Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

Raiyama's posts:

Raiyama
 

!!نہیں آتا تیری محبت کو چھپانا مجھے
تیری خوشبو میری شاعری میں بسا کرتی ہے

Raiyama
 

زرد ہوائیں ، زرد أوازیں ، زرد سراے شامِ خزاں
زرد اداسی کی وحشت ہے اور فضاے شامِ خزاں
شیشے کے دیوار و در ہیں اور پاسِ آداب کی شام
میں ہوں میری بے زاری ہے اور صحرائے شامِ خزاں
سورج پیڑوں پار جھکا ہے شاخوں میں لالی پھوٹی
مہکے ہیں پھر اک گم گشتہ رنگ کے سایے شامِ خزاں
پیلے پتٌوں کی سمتوں میں ناچ اٹھے ہیں سبز ملال
اب تک بے احوال نہیں ہے موجِ ہوائے شامِ خزاں
تنہائی کا اک جنــگل ہے سنّـــاٹا ہے اور ہوا
پیڑوں کے پیلے پتّے ہیں نغمہ سرائے شامِ خزاں

Raiyama
 

تُم وہ ہاتھ ہو
جو اگر ہاتھوں میں ہو تو عُمر بھر کی محرومیاں عُمر بھر کے لیے مِٹ جاتی ہیں
تُم وہ آنکھ ہو
جِس سے بد سے بدتر شے میں بھی خوبصورتی دیکھی جا سکتی ہے
تُم وہ دِل ہو
جسے دُنیا کا سب سے خوبصورت دل کہا جا سکتا ہے

Raiyama
 

کیا لکھوں کیا نہ لکھوں؟؟آرزو مدہوش ہے
آ جاؤ گرتے ہیں کاغذ پر اور قلم خاموش ہے
کبھی سردی کبھی گرمی۔یہ قدرت کے نظارے ہیں
پیاس ان کو بھی لگتی ہے جو دریا کے کنارے ہیں
ہر کوئی میرا ہو جائے ایسی میری تقدیر نہیں؟؟
میں وہ شیشہ ہوں جس کی کوئی تصویر نہیں
درد سے رشتہ ہے میرا خوشیاں مجھے نصیب نہیں
مجھے بھی کوئی یاد کرے کیا میں اتنا بھی خوش نصیب نہیں؟؟؟

Raiyama
 

اک تمنا ہے کہ فقط مجھ ہی پہ مہرباں رہو__
تم کسی اور کو چاہو تو برا لگتا ہے__
میری چاہت کا تقاضا ہے کہ میرے ساتھ رہو__
غیر کا ہاتھ جو تھامو تو برا لگتا ہے__
آرزو ہے تیرے روپ کو ہر پل دیکھوں__
تم میرے پاس سے اٹھوتو برا لگتا ہے__
روز و شب آج بھی پرواہ ہے
تمھاری مجھ کو__
تم کسی اور کو سوچو تو برا لگتا ہے__
یہ میری روح ترستی ہے تمھاری خوشبو کو__
تم کہیں اور جو مہکو تو برا لگتا ہے__

Raiyama
 

تُو جو آ جائے تو اِس گھر کو سنورتا دیکھوں
ایک مدت سے جو ویراں ہے اُسے بستا دیکھوں
خواب بن کر تُو برستا رہے شبنم شبنم
اور بس میں اِسی موسم کو نکھرتا دیکھوں
جس سے ملنا ہی نہیں اُس سے محبت کیسی
سوچتا جاؤں مگر دل میں اُترتا دیکھوں
چند لمحے جو تیرے قُرب کے مل جاتے ہیں
انہی لمحوں کو میں صدیوں میں بدلتا دیکھوں

Raiyama
 

چاند نے کہا ، روٹھی ہو کس لیے
میں نے کہا ، دل ٹوٹا ہے اس لیے
چاند نے کہا ، چاہت میں تو ایسا ہوتا ہے
میں نے کہا ، چاہت بھی اک دھوکہ ہے
چاند نے کہا ، اب اُس کو بُھول جا
میں نے کہا ، تُو میری ذندگی لے جا
چاند نے کہا ، دنیا میں اور بھی چہرے ہیں
میں نے کہا ، دل پہ اس کی یاد کے پہرے ہیں
چاند نے کہا ، ہر طرف ویرانی ہے
میں نے کہا ، دنیا بھی تو ' فانی' ہے.

Raiyama
 

کبھی انتظار میں انکے دن رات جگوں
کبھی دیدار کے واسطے خوب سجوں
کبھی ملے موقع ہونے کا جب روبرو
جی چاہے سب حدیں توڑ ان سے ملوں
انکے دیکھتے ہی چھلک آتی جب حیا
کہتے پھر، بولیں گی یا میں چلوں؟
کیسے کرتے محبوب سے مسحور باتیں
ہمت کا دے کوئی تعویذ، میں پی لوں

Raiyama
 

#
بتاو دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟؟
کہا،یوں تو سبھی کچھ ٹھیک تھا پر مات گہری تھی۔۔۔۔
سنو بارش! کبھی خود سے بھی کوئی بڑھ کے دیکھا ہے؟؟
جواب آیا ،ان آنکھوں کی مگر برسات گہری تھی ۔۔۔
سنو، پیتم نے ہولے سے کہا تھا کیا؟؟بتاو گے؟؟
جواب آیا،کہا تو تھا مگر وہ بات گہری تھی ۔۔۔۔
تم اس کے ذکر پر کیوں ڈوب جاتے ہو خیالوں میں ۔۔۔؟؟
رفاقت اور عداوت اپنی اس کے ساتھ گہری تھی ۔۔۔

Raiyama
 

ادھورے پن کی رفتہ رفتہ یہ تکمیل کرتی ہے
محبت زندگی کو حسن میں تبدیل کرتی ہے
کبھی سوچا بھی ہے تو نے؟ کہ وہ مغرور سی لڑکی
ناجانے کیوں تیرے ہر حکم کی تعمیل کرتی ہے
منور ہوتی جاتی ہے شمع، جب رات ڈھلتی ہے
تیری چاہت میرے احساس کو قندیل کرتی ہے🥀

Raiyama
 

مجھے اجازت دو...!!
خود سے محبت کرنے کی..
اپنے وجودکی خوشبو
میری سانسوں میں بھرنے کی...??
تمھاری چاہتوں کی پھوار مجھ پر برسنے لگے
تمھاری احساس کی ٹھنڈک...
میری روح میں اترنے لگے...

Life Advice image
R  : Kal kis ny dikha h??? - 
Raiyama
 

تمہاری ہر بات دل نشیں ہے ________ کسی طرح کا گلہ نہیں ہے
جو داد دیجئے تو آفریں ہے _______ جو ظلم کیجئے تو مرحبا ہے
🥀🥀🥀

Raiyama
 

ہمارے بخت میں محرومیوں کے گھاؤ اتنے ہیں
ہمیں خوشیوں پہ ہنسنے کا سلیقہ تک نہیں آتا..

Raiyama
 

قوس و قزاح کے رنگ تھے میرے خلوص میں__،
احباب سارے رنگوں کے اندھے ملے مجھے__؛

Raiyama
 

Dard apnata hai paraye kown,
kaun sunta hai aur sunaye kaun
Kaun dohraye purani batein,
gham abhi soya hai jagaye kaun;
ab sukun hai to bhoolne me hai,
lekin us shaks ko bhoolaye kaun;
aaj phir dil hai kuch udaas udaas,
dekhiye aaj yad aaye kaun.

Raiyama
 

محبت کی دکاں کا پوچھتے ہو ؟
خسارے میں ہے لیکن چل رہی ہے ۔۔۔!!
میرا میسج نجانے کب وہ دیکھے
اگرچہ سبز بتی جل رہی ہے۔۔۔۔۔۔💡😒

Raiyama
 

اک تمنا ہے کہ فقط مجھ ہی پہ مہرباں رہو__
تم کسی اور کو چاہو تو برا لگتا ہے__
میری چاہت کا تقاضا ہے کہ میرے ساتھ رہو__
غیر کا ہاتھ جو تھامو تو برا لگتا ہے__
آرزو ہے تیرے روپ کو ہر پل دیکھوں__
تم میرے پاس سے اٹھوتو برا لگتا ہے__
روز و شب آج بھی پرواہ ہے
تمھاری مجھ کو__
تم کسی اور کو سوچو تو برا لگتا ہے__
یہ میری روح ترستی ہے تمھاری خوشبو کو__
تم کہیں اور جو مہکو تو برا لگتا ہے__

Raiyama
 

ہوا بھی چل رہی ہے اور جاگتی ہے رات بھی
کوئی اگر کہے تو ہم سنائیں دل کی بات بھی

Raiyama
 

سنو....!!
لفظوں کے جادوگر...
محبت تو تمہیں
ہر رنگ میں محسوس ہوتی ہے
کبھی وہ رنگ بھی لکھو
جو تم کو سوچ کر میری نگاہوں می اترتے ہیں
وہ سب الفاظ جو دل سے لبوں تک آ تو جاتے ہیں
ادا لیکن نہیں ہوتے
کبھی اس بے بسی کے رنگ کو تصویر کر دو ناں
مری خاطر اک ایسی نظم بھی تحریر کر دو ناں
جسے تم کو سناوں تو تمہیں معلوم ہو جائے
میں کیوں خاموش رہتی ہوں
اے لفظوں کے جادو گر
مری خاطر اک ایسی نظم بھی تحریر کر دو ناں .........!!❤