اگر لوگ تمہیں چھوڑنے کے بعد واپس آئیں تو یاد رکھنا کہ وہ تمہارا نعمل بدل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں
بھروسہ ایک ایسی شمع ہے جو ایک بار بجھ جائے تو دوبارہ اس کی روشنی ویسی نہیں رہتی۔
کسی ایک شخص کی کہانی نہیں، بلکہ ہم سب کے گزرے ہوئے کل کی عکاسی کرتے ہیں۔ زندگی میں آنے والے چھوٹے بڑے حادثات ہمیں صرف دکھ نہیں دیتے، بلکہ ہمیں بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ وہ معصومیت جو ہم میں پہلے تھی، جہاں ہم ہر کسی کو اپنا سمجھتے تھے اور ہر چہرے پر موجود مسکراہٹ کو سچ مان لیتے تھے، وہ اب کہیں کھو گئی ہے۔
وہ خواہش ہی کیا، کہ جس کے حصول کے لیے آپ روزانہ "دعـــا" نہیـــں کر سکتے ۔۔۔۔۔🤲🏻
اور وہ "دعـــا" ہی کیا ، کہ جس کے کرنے کے بعد بھی آپ شکوہ و شکایات میں لگے رہو۔۔۔۔!
کہتے ہیں!!
تعلقات بحال ہو بھی جائیں مگر دل کبھی بھی اپنی پہلی حالت پر واپس نہیں آتے_____
اور پھر یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ تعلق بناتے ہیں تو اسے نبھانے کے لیے وہ بھی کر گزرتے ہیں جو انکے اصولوں کے بھی خلاف ہوتا ہے، اور پھر جنہیں عزت راس نہ آئے انہیں چھوڑتے ہیں تو ایسا چھوڑتے ہیں کہ پھر ان سے دوبارا تعلق کی بحالی کا خیال بھی نہیں رکھتے_____!!🙌😊🤍
ایک شور ہے مجھ میں… مگر وہ باہر سنائی نہیں دیتا
یہ وہ خواہش ہے جو ہر رات خاموشی سے میرے اندر جاگتی ہے
کبھی آنکھوں کی نمی میں چھپ جاتی ہے
کبھی مسکراہٹ کے پیچھے خود کو چھپا لیتی ہے
میں ٹھہری ہوئی ہوں، مگر اندر بہت کچھ چل رہا ہے
جیسے ہوا کے ساتھ اُڑتا کوئی خواب
جو زمین پر آ کر بھی مکمل نہیں ہوتا
کبھی لگتا ہے سب ٹھیک ہے…
اور پھر اچانک دل یاد دلاتا ہے کہ کچھ اب بھی ادھورا ہے
یہ جو سکون نظر آتا ہے نا…
یہ اصل میں ایک طوفان کو سنبھالنے کی کوشش ہے
میں نے سیکھ لیا ہے خاموش رہنا
کیونکہ ہر خواہش لفظوں میں بیان نہیں ہوتی…
کچھ صرف محسوس کی جاتی ہیں… ✨
ہ♥️🌎🥺*
شکریہ میرے عیبوں پر پردہ ڈالنے کا
شکریہ اتنے گناہوں کے بعد بھی سزا نہ دینے کا
شکریہ اتنی ساری محبت کا
شکریہ زندگی کو اتنی خوبصورت بنانے کا
شکریہ اتنی ساری نعمتیں دینے کا
شکریہ اتنی عزت دینے کا
شکریہ اپنے عشق میں مبتلا کرنے کا
*یا اللّٰـــہ الفاظ ختم ہو جائیں گے*
*لیکن میں آپ کا شکر ادا نہیں کر پاؤں گی*
*میرے پیارے اللّٰــــــہ میں راضی ہوں آپ کی رضا پر*🌎🥹🌸
تالوں میں مقید دروازوں پر توجہ کی خواہش لیکر کبھی دستک نا دیں، وہ آپ کیلئے نہیں ہیں
آپ کیلئے جو دل بنے ہو نگے ان پر تالے نہیں ہو سکتے
جب ترجیحات بدل جائیں تو دل تنگ ہو جاتے ہیں ۔
اور وہاں رہنے والوں کے دم گھنٹے لگتےہیں ۔
لیکن مصلحتوں اور انا کی دیواریں اگر گرا دی جائیں تو
حبس کم ہو جاتا ہے اور ٹھنڈی ہوا جب غلط فہمیوں کا غبار کم کرتی ہے تو راستے صاف نظر آنے لگتے ہیں ۔
بچوں کی دنیا بہت نازک ہوتی ہے 💔
ماں باپ کے اختلاف میں سب سے زیادہ دل اُنہی کا ٹوٹتا ہے 🥺
اپنا مؤقف ثابت کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں…
کہ کہیں بچہ دونوں سے دور تو نہیں ہو رہا؟ 👶🏻💭
رشتے جیتنے سے نہیں، سنبھالنے سے قائم رہتے ہیں 🤍✨
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain