Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

★ Raiyama's posts:

Raiyama
 ★ 

یہ لازم نہیں ہے کہ
ہم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں،
یہی کافی ہے کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں۔
یہ ضروری نہیں کہ ہم دوسروں کی اصلاح کریں، یہی کافی ہے کہ نگاه اپنے عیبوں پر ہو۔
حتی کے یہ بھی ضروری نہیں کہ
ہم ایک دوسرے سے محبت کریں،
بس اتنا کافی ہے کہ
ایک دوسرے کے دشمن نہ ہوں۔
سکون سے جئیں، اور سکون سے جینے دیں،
ایک دوسرے کے جذبوں کا احترام کریں،
مخلصی سے پیش آئیں یہی کافی ہے۔

Raiyama
 ★ 

دعا مانگا کریں آپکو کفیل مرد ملے۔ جس میں جذبہ ہو آپ پر دنیا لُٹانے کا۔ آپکی زندگی بہتر کرنے کا۔ جو فطرتاً شیر ہو۔ آپکی طرف اٹھنے والی ہر نظر ہر انگلی توڑنا جانتا ہو۔ ورنہ شیر کا فینسی ڈریس پہنے بہت سے کُتے دنیا میں ہر جگہ پھر رہے ہیں کسی ایک سے بھی واسطہ پڑ گیا تو دوزخ کے لیے مرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی- جو مصیبت کے وقت آپکی ڈھال بننا جانتا ہو نا کہ آپکے پلُو میں چھپ کر آپکو ذلیل ہونے کے لئیے چھوڑ دے۔ آپ پر خرچ کرنے والا ہو نہ کہ آپکی کمائی ایک ایک پائی خرچ کر دے اور آپ کے ہاتھ میں کشکول پکڑا کر دنیا کے سامنے چھوڑ دے۔ایسے انسان کے ساتھ سے موت ہزار درجے بہتر ہے چاہے حرام کیوں نہ ہو!

Raiyama
 ★ 

ہماری اداسیوں کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ہم اپنی محبت اور پُر خلوص جذبات نا معقول لوگوں پر ضائع کر دیتے ہیں اور جو حقیقتاً ہماری محبت کے طلب گار ہوتے ہیں انہیں دینے کے لیے ہمارے پاس تلخی کے سوا کچھ نہیں بچتا۔

Raiyama
 ★ 

بدلتی زندگی کے ساتھ احساسات بھی بدلتے رہتے ہیں اور پھر ایک مقام آتا ہے ہم رونا چاہتے ہیں مگر آنسو نہیں آتے.. ہم کسی کو روکنا چاہتے ہیں مگر کہہ نہیں پاتے... یہاں تک کہ اقرار، اظہار، محبت، چاہت، سرشاری، بیقراری، مجبوری، لاچاری، پرواہ اور لاپرواہی سب بے معنی ہو جاتے ہیں... کوئی دامن چھڑائے تو ہم مسکرا کر فقط خدا حافظ کہتے ہیں.
کوئی محبت کا ثبوت مانگے تو بس خاموشی ___ مکمل خاموشی
شاید یہی بے بسی کی انتہا ہے
نہ واسطہ، نہ رابطہ، نہ شناسائی نہ تنہائی، نہ ملاپ، نہ جدائی، نہ فقیری نہ خدائی __
شاید کچھ نہیں
کچھ بھی نہیں

Raiyama
 ★ 

کچھ لوگ ہماری زندگی کے موسم ہوتے ہیں
وہ چلے جائیں تو ۔۔۔۔
درجہ حرارت منفی ہو جاتا ہے
وہ بے وقت سو جائیں تو ۔۔۔۔
ٹھنڈک مزید بڑھ جاتی ہے
وہ آ جائیں تو ۔۔۔۔۔
دھوپ میں بارش ہونے لگتی ہے
وہ دور ہو جائیں تو دل کا آسمان بے رنگ ہو جاتا ہے۔

Life Advice image
R  ★ 🔥 : 😊😊🌹🌹☀️🌹🌹🌻🌻🌹🌹☀️😊😊 - 
Life Advice image
R  ★ : Deep lines 💅 - 
Raiyama
 ★ 

کسی نے پوچھا زندگی برباد کس نے کی؟
میں نے انگلی اٹھائی اور اپنے دل پر رکھ دی۔
میں نے کسی کا نام نہیں لیا،
کیونکہ قصور کسی اور کا نہیں تھا،
میں ہی تھی جس نے ضرورت سے زیادہ چاہا،
میں ہی تھی جس نے ہر بات دل پر لے لی،
میں ہی تھی جس نے ایک شخص کو
اپنی پوری دنیا بنا لیا۔
لوگ کہتے ہیں وقت سب سکھا دیتا ہے،
مگر کچھ محبتیں ایسی ہوتی ہیں
جو انسان کو سکھا تو دیتی ہیں،
مگر اندر سے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیتی ہیں۔
اب اگر کوئی پوچھے
کہ تمہیں سب سے زیادہ تکلیف کس نے دی؟
تو میں مسکرا کر یہی کہوں گی
کہ میں نے خود کو ہی
غلط انسان کے حوالے کر دیا تھا۔
قصور محبت کا نہیں تھا،
قصور میری سادگی کا تھا،
جو ہر بات کو سچ سمجھ بیٹھی

Life Advice image
R  ★ : پھول توڑنا منع ہے - 
Raiyama
 ★ 

صبر کبھی کبھی بہت مشکل ہو جاتا ہے انسان واقعی بہادر بنتے بنتے تھک جاتا ہے کچھ آزمائشیں کمر توڑ کے رکھ دیتی ہیں، مگر تمہارا رب ہر مشکل سے بڑا ہے تم بس اس ایک بات سے ہمت رکھو کہ شاید تم تو بھول جاؤ مگر وہ تمہارا رب تمہارے صبر ، صبر کے وہ لمحات وہ روتی ہوئی آنکھیں، وہ کپکپاتے ہوئے ہونٹ، وہ سجدوں میں جھکنے والا سر اور وہ صرف اس کو راضی کرنے کی تڑپ میں رہنے والا دل.. کچھ بھی نہیں بھولے گا، تمہیں ہر عمل کا اجر وہ اتنا دے گا کہ تم شکر کے سجدے کرتے رہ جاؤ گے!

Raiyama
 ★ 

کبھی کبھی ہم سب کے چہروں پر مسکراہٹ ہوتی ہے 😊 مگر دل کے اندر بہت سا درد چھپا ہوتا ہے 💔
بس ایک بات کا وعدہ کرو دوست… 🤝
جب بھی تم تکلیف میں ہو تو مجھ سے مت چھپانا۔
یہ تو ظلم ہے نا کہ ہم مسکرائیں اکٹھے 😌
اور تم روؤ اکیلے 😢
دوستی کا اصل مطلب یہی ہے کہ خوشیاں بھی بانٹیں 🌸
اور دکھ بھی۔
اگر تمہاری مسکراہٹ میں میرا حصہ ہے 😊
تو تمہارے آنسوؤں میں بھی مجھے شریک ہونے دو۔ 🤍✨

Raiyama
 ★ 

محبت تب ہی معتبر ہوتی ہے
جب دونوں طرف سے دل کی زمین ایک جیسی زرخیز ہو۔"
سُنو جاناں! تم ملو تو لگتا ہے
جیسے صدیوں پرانی کمی پوری ہو گئی جیسے لفظوں کو معنی مل گئے
جیسے
خاموشی کو صدا مل گئی تمہارا نام لبوں پر آئے تو دل کو عبادت کا
احساس ہوتا ہے
تمہارا ہونا ایسا ہے جیسے زندگی میں موسمِ بہار تم ملو تو یہ ایسے ہی ہو گا
جیسے کسی پیاسی کو پانی سے نواز دیا گیا ہو
جیسے برسوں قحط سالی کے بعد مصر کو پھر سے آباد کر دیا گیا ہو
جیسے برسوں بعد یعقوب کو بینائی سے نواز دیا گیا ہو
جیسے یوسف کو سالوں انتظار کے بعد عزیزِ مصر کے لقب سے نواز دیا گیا ہو
میرا نام اگر تمہارے نام سے جڑ جائے تو میرا نام
بلندیوں کو چھو لے گا اور عظیم ہو جائے گا میری حیات
دیکھو نا کتنے ضروری ہو تم تمہیں یہاں میرے پاس ہونا چاہیے ۔۔۔✨💫🌙

Romantic Poetry image
R  ★ 🔥 : اپنے اخلاق اور اپنے کردار کو عمدہ رکھو اس سے خون اور خاندان کی پہچان ہوتی - 
Motivational Quotes image
R  ★ : Promise kro mujh sy - 
Pakistani Celebs image
R  ★ : خاص ہوتے ہیں وہ جو آپکی مسکراہٹ کی وجہ بنتے ہیں - 
Life Advice image
R  ★ : نہیں رہی شکایت...مجھے تیری ناراضگی کی تو باقیوں کو خوش رکھ ..ہم تنہا ہی - 
Digital Art image
R  ★ : خاص ہیں وہ لوگ جو وقت آنے پر وقت دیتے ہیں💫 - 
Raiyama
 ★ 

انسان سب کچھ بھول سکتا ہے سوائے ان لمحوں کے، جب اُسے اپنوں کی ضرورت تھی اور وہ دستیاب نہیں تھے

Raiyama
 ★ 

نہ رابطے ہونگے نہ شکایتیں ہونگی
نہ شکوے ہونگے, نہ وضاحتیں ہونگی,
جا تجھے ہر فکر سے آزاد کیا ہم نے
نہ واسطے ہونگے, نہ عداوتیں ہوگی,
وہ اچھے ہیں یا برے ہیں, یہ وقت پر چھوڑ دو
نہ وعدے ہونگے نہ شہادتیں ہوگی,

Digital Art image
R  ★ : کبھی کبھی کچھ حقیقتوں کو برداشت کرنے کے لیے مضبوط نہیں بے حس ہونا پڑتا ہے🖤 -