آدھا سچ یہ ہے وہ مجھ پہ جان دیتا تھا، پورا سچ یہ ہے اس نے میری جان لے لی۔
آدھا سچ یہ ہے وہ میری آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھنا چاہتا تھا، پورا سچ یہ ہے وہ میرے ہر آنسو کی وجہ بنا۔
آدھا سچ یہ ہے اسے میرے نام سے محبت تھی، پورا سچ یہ ہے اسے صرف میرے نام سے محبت تھی۔
آدھا سچ یہ ہے وہ مجھ پہ کسی کی نظر برداشت نہیں کرسکتا تھا، پورا سچ یہ ہے اس نے مجھے مکمل کسی کے لیے چھوڑ دیا۔
آدھا سچ یہ ہے میں اسکی جنون کی حد تک محبت تھی، پورا سچ یہ ہے یہ محبت کچھ سالوں بعد ختم بھی ہوگٸ۔
آدھا سچ یہ ہے اسے میری کسی نشے کی طرح عادت تھی، پورا سچ یہ ہے اسکی عادتیں بدلتی رہتی تھیں۔
آدھا سچ یہ ہے وہ میرا نامحرم تھا، پورا سچ یہ ہے وہ میرے دل کا محرم بن گیا تھا۔
آدھا سچ یہ ہے وہ مجھ پہ مرتا تھا، پورا سچ یہ ہے اس نے مجھے مار دیا...
جسے نبھا نہ سکوں میں وہ وعدہ نہیں کرتی
میں بات اپنی حد سے زیادہ نہیں کرتی
بھلے ہی تمنا رکھتی ہوں آ سمان کو چھو لینے کی
مگر دوسروں کو گرانے کا ارادہ نہیں کرتی ۔
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی
اور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میں
میرے چہرے پہ تیرا نام نہ پڑھ لے کوئی
میں تو اس دن سے ہراساں ہوں کہ جب حکم ملے
خشک پھولوں کو کتابوں میں نہ رکھے کوئی
اب تو اس راہ سے وہ شخص گزرتا بھی نہیں
اب کس اُمید پہ دروازے سے جھانکے کوئی
کوئی آہٹ کوئی آواز کوئی چاپ نہیں
دل کی گلیاں بڑی سنسان ہیں آئے کوئی ۔۔۔۔
جب تمہیں کوئی فرینڈشپ کا بولے یا عمر بھر کے وعدے کرے ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائے۔
تم اس سے ایکسپائری ڈیٹ پوچھ لیا کرو۔🙂
کیونکہ کوئی نہیں نبھاتا صرف وقتی Attraction ہوتی اور وہ تجسس کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی یقین کریں کوئی آپ کے سامنے مر بھی رہا ہو تو کہہ دیں کہ مر جاؤ مگر اپنی ذات کو غلطی سے بھی کسی کا عادی مت بنائیں کیونکہ انسان لمحوں میں بدلتے ہیں اور پھر آپ کے حصے میں صرف خسارے آتے ہیں، صرف اور صرف خسارے...!-"💔🙂
Absolutely Right
اور میں ناول پڑھ کر______!
افسانوی_دنیا میں کھو جانے والی لڑکی ہوں
نفرتیں اثر نہیں کرتی مجھ پر
ایک محبت مزاج لڑکی ہوں
وقت ہمیشه رک جاتا ہے تحریروں
میں تصویروں میں۔۔۔۔۔۔۔
لوگ نکل جاتے ہیں آگے اپنی اپنی
تقدیروں میں.۔۔۔۔۔۔...
خُود داری کیا ہے؟عزت نفس کا ہی ایک پہلو۔۔۔جس سے اکثر لوگ آشنا نہیں ہوتے اور زندگی کو بغیر دیکھے بھالے نظریں چُراۓ گزر جاتے ہیں۔۔۔اور زندگی بغیر رنگ وبُو کے گزر جاتی ہے جانتے ہیں نا ایک مرتبہ ہی یہ سوغات ملتی ہے اب اسے کیسے بسر کرنا ہے اپ خود ہی سمجھ لیں۔۔
تم موسم موسم لگتے ہو جو پل پل رنگ بدلتے ہو۔
تم ساون ساون لگتے ہو جو صدیوں بعد برستے ہو۔
تم سپنا سپنا لگتے ہو جو مجھ کو کم کم دکھتے ہو۔
تم پل پل مجھ سے لڑتے ہو،پھر بھی اچھے لگتے ہو ۔
بات تو ہے شرمیلی سی ،پر کہنے کو دل چاہتا ہے ۔
لو آج تمہیں یہ کہہ ڈالا،تم اپنے اپنے لگتے ہو ۔
#
تم کسی روز مجھے،،،،،، ملنے کو آ جاؤ گے
میں یوں خوش فہمیوں سے کام تو نہیں لیتی
میرے ہر شعر کا،،،،،، ہے تم سے تعلق لیکن
تم یہ دیکھو میں تمہارا نام تو نہیں لیتی
❤❤❤
مجھے اچھا نہیں لگتا کسی کا منتظر رہنا،
مگر وہ خوبصورت ہے اسے تاخیر کا حق ہے..
۔
💞💞
کچھ انسان آپ کے ذہن کے لئے دوائی کا کام کرتے ہیں
وہ دوائی جس میں سکون ملتا ہے،
پھر انسان کھانا بھی کھاتا ہے اور پرسکون نیند سو بھی جاتا ہے،
وہ دراصل آپ کی روح کی Medication ہوتے ہیں،
صرف ان کی آواز سے ہی آپ اپنی پریشانی اور دکھ درد بھولنے لگتے ہیں،
اور درد بھی وہ جو نا قابلِ بیان ہوتے ہیں..
🥀🧡❤
" آپ چاہے دُنیا کی کِتنی ہی زبانوں پر عبور کِیوں نہ حاصل کر لیں لیکن جب آپ اذیت کی اِتہا پر ہوں تو تب آپ کِسی بھی زبان میں اپنا درد بیان کرنے سے قاصر ہوتے ہیں! ۔ " 💔🙂
آپ کے الفاظ کچھ بھی بیان کرنے سے قاصر ہوتے ہیں صرف ایک چپ ہوتی ہے جو کہ آنسوؤں سے دل کو پاش پاش کر دیتی ہے آنکھوں میں نیند تو ہوتی ہے لیکن آپ سو نہیں پاتے درد کی اس کیفیت کو صرف وہ سمجھ سکتا ہے جو گذرا ہو اس کیفیت سے
ﺍُﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ !!!🍁
ﺳﺘﻤﺒﺮ ﺁ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ...
ﺍﻭﺭ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
ﺳﻤﮯ ﮐﻮ ﺩُﮨﺮﺍﻧﺎ۔۔۔۔۔🍁
ﮐﮩﺎﮞ ﭘﮧ ﯾﮧ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ؟ ﺳﺘﻤﮕﺮ !!
ﮐﮧ ﺳﺘﻤﺒﺮ ﮐﻮ ' ﺳﺘﻢ ﺑﺮ ' ﮨﻮﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ؟؟🍁
ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ !!
ﺑﺪﻟﺘﮯ ﻣﻮﺳﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﺎﺧﺴﺎﻧﮧ ﺑﮭﯽ🍁
ﻧﺌﯽ ﺭُﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﻣﺒﺮ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؟؟
ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﮞ ﺍﺱ ﺧﺎﺭ ﮐﻮ ﭼُﻦ ﮐﺮ🍁
ﺍﮎ ﺩُﻭﺟﮯ ﮐﯽ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﺮ ﻧﺌﮯ ﻣﻮﺳﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﮔُﻞ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮟ۔۔۔۔🍁
ﺁﺅ ﻧﺎ !!!.... ﺳﺘﻤﮕﺮ !🍁
ﺍﮎ ﻧﺌﮯ ﺳﺘﻤﺒﺮ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﮨﻢ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮟ !🍁
مُخلصی سب سے زیادہ پُرکشش جذبہ ہے
اگر آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے
اُسے اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں
الفاظ لہجہ نہیں رکھتے مگرتاثیر رکھتے ہیں شاید آپکے الفاظ کسی کے لئے راہِ حیات بن جائیں وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جو لوگوں کی دعاؤں میں شامل ہوتے ہیں روشنی بنیں اپنے لئے، دوسروں کے لیے " 🙂❤️
ہم وقت گزارنے والے نہیں --------- رونق محفل ہیں😊
زندگی بھر یاد کرو گے کہ زندگی میں آئی تھی کوئی🥀
❤میرے دل کی مجبوری کو____الزام نہ دے....❤
❤مجھے یاد رکھ بیشک میرا____نام نہ لے.... ❤
یہ تیرا وہم ہے کہ میں نے بھلا دیا تجھے....❤
❤میری ایسی کوئی سانس نہیں جو تیرا نام نہ لے❤
کچھ فیلنگز ایسی ہوتی ہیں - جو صرف کسی خاص شخص کو دکھائی جاتی ہیں -
جہاں پتہ ہوتا ہے - غصہ کریں گے تو برداشت کیا جائے گا - ضد کریں گے تو مانی جائے گی - روئیں گے تو چٌپ کرؤایا جائے گا - پیار مانگیں گے تو بےتحاشا ملے گا -
آپکا چٌپ ہونا خود اپنے آپ سمجھا جائے گا آپ کو بتانا نہيں پڑے گا اور جن رشتوں میں صرف چہرے پہ مٌسکراہٹ ہو کوئی ضد ، غصہ ، لڑائی نہ ہو وہ رشتے اچھے تو ہوتے ہیں - پر خاص نہيں اور وہ خاص رشتہ کسی ایک شخص کیساتھ ہی ہو سکتا ہے -
جذبات وہاں دکھائے جاتے ہیں - جہاں فرق پڑتا ہو کسی کو..
🖤
ہمارے حِصے کے کٹ رہے ہیں ایام سارے ہی تلخیوں میں
کہ آپ کـــــی تو قیـــام گاہیں ہزار آنکھیـــں، ہزار دِل ہیں
ہماری نیند ہے پوری نہ خواب..!!
پورے ہیں..!!
ادھورے لوگ ہیں لیکن عذاب..!!
پورے ہیں..!!
کہاں ہیں کیسے ہیں کیوں ہیں..!
اگر ،مگر، شاید..!!
تمہارے پاس تو سارے جواب..!!
پورے ہیں..!!
تمہارے بعد ہمیں یہ کبھی لگا...!!
ہی نہیں...!!
کہ ہم جہاں ہیں وہاں دستیاب..!!
پورے ہیں...!!
بعض دفعہ ہمارے دل میں عجب قسم کے وسوسے جنم لیتے ہیں جیسا کہ کہیں ہماری عدم توجہی کی بدولت ہمارا محبوب ہم سے دور ہی نہ ہو جائے کہیں میرا اس سے پل بھر کا روٹھنا اسے مجھ سے ہمیشہ کیلیئےجدا نہ کردے کہیں میرا بار بار اسے تنگ کرنا اسکا دل مجھ سے اچاٹ ہو جانے کا باعث نہ بن جائے
مگر حقیقتا ایسا کچھ نہیں ہوتا گر پیار ہے تو جو آپکا تھا وہ آپکا ہی رہے گا پھر فاصلوں کی دوریاں چاہے لاکھ سہی مگر دل ہمیشہ اک دوجے کے پاس رہے گا بشرطیکہ پیار ہو۔۔۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain