور محبت کے بغیر، کسی رشتے کا وجود نہیں، عزت وہ نہیں، جو باتوں سے سناٸی جاتی ہے، عزت وہ ہے جو عمل میں دکھاٸی دیتی ہے۔🙏
اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو محض ہمیں چاہنے کے دعوے دار ہوتے ہیں، پانے کی کوشش ہی نہیں کرتے ،، ایسوں سے نباہ کی بات کرو تو کہتے ہیں کہ محبت صرف پا لینے کا نام تھوڑی ہے.......