Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

★ Raiyama's posts:

Raiyama
 ★ 

کتنی اذیت ہوتی ہے نہ جب کسی کو چاہا جائے اسے مان سے منایا جائے اسے محبت دی جائے اسے سر آنکھوں پہ بٹھایا جائے اور غلطی نہ ہونے باوجود بھی معافیاں مانگیں جائیں اس ڈر سے کے کہیں وہ آپ سے دُور نہ ہو جاۓ، مگر وہ انسان آپ کے سارے مان توڑ دے ، آپ سے منہ موڑ لے آپ کی اذیت کو اذیت نا سمجھے اور چپ چاپ خاموشی سے اپنا رستہ بدل لے۔

Raiyama
 ★ 

یہ بات جتنی جلدی سمجھ جاو گے تو آپکے لئے بہتر ہے۔
عورت کبھی بھی بغیر مطلب سے آپ کے نزدیک بھی نہیں آئے گی چاہے اسے آپ سے پیسے کا مطلب ہو، محبت کا مطلب ہو یا ، جسمانی قربت کا مطلب ہو، یا پھر کوئی اور دنیاوی کام ہو۔۔۔
تھوڑا غور کریں!! جن عورتوں کو آپ سے مطلب نہیں ہوتا وہ آپکے ساتھ بات کرنا تو دوری کی بات آپکو دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتی۔
ی

Raiyama
 ★ 

کبھی محسوس ہوا کہ
بعض اوقات دِل کے مطابق
کوئی مُیسر نہیں ہوتا آپ کو
سوائے خود اپنی ذات کے،
پھر دماغ میں جون ایلیا کا ایک شعر آتا ہے کہ،
"تھی کسی شخص کی تلاش مُجھے
تو میں نے خود کو ہی انتخاب کیا🖤 🍁

Raiyama
 ★ 

یہ ممکن ہی نہیں کہ آپ کسی کے لیے تڑپ رہے ہوں اور وہ بے خبر رہے۔
روحوں کا تعلق لفظوں کا محتاج نہیں ہوتا
وہ خاموشی میں بولتا ہے
دوری میں بھی دھڑکتا ہے
اور فاصلے کے باوجود دل تک اتر جاتا ہے۔
اگر آپ کی آنکھیں کسی نام پر نم ہو جاتی ہیں
اگر دل کسی ایک خیال پر رک سا جاتا ہے
اگر راتیں کسی ایک احساس کے گرد گھومتی ہیں
تو یقین رکھیے کہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی لمحے وہ روح بھی چونک جاتی ہے۔
کیونکہ سچی چاہت پکار کر نہیں
محسوس کر کے پہچانی جاتی ہے۔

Raiyama
 ★ 

بیٹیاں
شادی سے نہیں ڈرتی
وہ اپنے نصیب سے ڈرتی ہیں
وہ ڈرتی ہیں کہ
شوہر بات بات پر منہ پر تھپڑ نہ مار دے۔۔۔
ذلیل نا کر دے،
وہ ڈرتی ہیں کہ
سسرال ان پر ناجائز سختیاں نہ کریں،
وہ ڈرتی ہیں کہ
شوہر کسی ناجائز تعلق میں نا ہو،
وہ ڈرتی ہیں کہ
نصیب ان سے برا کھیل نہ کھیل جائے۔۔۔۔!
وہ ڈرتی ہیں کہ
مکافات عمل نہ شروع ہو جائے
کہ یہ سلسلہ چلتا ہی چلا جائے ۔۔

Raiyama
 ★ 

اگر کوئی تم سے سچی محبت کرتا ہے تو وہ تمہارے جذبات کی پرواہ کرے گا۔۔۔
وہ تمہارے لیے وقت نکالے گا اور جو وعدہ کرے گا اسے نبھائے گا۔۔۔
وہ اپنی انا کو درمیان میں لا کر ضد نہیں کرے گا بلکہ سمجھداری سے بات کرے گا۔۔۔
وہ بار بار وہی غلطیاں نہیں دہرائے گا جو تمہیں تکلیف دیتی ہیں
جو تمہاری عزت کے خلاف ہوں یا جو تمہارے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتی ہوں۔۔۔
وہ تمہیں اکیلا محسوس نہیں ہونے دے گا کیونکہ وہ ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوگا ۔۔۔
وہ تمہیں کبھی صرف ایک آپشن نہیں سمجھے گا بلکہ اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائے گا۔۔۔
کیونکہ وہ تمہاری پرواہ کرتا ہے ۔۔۔
کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کا رویہ تمہیں کیسا محسوس کراتا ہے ۔۔۔
کیونکہ وہ تمہیں سچی اور خالص محبت دیتا ہے ۔۔۔🖤🥀

Raiyama
 ★ 

میں نے محبت کا ہر پہلو دیکھا ہے!
"انجان سے خاص بنتے اور خاص سے خاک بنتے"
میرے لیے محبت پانا، اسے حاصل کرنا، معنی نہیں رکھتا،
محبت بانٹنا معنی رکھتا ہے۔
میں نے دیکھا ہے محبت کو گرمی کی تپش میں ننگے پاٶں چلنے سے لے کر ، سردی کی راتوں میں روتے ہوٸے۔
بہار کے موسم کی طرح کھلتے اور خزاں کی طرح پت جھڑ ہوتے ،
محبت کو الحمداللہ سے کاش بنتے ، ایک بہترین ساتھی کے ہونے سے لیکر تنہا رہتے ہوئے ،
عین جوانی میں بوڑھا ہوتے، اور زندگی کو نعمت سے زحمت بنتے ہوۓ بھی ،
لمحوں کو صدیاں بنتے اور ان کو کرچی ہوتے۔
ہاااں۔۔۔!!
میں نے دیکھا خوابوں کو ریزہ ہوتے ،
اور انھیں آنکھوں کے سامنے بکھرتے ہوۓ ،
عزت دینے سے لے کر اسی عزت کو تارتار کرتے،
پانے کی دعا سے لے کر ، کھونے کے ڈر تک۔
محبت کا ڈسا ہوا ہر شخص بھاگ رہا ہے!

Raiyama
 ★ 

کیا آپ جانتے ہیں کہ گلے لگانا اتنا خوبصورت کیوں ہے کیونکہ آپ کے دائیں طرف دل نہیں ہوتا اس لیے وہ خالی ہوتا ہے اور جب آپ گلے لگتے ہیں تو آپ کے دونوں طرف دل ہوتا ہے . . . ❤
🌿🌿 🌿🌿

Raiyama
 ★ 

کچھ لوگ ہماری زندگی کے موسم ہوتے ہیں
وہ چلے جائیں تو ۔۔۔۔
درجہ حرارت منفی ہو جاتا ہے
وہ بے وقت سو جائیں تو ۔۔۔۔
ٹھنڈک مزید بڑھ جاتی ہے
وہ آ جائیں تو ۔۔۔۔۔
دھوپ میں بارش ہونے لگتی ہے
وہ دور ہو جائیں تو دل کا آسمان بے رنگ ہو جاتا ہے۔

Beautiful People image
R  ★ : ہمیں شوق ہے تجھ سے گفتگو کرنے کا ورنہ وقت تو ہم خود کو بھی نہیں دیتے . - 
Raiyama
 ★ 

زندگی میں خوش رہنا ہے تو دو چیزیں کبھی سیریس نہ لو.
ایک نیند میں آئے ہوئے خواب اور دوسرا دوسروں کے منہ سے نکلے الفاظ.....!

Raiyama
 ★ 

میں نے اپنی زندگی میں چند باتیں سیکھیں 📝
ماں باپ کے علاوہ کوئی وفادار نہیں۔❤️
عزت صرف پیسے کی ہے انسان کی نہیں۔🔥
غریب کا کوئی دوست نہیں بنتا۔ 🥀
انسان جس شخص کیلئے دل سے مخلص💗
ہو وہ اس کو دکھ دیتا ہے۔😢
لوگ اچھی سیرت کی بجائے اچھی🌹
صورت کو ترجیح دیتے ہیں۔🥺

Raiyama
 ★ 

جو لوگ ڈپریشن میں ہار مان کر زندگی میں ہار مان لیتے ہیں وہ ایک بار اس درخت کو ضرور دیکھیں...
کٹ گیا لیکن ہمت دیکھو
یہ زندگی کا سبق ہے صاحب
زندگی کہیں سے بھی شروع ہو سکتی ہے بس ہمت کی ضرورت ہے..!

Raiyama
 ★ 

میں نے کہا....گہنگار ہوں میں
رب نے کہا....معاف کردوں گا میں
میں نے کہا....پریشان ہوں میں
رب نے کہا ....سب سمبھال لوں گا میں
میں نے کہا....تنہا ہوں میں
رب نے کہا.... تمہارے ساتھ ہوں میں
میں نے کہا....آج بہت اداس ہوں میں
رب نے کہا.... تو نظر تو اٹھا تیرے آس پاس ہوں میں.

Mehndi Design image
R  ★ : اداکاری میں ماہر لوگ وفاداری میں اکثر ہار جاتے ہیں ساگر - 
Raiyama
 ★ 

مرد ہونے کے لیے داڑھی، مونچھ، سکس پیک نہیں چاہیے ہوتے، نہ ہی اس کا تعلق رنگ روپ سے ہے۔
مرد وہ ہے جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہے۔
وہ جو بیماری کے بیس چھ نہیں، پورے چھبیس سال برداشت کرے، مگر شکایت نہ کرے۔
یہی مردانگی ہے۔محبت کو نبھانا،اس ہاتھ کو کبھی نہ چھوڑنا جو تھاما تھا۔ ❤️

Raiyama
 ★ 

دنیا کا کوئی بھی دلکش انسان ، کوئی بھی پسندیدہ کیفے
کوئی بھی پھول
یا اُس کی خوشبو
کوئی بھی قیمتی چیز
یا کوئی بھی حَسیں منظر
مجھ سے کبھی تمہاری توجہ نہیں چھین سکا✨🍁

Beautiful People image
R  ★ : کوئی سفر لا حاصل نہیں ہوتا منزل نہ بھی ملے راستے بہت کچھ سکھا دیتے ہیں - 
Attitude Poetry image
R  ★ : Absolutely Right - 
Raiyama
 ★ 

بعض اوقات ہماری "انائیں" ہم کو اس دوراہے پہ لا کھڑا کرتی ہیں جہاں ہم محبت خلوص اور اپنائیت کے حامل ہر رشتے کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں ہم لوگوں کی سب سے زیادہ پریشانیاں اس بات سے بڑھتی ہیں کہ ہم دوسروں سے کسی بات کا جواب لیے بنا خود ہی اپنے دماغ سے جواب سوچ لیتے ہیں جو کہ اکثر غلط ہوتے ہیں اس لئے فیصلے جلد بازی میں نہ کریں خاص کر کے اُن لوگوں کے بارے میں جن کے ساتھ آپ کا اچھا وقت گزرا ہو