Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

★ Raiyama's posts:

Raiyama
 ★ 

دوستی پیار کا پہلا قدم ہوتی ہے۔
جو پیار دوستی سے جنم لیتا ہے ناں،
وہ پیار بہت مضبوط ہوتا ہے۔
وہ اتنی جلدی یا اتنی آسانی سے ٹوٹ نہیں پاتا۔
مگر جو پیار ڈائریکٹ آئی۔لو۔یو سے شروع ہوتا ہے، اسکا زوال اتنی ہی جلدی ہوتے دیکھا ہے میں نے۔
پیار دوستی ہے،
اپنے محبوب کو اپنا اچھا دوست رہنے دو۔
اگر وہ آپ کا اچھا دوست نہیں بن سکتا،
تو پھر وہ کبھی بھی آپ کا اچھا پیار نہیں بن پاۓ گا۔
کیوں کہ دوستی میں understandings ہوتی ہے،
اور جہاں understanding ہوتی ہے،
وہاں جھگڑے مل کر سلجھائے جاتے ہیں،
وہاں بیچ میں انا نہیں آتی،
وہاں دوستی سے روٹھے منائے جاتے ہیں۔
اپنے پیار کو اپنا اچھا دوست بناؤ،
اسے دوستی سے دور کروگے،
تو دشمنوں کے نظر ہو جاؤ گے،
اور پھر آپ کے دشمن،
آپ سے آپکا پیار دور کر دیں گے۔ ملک🌹🌹

امیری غریبی جیسا کچھ نہیں ہوتا ۔۔
   رانی اگر وفادار ہو تو آدمی سکندر ہوتا ہے ۔۔
R  ★ : امیری غریبی جیسا کچھ نہیں ہوتا ۔۔ رانی اگر وفادار ہو تو آدمی سکندر ہوتا - 
Raiyama
 ★ 

ایک ٹوٹا ہوا شخص کبھی اس وقت تک خوش نہیں ہو سکتا جب تک اس کا دل خود راضی نہ ہو جائے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وقت، باتیں اور تسلیاں سب کچھ ٹھیک کر دیتی ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ کچھ زخم شور نہیں مانگتے، وہ خاموشی میں گہرے ہوتے جاتے ہیں۔ آپ اسے جتنا مرضی سمجھا لیں، ہنسنے کی وجہ بتا دیں یا صبر کے سبق پڑھا دیں، دل جب بوجھل ہو تو ہر خوشی ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ ٹوٹا ہوا دل سب کچھ سنتا ہے، سب کچھ سمجھتا بھی ہے، مگر مانتا صرف اپنی تکلیف کو ہے۔ اس کی خوشی کسی کے کہنے سے نہیں، بلکہ اس دن لوٹتی ہے جب وہ خود اپنی ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ جینا سیکھ لیتا ہے۔

Raiyama
 ★ 

`عجیب فیشن ہے۔`
```مسلمان مردوں کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا کہ انکی سجی سنوری دلہن کو ایک نامحرم فوٹوگرافر ہر زاویے سے دیکھیں؟؟؟```
`ہر انداز کی تصاویر لیں؟؟؟`
`جیسے چاہیں اسکا دوپٹہ سیٹ کریں؟؟؟`
"`غیرت`" کی اس قدر کمی اس معاشرے میں کبھی نہ تھی..
شریف گھرانوں کی لڑکیاں اس قدر "`حیا`" سے عاری کبھی نہ تھیں..

Raiyama
 ★ 

وہ نہیں میرا مگر اس سے محبت ہے تو ہے
یہ اگر رسم و رواجوں سے بغاوت ہے تو ہے
سچ کو میں نے سچ کہا جب کہہ دیا تو کہہ دیا
اب زمانے کی نظر میں یہ حماقت ہے و ہے
کب کہا میں نے کہ وہ مل جائے مجھ کو میں اسے
غیر نہ ہو جائے وہ بس اتنی حسرت ہے تو ہے
جل گیا پروانہ گر تو کیا خطا ہے شمع کی
رات بھر جلنا جلانا اسکی قسمت ہے تو ہے
دوست بن کر دشمنوں سا وہ ستاتا ہے مجھے
پھر بھی اس ظالم په مرنا اپنی فطرت ہے تو ہے
دور تھے اور دور ہیں ہر دن زمین و آسماں
دوریوں کے بعد بھی دونوں میں قربت ہے تو ہے

Raiyama
 ★ 

کچھ لوگ دراصل جیون ساتھی نہیں چاہتے۔
وہ بس کوئی ایسا انسان چاہتے ہیں جو اس زندگی کا بوجھ اٹھائے جسے وہ خود سنبھالنا نہیں چاہتے۔
کوئی ایسا، جسے سب کچھ یاد ہو۔
جو کہے بغیر ہی سمجھ جائے کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
جو گھر، بچے، منصوبے اور جذبات— سب سنبھال لے۔
جبکہ وہ خود آرام سے کنارے پر بیٹھے رہیں۔
اور جب چیزیں بکھرنے لگیں، تو وہ کہہ دیں:
"تمہیں مجھے بتانا چاہیے تھا۔"
لیکن حقیقی شراکت داری ہدایات کا انتظار نہیں کرتی۔
یہ اپنی مرضی سے سامنے آتی ہے۔
یہ توجہ دیتی ہے۔
یہ یاد دہانی کے بغیر ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
کیونکہ جب ایک شخص سب کچھ اٹھاتا ہے،
تو دوسرے کو بغیر کسی دباؤ کے جینے کا موقع مل جاتا ہے—
اور یہ توازن نہیں ہے۔ یہ غفلت ہے۔
محبت کبھی کبھار کی کوشش سے ثابت نہیں ہوتی۔

Raiyama
 ★ 

"خوبصورت روحیں ہمیشہ آزمائشوں سے گزرتی ہیں اور اکثر سب سے زیادہ زخمی بھی ہوتے ہیں
کچھ عرصہ پہلے کسی نے کہا تھا: "ان لوگوں سے بات نہ کرو جو سنتے نہیں۔"
یہ جملہ دل میں اتر گیا۔ پھر میں نے آہستہ آہستہ اُن سب سے بات کرنا چھوڑ دی جن کی بے رخی میرے لفظوں سے زیادہ بلند تھی۔ خاص طور پر اُن لمحوں میں جب میرے دل کو سنے جانے کی شدید خواہش ہوتی تھی۔
یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، مگر اس نے مجھے سکھایا کہ اپنی قدر کیسے محفوظ رکھی جاتی ہے، خود کو فضول جگہوں پر کیسے ضائع ہونے سے بچایا جاتا ہے، اور یہ کیسے پہچانا جاتا ہے کہ کون واقعی دل سے پرواہ کرتا ہے اور کون صرف رسمی تعلق نبھاتا ہے۔
"بہترین لوگ وہ ہوتے ہیں جو دل سے جیتے ہیں — اور دل سے جینے والے اکثر سب سے زیادہ زخمی بھی ہوتے ہیں۔"
بہترین لوگوں میں خوبصورتی کا جذبہ،خطرہ مول لینے کی ہمت، سچ بولنے کی طاقت

Raiyama
 ★ 

وقت کی کوئی تعطیل نہیں ہوتی۔۔۔!!
خوابوں کی میعاد ختم ہونے کی کوئی تاریخ نہیں ہوتی۔۔۔!!
اور زندگی میں کوئی توقف کا بٹن نہیں ہوتا ہے ...!!
زندگی کو بھرپور جیئں اِس سے محبت کریں۔
اپنی زندگی کے ہر لمحے سے لطف اٹھائیں
صرف وہی یادیں بچائیں جو آپ کی آنکھوں میں چمکتی ہیں۔ نہ کہ سوچوں میں چُبھنے والی یادیں۔.. !!

Raiyama
 ★ 

اپنی کمزوری کو سچ سمجھ کر لوگوں کے سامنے رکھو تو جواب میں ہمدردی نہیں تماشہ ملتا مسکراہٹ نہیں سودا گری ملتی ہے ہمدردی نہیں مشوروں کی تلواریں ملتی ہیں لوگ دکھ بانٹنے نہیں بس یہ دیکھنے آتے ہیں کہ آپ کتنا ٹوٹے ہیں اور مزید آپ کو کہاں سے توڑ سکتے ہیں

Raiyama
 ★ 

پھر ایک بار تجھ کو صدا دینے آؤں گی*
*زندہ رہی تو اپنا پتہ دینے آؤں گی*
*ہونے نہ دوں گی محو ترے دل سے اپنی یاد*
*بجھنے لگی یہ لو، تو ہوا دینے آؤں گی.

Life Advice image
R  ★ 🔥 : Sach much m Hona chiya - 
Raiyama
 ★ 

کچھ ملاقاتیں محض اتفاق نہیں ہوتیں، وہ تقدیر کے نہاں خانوں میں پہلے ہی لکھ دی جاتی ہیں۔ مگر ہر ملنا ساتھ کی ضمانت نہیں ہوتا؛ بہت سے ہاتھ صرف آزمائش بن کر آتے ہیں اور وقت کی دھول میں کھو جاتے ہیں۔ خوش نصیب وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے نصیب میں وصل کا دوام لکھا ہو، جن کی ہتھیلیوں پر بچھڑنے کی لکیریں نہیں بنتیں۔ ایسے رشتے لفظوں یا وعدوں کے محتاج نہیں ہوتے، وہ روح کی گہرائی میں جڑ پکڑ لیتے ہیں۔ پھر وقت کی آندھیاں، حالات کی سختیاں اور فاصلے کی دیواریں بھی انہیں جدا نہیں کر سکتیں۔ اصل خوش نصیبی یہی ہے کہ کوئی ہاتھ دعا بن جائے، اور دعا کبھی ضائع نہیں

Jokes image
R  ★ 🔥 : Yad rkhna sub is saal enjoy next year impossible 😅😂😇 - 
Social media post
R  ★ : *کوئی سجدہ ایسا مل جاۓ♥️🤍* *میں سر جھکاؤں رب مل جائے🫂🥹* - 
Raiyama
 ★ 

💞عورت تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی ، سوائے تمہیں نظر انداز کرنے کے
🍃🔥

TikTok Stars image
R  ★ 🔥 : اگر آپ خوشحال رہنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔تو لوگوں کے ساتھ توقعات والا باب بند کر - 
Raiyama
 ★ 

توجہ دینا محبت دینے سے زیادہ اہم ہے۔اگر لوگ مجھے محبت کرنے والے شخص اور توجہ دینے والے شخص میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیں ، تو میں اس شخص کو منتخب کروں جس نے مجھے اپنی توجہ کے ساتھ قید کر لیا ہو۔ 🙂🌸

Raiyama
 ★ 

اگر آپ شادی شدہ مرد سے پوچھیں گے کہ کیا چیز تمہیں اپنی بیوی میں سب سے زیادہ پسند ہے تم دونوں اتنے سالوں سے ساتھ کیسے چل رہے ہو تو وہ یہ نہیں کہے گا کہ وہ خوبصورت ہے بلکہ وہ کہے گا۔۔۔۔
وہ مجھے سکون دیتی ہے، میری بات مانتی ہے، میری عزت کرتی ہے، میرا لحاظ رکھتی ہے، میری مشقت کی قدر کرتی ہے، میری عزت کی حفاظت کرتی ہے، اور صبر اور شکر کرتی ہے۔
یہ وہ چیزیں ہیں جو حقیقی محبت اور مضبوط رشتے کی بنیاد بنتی ہیں۔ ظاہری خوبصورتی وقت کے ساتھ بدل جاتی ہے، لیکن روح کی خوبصورتی، اخلاق، اور محبت کبھی پرانی نہیں ہوتی۔۔۔!

Romantic Poetry image
R  ★ : Mujy hai Teri Har گھڑی Fiker - 
Raiyama
 ★ 

کسی کو اندر سے توڑنا چاہتے ہو؟
سب سے پہلے تو اُسے یقین دلاؤ کے تم ہمیشہ اُس کے ساتھ رہو گے تم اُسے سمجھو گے اُسے اہمیت دو اور اِس بات کا اُسے احساس دلاؤ کہ وہ تمہارے لیے بہت قیمتی ہے۔
جب وہ تم پر اعتبار کرنے لگ جائے اور سمجھے کہ وہ بہت قیمتی ہے تمہارے لیے ! !
پھر چھوڑ دو اُسے نظر انداز کرنا شروع کردو اُس کے جذبات کا جنازہ نکال دو ۔۔ بات چیت آہستہ آہستہ کم کر دو اور پھر اُسے چھوڑ دو یہ کہہ کر کے آپ اُس کے قابل نہیں۔ اس طرح وہ شخص ہمیشہ کے لیے اندر سے ٹوٹ جائے گا۔