وہ تیرا آنکھ بھر کے مجھے دیکھنا
وہ تیرا دیکھنا ہی کمال تھا
میری جستجو كے احساس پر
تیرا لمس بھی تو بے مثال تھا
وہ جو چلتے چلتے تھے مل گئے
تھے میری چاہتوں كے سلسلے
جو تیرا سنگ نہ ملتا مجھے
تو پِھر جینا میرا محال تھا
زندگی پر اک کتاب لکھوں گی🥀
میں اس میں سارے حساب لکھوں گی💔
پیار کو وقت گزاری لکھ کر🥀
چاہتوں کو صرف عذاب لکھوں گی💔
ہوئی برباد میری محبّت کیسے🥀
کیسے بکھرے میرے خواب لکھوں گی💔
اپنی خواہش کا تذکرہ کر کے🥀
اس کا چہرہ گلاب لکھوں گی🌹
میں اس سے جدائی کا سبب🥀
اپنی قسمت خراب لکھوں گی💔
مجھے ڈر لگتا ہے لوگوں سے..!
انکے قریب آنے سے اچانک چھوڑ جانے سے
بہت سخت لہجوں سےاور نرم مزاجوں سے
جان بن جانے سے انجان ہو جانے سے
بہت خاص ہونے سےبے حد عام ہو جانے سے
احسان کرنے سےاحسان جتانے سے
پہلے ہسنے سے پھر خود ہی رولانے سے
ایک دن چھوڑ جانے سے کبھی نا لوٹ آنے سے
مجھے ڈر لگتا ہے اب لوگوں سے...
🔥💗💗

𝘿𝙤𝙣'𝙩 𝙛𝙤𝙧𝙜𝙚𝙩 𝙛𝙤𝙧𝙩𝙝𝙘𝙤𝙢𝙞𝙣𝙜 16 𝘿𝙚𝙘𝙚𝙢𝙗𝙚𝙧 2014 (𝘽𝙡𝙖𝙘𝙠 𝘿𝙖𝙮).
ہماری خاک سے خوشبو وطن کی آے گی.!!
ہمارا خون اسِ مٹی کے رنگ میں شامل ہے.!!
💔جب بھی خیال آتا ,دل خون کے آنسو ,روتا ہے
اللہ پاک ان والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمیـــــــــــــن یَارَبَّ العَالَمِین
Never again😢
*جھوٹے انسان کی اونچی آواز سچے انسان کو خاموش کرا دیتی ہے لیکن سچے انسان کی خاموشی جھوٹے انسان کی بنیاد ہلاد دیتی ہے..
گیت لکھے بھی تو ایسے کہ سنائے نہ گئے
زخم لفظوں میں یوں اترے کہ دکھائے نہ گئے
تیرے کچھ خواب جنازے ہیں میری آنکھوں میں
وہ جنازے جو کبھی گھر سے اُٹھائے نہ گئے
ہم نے قسمیں بھی اٹھا دیکھیں مگر بھول گئے
ہم نے وعدے بھی کیے اور نبھائے نہ گئے
شہر میں فتح کی رونق تھی کسی دشمن پر
ہم سے لیکن در و دیوار سجائے نہ گئے
کیا بس اتنی ہی محبت تھی کہ بولے نہ چلے
کیا بس اتنا ہی تعلق تھا کہ آئے نہ گئے
🥀🥀
کئے محبت سے جو تھے پہلے
گناہ سارے معاف کر دو
جہاں بھی دیکھوں دکھائی دو تم
نظر پہ ایسا غلاف کر دو
نہ کوئی اب میرے پاس آئے
سبھی کو ایسا خلاف کر دو
میں چاہوں بھی تو نہ جا سکوں اب
یوں کشتیوں میں شگاف کر دو
ہے سرد راتوں سی زیست اپنی
دعا کو میرا لحاف کر دو
جو صبح تیرے نام سے شروع ہو 💛
رگ و پے میں شبنم اتارتی ہے💙
ننگے پاوں گیلی گھاس پہ 💚
تیری محبت کا احساس لیے ہوا❤️
میرا انگ انگ نکھارتی ہے🧡
تو جان حیات تو متاع حیات💜
تو ہی تو ہے وجہ حیات🖤
تیری حیات، مجھے زندگی نوازتی ہے💛
تیرا لہجہ ، تیری آواز💙
تیری گنگناہٹ میری سانسوں کا ساذ💚...
یہ دن یہ رات یہ لمحے مجھے اچھے لگتے ہیں
تمہیں سوچوں تو سارے سلسلے اچھے لگتے ہیں
بہت دور تک چلنا مگر پھر بھی وہیں رہنا
مجھے تم سے تمہی تک فاصلے اچھے لگتے ہیں
مگر رات کے جس پہر بھی میری آنکھ کھل جائے تو میری سوچیں بے لگام گھوڑے کی طرح ہو جاتی ہیں
میرا دل چاہتا ہے میں چیخ چیخ کے روؤں اپنی ہر تکلیف آنسوؤں میں بہا دوں مگر میں ایسا بھی نہیں کر پاتی آنسو بھی اب پلکوں کے بند توڑ کر باہر آنے سے انکاری ہو گئے ہیں """
اور پھر اسی طرح سوچتے سوچتے فجر کی اذان ہو جاتی ہے اور میں سب کہ سامنے ہنسنے مسکرانے والی اپنے اللّٰہ کے سامنے پھوٹ پھوٹ کے رو دیتی ہوں اور اس طرح دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے اور میں اپنے لیے اللّٰہ سے گڑگڑا کے صبر مانگتی ہوں "
"بے شک اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"🤲❤
میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ سارا دن حد سے زیادہ مصروف رہوں تاکہ رات کو بستر پہ لیٹتے ہی مجھے نیند آ جائے
پتا ہے کیوں؟
کیونکہ میں کچھ بھی سوچنا نہیں چاہتی
میں نہیں سوچنا چاہتی ان لوگوں کے بارے میں جو مجھے بیچ راہ میں چھوڑ کر چلے گئے
میں نہیں سوچنا چاہتی ان لوگوں کے بارے میں جو میری ذات کو ذرہ ذرہ کر گئے
مگر رات کے جس پہر بھی میری آنکھ کھل جائے تو میری سوچیں بے لگام گھوڑے کی طرح ہو جاتی ہیں
وہ شخص ایسا حسیں بھی نہیں مگر دل کو
جہاں میں اُس سا کوئی دوسرا نہیں ملتا
یہ دل بھی ایک فراغت کی ماری شے ہے جِسے
سِوائے عشق کوئی مشغلہ نہیں ملتا
چاند مدھم ھے رات چپ ھے،،
نیند کی گود میں جہان چپ ھے..
دُور وادی میں دودھیا بادل،،
جُھک کے پربت کو پیار کرتے ھیں..
دِل میں ناکام حسرتیں لیکر،،
ھم تیرا انتظار کرتے ھیں..
روز کی طرح آج بھی تارے،،
صُبح کی گرد میں نہ کھو جائیں.
آ جا کہ یہ جاگتی آنکھیں،،
کم سے کم ایک رات تو سو جائیں..!!
تنہا سفر
جب سے تنہا سفر شروع کیا ہے تو شدت سے احساس ہونے لگا ہے کہ لوگوں کا ہجوم کبھی بھی روح کا ساتھی نہیں ہوتا ۔۔ ہر شخص اپنی اپنی منزل کی طرف رواں ہے کوئی بھی ہماری خاطر اپنے راستے نہیں بدلتا ۔۔ بس ہم اپنے راستے چھوڑ کر ان کے راستوں پہ چل پڑتے ہیں اور انجانے راستوں پہ منزلیں کہاں ملتی ہیں ؟؟؟ بس گر د راہ ہونا ہی نصیب میں آتا ہے ۔۔
راستے اپنے ہی اچھے ۔۔۔۔ نہ کوئی قافلہ نہ کسی راہزن کا ڈر ۔۔۔ نہ کسی کے ہاتھ چھوڑ جانے کا خوف ہے ۔۔ نہ کسی کا راہ بدل جانے کا اندیشہ ۔۔۔
اب میسر ہے دل کو سہارا اپنا
اب روح سے آشنائی ہے
ٹھیک کہا ہے کسی نے
سچا ہم سفر تنہائی ہے۔۔
پانا ہے منزلوں کو تو تنہا چلا کرو !!!
راھوں میں لوٹ لیتے ہیں ہمسفر کبھی کبھی !!!
""" وہ مجھے اگر ذرا سا بھی مل رہا ہے....
...••• تو میں اسے ذرا سا بھی
...••• رکھ لینا چاہوں گا....
""" "مکمل کھو دینے سے
""ذرا سے پر قناعت کر لینا...
ڈھیر سارے پچھتاؤں سے بہتر ہوتا ہے...🖤🥀

میری پسند🌹🌹🌹
نگار صبح کی امید میں پگھلتے ہوئے
چراغ خود کو نہیں دیکھتا ہے جلتے ہوئے
وہ حسن اس کا بیاں کیا کرے جو دیکھتا ہو
ہر اک ادا کے کئی قد نئے نکلتے ہوئے
یہ روح کھینچتی چلی جا رہی ہے کس کی طرف
یہ پاؤں کیوں نہیں تھکتے ہمارے چلتے ہوئے
اسی کے نام کی خوشبو سے سانس چلتی رہے
اسی کا نام زباں پر ہو دم نکلتے ہوئے
خیال و خواب کے کیا کیا نہ سلسلے نکلے
چراغ جلتے ہوئے آفتاب ڈھلتے ہوئے
اندھیرے ہیں یہاں سورج کے نام پر روشن
اجالوں سے یہاں دیکھے ہیں لوگ جلتے ہوئے
ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ ۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
ﮐﮩﯿﮟ ﺟﻮ ۔۔۔۔۔۔۔ ﺳﺮﺩ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ،
ﺩِﺳﻤﺒﺮ ﮐﯽ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﻣﯿﮟ ۔۔۔۔۔
ﺗُﻤﮭﺎﺭﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﻮﮞ ﻣﯿﮟ ۔۔۔۔۔
ﺟﻤﯽ ﮨﯿﮟ ﺑﺮﻑ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ۔۔۔۔۔
ﻭﮦ ﯾﺎﺩﯾﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﮕﮭﻠﯿﮟ ﮔﯽ ۔۔۔۔۔ ؟؟؟
ﮐﺒﮭﯽ ﮔﺮﻣﯽ ﮐﯽ ﺗﭙﺘﯽ ﺳُﺮﺥ ﮔﮭﮍﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ،
ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺎﺿﯽ ﮐﻮ ﺳﻮﭼﻮ ﮔﮯ ۔۔۔۔۔۔۔
ﺗﻮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﮭﯿﮓ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ ۔۔ !!!
ﮔﮭﮍﯼ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﻮ ﺩﻭﮌﮮ ﮔﯽ ۔۔۔۔ !!
ﮐﺌﯽ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﮔُﻢ ﮔﺸﺘﮧ، ﮨﻤﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩ ﺁﮰ ﮔﯽ !!
ﺑﭽﮭﮍ ﺟﺎﺅ !! ﻣﮕﺮ ﺳُﻦ ﻟﻮ ۔۔۔۔۔
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ، ﺍﯾﺴﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺑﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﮔﯽ ۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺟِﺴﮯ ﺗُﻢ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ ﮔﮯ ۔۔۔۔۔ !!
ﻣُﺠﮭﮯ ﺗُﻢ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ ﮔﮯ ۔۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain