توجہ دینا محبت دینے سے زیادہ اہم ہے۔اگر لوگ مجھے محبت کرنے والے شخص اور توجہ دینے والے شخص میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیں ، تو میں اس شخص کو منتخب کروں جس نے مجھے اپنی توجہ کے ساتھ قید کر لیا ہو۔ 🙂🌸
اگر آپ شادی شدہ مرد سے پوچھیں گے کہ کیا چیز تمہیں اپنی بیوی میں سب سے زیادہ پسند ہے تم دونوں اتنے سالوں سے ساتھ کیسے چل رہے ہو تو وہ یہ نہیں کہے گا کہ وہ خوبصورت ہے بلکہ وہ کہے گا۔۔۔۔ وہ مجھے سکون دیتی ہے، میری بات مانتی ہے، میری عزت کرتی ہے، میرا لحاظ رکھتی ہے، میری مشقت کی قدر کرتی ہے، میری عزت کی حفاظت کرتی ہے، اور صبر اور شکر کرتی ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو حقیقی محبت اور مضبوط رشتے کی بنیاد بنتی ہیں۔ ظاہری خوبصورتی وقت کے ساتھ بدل جاتی ہے، لیکن روح کی خوبصورتی، اخلاق، اور محبت کبھی پرانی نہیں ہوتی۔۔۔!
کسی کو اندر سے توڑنا چاہتے ہو؟ سب سے پہلے تو اُسے یقین دلاؤ کے تم ہمیشہ اُس کے ساتھ رہو گے تم اُسے سمجھو گے اُسے اہمیت دو اور اِس بات کا اُسے احساس دلاؤ کہ وہ تمہارے لیے بہت قیمتی ہے۔ جب وہ تم پر اعتبار کرنے لگ جائے اور سمجھے کہ وہ بہت قیمتی ہے تمہارے لیے ! ! پھر چھوڑ دو اُسے نظر انداز کرنا شروع کردو اُس کے جذبات کا جنازہ نکال دو ۔۔ بات چیت آہستہ آہستہ کم کر دو اور پھر اُسے چھوڑ دو یہ کہہ کر کے آپ اُس کے قابل نہیں۔ اس طرح وہ شخص ہمیشہ کے لیے اندر سے ٹوٹ جائے گا۔
اللہ ضائع تو کچھ بھی نہیں کرتا نہ کوئی دعا نہ نیکی اور نہ کوئی آنسو اس کے ہاں ہر چیز کی قدر ہے وہ بہترین وقت پر بہترین بدلے سے نوازتا ہے اور بیشک وہ بہترین بدلا دینے والا ہے
💕اگر تمہیں پھول پسند نہ ہوتے تو ویلنٹائن ڈے پہ کبھی لوگ ایک دوسرے کو پھول نہ دیا کرتے اور مجھے لگتا ہے کہ سرخ پھول دینے کی رسم تمہارے سرخ ہونٹوں کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر شروع کی گئ اور میرا ماننا ہے کہ ویلنٹائن ڈے سے منسوب قصہ کافی پرانا ہوچکا ہے اور کیوں نہ ہم اس دن کو نئے قصے سے منسوب کرتے ہوے فروری کی چودہ کو تم سرخ جوڑا پہن کر مجھ سے ملنے سرخ پھول لے کر آؤ پھر ان پھولوں کو اپنے سرخی مائل ہونٹوں سے بوسہ دے کر وہ پھول مجھے تھما دو۔ اور ان پھولوں سے میں تمہارے ہونٹوں کا لمس محسوس کروں اور بدلے میں تمہیں بھی میں پھول دوں جو کہ تم اپنے بالوں میں لگا لو۔ پھر ہر ویلیںٹائن پہ لوگ اسی مقام پہ بلکل ہماری طرح پھول دیا اور وصول کیا کریں گے. یدی✍️🥀
میں زندگی میں چیزوں کو Replace کرنا نہیں سیکھ پائی، جو شخص چلا گیا اس کی جگہ خالی ہی رہتی ہے، اس کا کوئی نعم البدل نہیں بنتا___ پھر تو زندگی بہت مشکل ہو جائے گی تمہارے لیے.... مشکل ہو جائے گی؟؟ مشکل ہے!! 🙂🙌 جو رشتہ کسی بھی وجہ سے میری زندگی سے چلا گیا، میں اس رشتے کی شکل میں کسی دوسرے کا ہونا مانگتی ہی نہیں، میرا ماننا ہے کہ ہر رشتے کی اپنی جگہ، اپنی محبت اور خلوص ہوتا ہے، اور پھر ہم وہ شدت کسی دوسرے انسان پہ کیسے لٹا سکتے ہیں؟؟ کبھی بھی نہیں!! 🍂🙂🖤
میرا دل کرتا ہے ہر اس شخص کی کہانی سنوں جس نے محبت میں سکون گنوایا ہے اور اب درد کو الفاظ کی چادر میں لپیٹتا ہے آج میرا دل ہے کہ آپ لوگ نام لیے بغیر اُس شخص کے لیے ایک جملہ تحریر کریں جس سے کبھی آپ نے محبت کی تھی!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain