Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

Raiyama's posts:

Raiyama
 

تمھارے سنگ بارش میں کبھی___خود کو بھگویا تھا🌪
تمھارے بعد بارش کو فقط___کھڑکی سے دیکھا ھے😵💯
#___🔥

Raiyama
 

پلٹ کے آگئی خیمے کے سمت پیاس میری
پھٹے ہوئے تھے سبھی بادلوں کے مشکیزے

Raiyama
 

وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گا
کردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا

Raiyama
 

تمھارے شہر کے پھولوں کا پھر بنے گا کیا ؟؟؟
ہمیں بھی پڑ گئی جو عادت مسکرانے کی.

Raiyama
 

"اک ان دیکھا انجانہ تعلق"❤🙂
"ھم فیسبک والے "
بعض لوگوں کو دیکھا نہیں ہوتا،
ان سے بظاہر کوئی تعلق بھی نہیں ہوتا،
مگر پھر بھی وہ اچھے لگتے ہیں،
یہ اچھا لگنا ہر گز عشق و محبت والا نہیں.....
بلکہ عزت واحترام والا ہوتا ہے،
بظاہر اک دوسرے سے انجان
نا کسی کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے"
نا کسی کا اسٹیٹس
لیکن لفظوں کے راستے ایک دوسرے سے انسانیت کا ایسا رشتہ بنا چکے ہیں کہ جہاں ھم ایک دوسرے سے مسکراہٹ بانٹتے ھیں،
وہیں لفظوں میں اک دوسرے کا غم بھی محسوس کرتے ہیں،
احساس کے پاکیزہ دھاگے میں بندھے ھم لوگــــــــ
نہیں جانتے کہ __ آنے والے وقت میں کون کہاں ھو گا...!
لیکن.... کچھ لفظ اور کچھ لوگ ناقابل فراموش جنہیں کبھی بھول نہیں پائیں گے جو پل ہنس کے مسکرا کے گزر جاۓ وہ اک حسین یاد اک سرمایا ھے تو خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں!

Raiyama
 

بیوی کے لیئے کوئی چیز لاتا تو کہتا جاؤ امی کو بھی دو. امی کے لیئے کچھ لاتا تو کہتا امی اُس کو بھی دینا.
بیوی کو لگتا کہ امی نے اپنی خوشی سے دی ہے. امی کو لگتا کہ بہو نے اپنی خوشی سے دی ہے. محسوس کرتا کہ بھائیوں کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو خود اپنے پیسوں سے لاتا. بیوی کو کہتا جاؤ دے آؤ. اور یہ محسوس نہ ہونے دینا کہ تمہارا شوہر لایا. بلکہ اُن کو ایسا لگے آپ لائی ہو.
ماشاء اللّه 2 سال ہوگئے. اب تو میری ماں اور میری بیوی کی آپس میں ایسی محبت ہوگئی ہے کہ ایک دوسرے کے بغیر ایک دن بھی رہنا مشکل ہو جاتا ہے. بیوی جب ایک دن کے لیئے مائکے جائے تو امی سے گلے ملکر جاتی ہے.
بھائی اگر کچھ لائیں تو مجھے دینے سے پہلے بھابھی کو دیتے ہیں. کہ وہ بھی تو ہمارے لیئے چیزیں لاتی ہے. میرے بھائی اور میری بہن کی میری بیوی سے ایسی دوستی جُڑ گئی ہے کہ مجھے یوں لگتا ہے

Raiyama
 

محبت واحد چیز ہے جو مانگنے سے نہیں ملتی۔۔۔۔۔
منت کرنے سے نہیں ملتی۔۔۔۔
جس کو دینی ہوتی ہے وہ بن مانگے ہی آپ کی جھولی میں بھر دیتا ہے۔۔۔۔
اور جس کو نہیں دینی ہوتی
آپ اس کے آگے عمر بھر بھی ہاتھ پھیلاۓ رکھیں وہ نہیں دے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

Raiyama
 

انسانوں کے بھی ڈاکٹر ہیں،،اور جانوروں کے بھی
اگر سبزیوں اور پھلوں کے بھی ڈاکٹر ہوتے تو آج
لنگڑا آم اپنے پیروں پہ چل رہا ہوتا😂

Raiyama
 

کسی نے مُحبت دی، کسی نے دھوکہ، کسی نے ہاتھ تھام لیا، کسی نے بیچ راہ میں چھوڑ دیا، کسی نے میری اچھائیوں کے لمبے پُل باندھ دیے، کسی نے میری ذات کو صرف میلا کیا، کسی نے ساتھ چلنے کی ہزار وجوہات مانگی، کوئی بغیر کُچھ پوچھے ساتھ چل دیا، کسی نے اُلفت بھرے الفاظ برسا دیے،
میری زندگی میں ہر آنے والے شخص نے اپنے اپنے ظرف کے مُطابق مجھے کئی باتیں سیکھائیں مگر ایک بات جو مجھے سب نے سیکھائی وہ یہ کہ اللّٰہ کے سوا کوئی اپنا نہیں

Raiyama
 

حاضر جوابیاں
ایک شخص نے مشہور عرب شاعر متنبی سے کہا:
"میں نے دور سے آپ کو دیکھ کر عورت سمجھا۔”
متنبی نے کہا:
"میں نے جب دور سے دیکھا تو آپ کو مرد سمجھا تھا۔”
دلی میں نیا کوتوال وارد ہوا۔ غالبؔ سے ملاقات ہوئی تو اس نے ازراہِ تفنن کہا، "مرزا! دلی میں گدھے بہت ہیں۔”
مرزا صاحب نے فرمایا:
"نہیں، بھائی۔ کبھی کبھی باہر سے آ جاتے ہیں۔”
کوئی صاحب داغؔ دہلوی سے ملنے آئے اور ملے بغیر لوٹ گئے۔ داغؔ نے شاگرد کو دوڑایا۔ دوبارہ آئے تو جانے کی وجہ پوچھی۔
انھوں نے کہا، "آپ نماز پڑھ رہے تھے۔”
داغؔ نے کہا:
"حضرت، نماز پڑھ رہا تھا۔ لاحول تو نہیں پڑھ رہا تھا جو آپ نکل بھاگے۔”
عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی سے پی ٹی وی کے کسی پروگرام میں خاتون میزبان نے پوچھا، "سنا ہے آپ بڑے عاشق مزاج واقع ہوئے ہیں۔ کتنے عشق کیے زندگی میں؟”
عطاءاللہ نے کہا:"باق

Raiyama
 

ترک عورتوں کی لڑائی ہوتی ہے تو وہ تلوار نکال لیتی ہیں اور پاکستانی عورتوں کی لڑائی ہوتی ہے وہ اک دوسرے کے یار نکال لیتی ہیں.😂😂نی تیرا اوو نی تیرا اوو😂😂😂

Raiyama
 

کچھ دن پہلے رات کو میں اپنے گھر کی چھت پر (جہاں میں اکثر موسم خوشگوار دیکھ کر چلا جاتا ھوں) چارپائی پر لیٹا مستقبل کی ازدواجی زندگی کے بارے میں سوچنے لگا
خیال آیا جب میرے گھر آے گی کبھی کبھی چھت پر آنا ھوا تو یہاں دو چارپائیاں ھوں گی
تو جگہ کا سہی تعین کرنے کے لیے اٹھا اور اپنی چارپائی کو ذرا سرکا کر سائیڈ پر کیا اور بیوی کی چارپائی کی جگہ چھوڑ دی
دوبارہ لیٹنے کے کچھ دیر بعد ھی بچوں کا خیال آیا اور اس بار انکی چارپائی کی جگہ بنانے کے پھر سے جوش و جذبے کے ساتھ اٹھ کھڑا ھوا
اپنی چارپائی اس بار تھوڑی زیادہ سرکا دی جس کی وجہ سے میں گلی میں جا گرا
اور جب 3 دن بعد ہوش آیا تو دردوں بھری آہ کے ساتھ صرف ایک ھی جملہ زبان سے نکلا کہ
""خدا ایسی نکمی اور گندی اولاد کسی کو ناں دے🙄🙏·

Raiyama
 

میں ہنستی ہوں تو وہ بھی خوش ہوتا ہے
تزکرہ آئینے کا کر رہی ہوں انسانوں کا نہیں.

Raiyama
 

ہر انسان ایک چلتی پھرتی کتاب ہوتا ہے
بس ہم پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ علم صرف کتابوں سے حاصل کیا جاتا ہے.حالانکہ زندگی گزارنے کے اصل اسباق تو ہمیں انسانوں اور ان کے رویوں سے ہی ملتے ہیں اور بعض سبق تو ایسے ملتے ہیں کہ ساری ڈگریاں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں .....

Raiyama
 

کبھی ماضی میں جن چہروں کو دیکھنے کے لیے انسان ترستا رہا ہوتا ہے حال میں سامنے آنے پر وہی چہرے عام سے چہرے نظر آتے ہیں کبھی جن باتوں پہ پھوٹ پھوٹ کے رویا گیا اب سوچا جائیے تو انہی باتوں پہ ہنسی آتی ہے وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا
💯

Raiyama
 

کوئی اپنا ہو آئینے جیسا
جو ہنسے بھی ساتھ روئے بھی😭🔥
__♥

Raiyama
 

جب لہجے بدل جائیں تو وضاحتیں کیسی
اپنے بیگانے بن جائیں تو چاہتیں کیسی
خود ساختہ بنے پھرتے ہیں یہاں لوگ پارسا
دُنیا میں دکھاوے کی ہوں تو عبادتیں کیسی
وصل میں گُذرے لمحے ہی بنتے ہیں انمول یادیں
ہجر میں سُکھ ، خوشیاں ، اور راحتیں کیسی
پلک جھپکتے ہی بدل جاتے ہیں یہاں لوگ اکثر
لا حاصل تلاش ، چہروں میں شباہتیں کیسی....

Raiyama
 

کچھ تعلقات کے لیے، آپ کے دِلوں میں گرہیں پڑھ جایا کرتی ہیں.. پھر لاکھ چاہو، آپ کے لیے ان کو کھولنا نا ممکن ہو جایا کرتا ہے.. کچھ اذیتیں آپ کے دِلوں پہ تاحیات نقش رہتی ہیں..!!

Raiyama
 

تم اسےچھو لو اور وہ تمہارا ہو جائے اتنی وفا تو بس کرونا میں ہے 😉😉😉

Raiyama
 

انسان اوقات سے زیادہ منہ تب کھولتا ہے جب وہ گول گپّے کھاتا ہے ۔۔
فارغ تھی سوچا آپ لوگوں کے علم میں اضافہ ہی کر دوں ۔
👉