*کچھ لوگوں کے "دِل"*
*خِزاں کے سوکھے پتے کی طرح ہوتے ہیں!*
*چاہے آپ اسے کتنا ہی پانی دیں ،*
*یہ آپ کے ہاتھ میں ہرا نہیں ہوتا ،*
*اس لیے خود کو ان کے لئے تھکانا چھوڑ دیں*
🥀🖤🍂
تم کسی دن،
اگر مجھے کبھی کھو بھی دو،
تو میرے کھونے کو،
اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کر،
قبول مت کرنا،،
کیوں کہ،
میں خسارہ نہیں ہوں،
میں محبت ہوں۔
یاد رکھنا!
قسمت میں چیزوں کے،
خسارے ہوتے ہیں،
۔محبتوں کے نہیں۔
جس سے محبت ہوتی ہے ناں،
اس کو چھوڑا نہیں جاتا،
اسے حاصل کرنے کے لئے،
ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے،
پھر وہ چاہے حاصل ہو یا لاحاصل،
وہ ہمیشہ ہماری زندگی بنا رہتا ہے۔
اور زندگی سے تو،
آخری سانس تک عشق کیا جاتا ہے"
لوگوں کو ان کے استحقاق سے زیادہ توجہ مت دیا کریں پھول کثرت سیرابی سے بھی مر جاتے ہیں۔۔۔۔۔🥀🥀۔
جس عورت کو یہ غرور ہوتا ہے
اُس پر سو مرد مرتے ہیں ،اُسے یہ بھی پتا ہونا ،چائیے وہ سو مرد دنیا کی ہر عورت پر مرتے ہیں۔
🖤❤️
جب میں اُس سے کبھی لڑ لیا کرتا
تو آخر میں وہ ہمیشہ نرمی سے کہتی
مجھے سوری بولیں
اور میں بنا کسی ضد کے بنا کسی غرور کے
بس ایک لمحے میں کہہ دیتا سوری
پھر وہ آنکھوں میں مسکراہٹ سمیٹ کر پوچھتی
آپ کو پتہ ہے آپ نے کس لیے سوری کہا
میں معصومیت سے کہتا
نہیں
تو وہ ذرا سا جھک کر اپنے لہجے میں شرارت گھولتی
پھر کیوں سوری بولا آپ نے
اور میں ہمیشہ ایک ہی جواب دیتا
تم نے کہا تھا اس لیے
تب وہ مسکرا دیتی
ایسے جیسے میری ضد میرا غصہ میری انا
سب اُس ایک مسکراہٹ میں پگھل جاتے ہوں🌸❤️
میرے ذوق میں رہتا ہے تیرا عکس عیاں
تیرا ہونا ، میرے ہونے کی وجہ ہو جیسے
تعلقات کو نبھانے کے لیے
.....عہد و پیمان کی ضرورت نہیں ہوتی
....ضرورت ہوتی ہے تو بس ایک دوسرے سے مخلص ہونے کی" وہ تعلق چاہے دوستی کا ہو
.....محبت کا ہو....
.....خون کا ہو......
.....یا احساس کا.....
اکثر جہاں عہد و پیمان زیادہ ہوتے ہیں
وہاں وقت پڑن پر لوگ چھوڑ جاتے ہیں
اور بعض لوگ عہد وپیماں بھی نہیں کرتے
بس خاموشی سے نبھاۓ جاتے ہیں
اور محسوس بھی نہیں ہونے دیتے کہ وہ خود کن حالات سے گزر رھے
آپ جب ان کو پکارو گے
وہ آپ کے ساتھ آپ کا سایہ بن کر موجود رہیں گے
قدر کیجیے ایسے
مخلص لوگوں ،
ہر انسان کی قسمت میں ایسے لوگ نہیں ہوتے
بہت خوش نصیب ہوتے ہیں
وہ لوگ جن کے پاس ایسا کوئی مخلص شخص کسی بھی رشتے کی صورت میں ہو
عورت کی محبت کا کوئی ثانی نہیں!
مرد کی خوشی کیلئے اپنی خواہشات اور عادات بھی اس مرد کی پسند کے مطابق کر لیتی ھے !
♥
تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو
جو ملے خواب میں وہ دولت ہو
میں تمھارے ہی دم سے زندہ ہوں
مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو
میرے ذوق میں رہتا ہے تیرا عکس عیاں
تیرا ہونا ، میرے ہونے کی وجہ ہو جیسے
جو شخص آپ سے محبت کرتا ہو
وہ آپ کو ذہنی اذیت نہیں دیتا
آپ کی غلطیاں نہیں پکڑتا
آپ سے لڑنے کے بہانے تلاش نہیں کرتا
آپ سے کوئی ایسی ڈیمانڈ نہیں کرتاجسے آپ پورا نہ کرسکتے ہوں۔آپکو پریشان نہیں
کرتا
آپ کو اداس نہیں ہونے دیتا
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ۔رابطے میں رہتا ہے
غائب نہیں ہوتا😊🙋♀️
"_____ محبوب اگر وقت مانگے تو دراصل وہ لمحوں کا نہیں، دل کا حصّہ مانگتا ہے ____،
اس کی چاہت یہ نہیں کہ گھنٹے دنوں میں بدل جائیں، بلکہ یہ ہے کہ ہر پل تمہاری موجودگی سے بامعنی ہو جائے _____،
محبت میں وقت ہی سب سے بڑی قربانی ہے، جو تم کسی کو دیتے ہو، وہ لوٹ کر واپس نہیں آ سکتا _____،
اس لیے جب محبوب وقت مانگے، تو سمجھ لو وہ تمہیں اپنی تنہائیوں، اپنی خوشیوں اور اپنی سانسوں میں شامل کرنا چاہتا ہے۔!"
پہلے تو اپنے دل کی رضا جان جائیے
پھر جو نگاہِ یار کہے مان جائیے
شاید حضور سے کوئی نسبت ہمیں بھی ہو
آنکھوں میں جھانک کر ہمیں پہچان جائیے
اک دھوپ سی جمی ہے نگاہوں کے آس پاس
یہ آپ ہیں تو آپ پہ قربان جائیے
کچھ کہہ رہی ہیں آپ کے سینے کی دھڑکنیں
میرا نہیں تو دل کا کہا مان جائیے
اپنی غزل قتیل وہ کوئل کی کوک ہے
جس کی تڑپ کو دور سے پہچان جائیے۔
خوبیاں دیکھ کر تو ہر کوئی ساتھ نبھاتا ہے زندگی میں جگہ اسے دو جو خامیاں دیکھ کر بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑے۔ ❣️
جس دن تمھیں عورت کے خوبصورت ہونے سے فرق پڑنا ختم ہو جاۓ اس دن سمجھ لینا تم محبت کے بارے گفتگو کرنے کے قابل ہوچکے ہو__!!💯🖤
اسےکہناستمبر جا رہا ہے
شامیں سہانی لگنےلگی ہیں
دهوپ کی تپش ٹھنڈی ہو رہی ہے
پرندوں کی ہجرت___پرتول رہی ہے
دل بےوجہ اداس رہنےلگا ہے
ہر آہٹ پہ چونکتا ہے
انگوروں کےپتےلال ہوکرجھڑنےلگے ہیں
بادل، بارش، کالی گھٹاشرارت چھوڑ چکی ہے
ہوا میں دهوپ اور ساون کی نمی ہے
گلاب تھک رہے ہیں
موسمی پودے کیاریوں میں ڈهےرہے ہیں
شاید نئی پنیریاں لگنےکا موسم آگیا ہے
کہ ستمبر جا رہا ہے..
خوبیاں دیکھ کر تو ہر کوئی ساتھ نبھاتا ہے زندگی میں جگہ اسے دو جو خامیاں دیکھ کر بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑے۔ ❣️
خوبیاں دیکھ کر تو ہر کوئی ساتھ نبھاتا ہے زندگی میں جگہ اسے دو جو خامیاں دیکھ کر بھی آپ کا ساتھ نہ چھوڑے۔ ❣️
مجھے دریا نہیں لکھنا!!! مجھے صحرا نہیں لکھنا!!!
تسلسل سے سفر میں ہوں مجھے ٹھہرا نہیں لکھنا
میری آنکھوں میں باتیں ہیں مگر چہرے پہ گہری چپ
میری آنکھیں تو لکھ دینا میرا چہرہ نہیں لکھنا
دوسرے لوگوں پر ہمارا اعتماد
ایک خاموش خزاں کی طرح ہو چکا ہے ،
روز۔۔۔۔۔ ایک " پتہ " گر جاتا ہے۔💔🍁🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain