میں شاعری نہیں لکھتی
میں تو تمہاری دھڑکنوں سے سر چراتی ہوں
تمہاری آنکھوں سے خواب چنتی ہوں
اور تمہارے ہونٹوں سے نظمیں کشیدتی ہوں
میں شاعری نہیں لکھتی
میں تو تمہیں جیتی ہوں
لفظ بہ لفظ نظم بہ نظم
تازہ ہے اب بھی اس ملاقات کی خوشبو
جذبات میں ڈوبی ہوئی لمحات کی خوشبو
جس ہاتھ کو پل بھر کے لیے تھام لیا تھا
مدت سے ہاتھ میں ہے اسی ہاتھ کی خوشبو
لفظوں کی جنگ میں فتح کسی بھی فریق کی ہو شہید صرف سچائی ہوتی ہے۔🌸
:تیرا نام
تیری محبت
اور تیری یادیں
میرے ساتھ رہیں گی ،
آخری چار تکبیروں تک...🔥🖤
میری آنکھوں سے تیری یاد کا سایہ نہیں جاتا۔۔۔۔۔۔۔
میں نے مان لیا تم کو بھلایا نہیں جاتا۔۔۔۔۔۔۔
اک مدت سے تیرا نام لکھا تھا دل پر
میں کیا کروں وہ مجھ سے مٹایا نہیں جاتا۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔💘💘💘💘💘💘💘💘💘
یادوں سے کھیلتی رہی تنہائی رات بھر
خوشبو کے انتظار میں شب بھیگتی رہی
تازہ ہے اب بھی اس ملاقات کی خوشبو
جذبات میں ڈوبی ہوئی لمحات کی خوشبو
جس ہاتھ کو پل بھر کے لیے تھام لیا تھا
مدت سے ہاتھ میں ہے اسی ہاتھ کی خوشبو
#
پھر یوں ھوا کہ بات جدائی تک آ گئی
خود کو تیرے مزاج میں ڈھالا نہیں گیا
تو نے کہا تو تیری تمنا بھی چھوڑ دی
تیری کسی بھی بات کو ٹالا نہیں گیا___🥀
تم بھی بندھے ہوئے ہو کسی اور ڈور سے
ھم بھی کسی طرح سے تمھارے نہ ہو سکے
محبت کی شام جلا کے تو دیکھو🌃 ذرا دل کی دنیا سجا کر تو دیکھو❤️ تمہیں ہو نہ جائے محبت تو کہنا🥰 ذرا ہم سے نظریں ملا کے تو دیکھو💏
میں جب جب تجھے دیکھوں باربار ہوتی ہے
لوگ کہتے ہیں محبت ایک بار ہوتی ہے🥀
میرے خیال و تصور پہ اس کا قبضہ ہے
دکھائی دینے لگا ہے وہ جا بجا مجھ کو
#
"Wo rooth jata hai aksar Shikwa kiye bagair"
"Hum b to seh jaty hai Shikayat kiye bagair"
"Kasoor un ka nahi kasoor to humara hai"
"Hum ny bi mohabat ki un Se Ejazat liye bagair"
"Hum kitny nadan thy"
"Itna to soch lety"
"Jannat b kabi mili hai Ebadat kiye bagair".
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا
🥀کہانی پھر ادھوری رہ گئی ہے
ہمارے بیچ دوری رہ گئی ہے ۔
مجھے کچھ سال پیچھے لوٹنا ہے
میری اک شے ضروری رہ گئی ہے ۔
تم نے دیکھے ہیں کبھی درد کو سہتے ہوئے لوگ؟
بھیگی آنکھوں سے، "سب اچھا ہے" کہتے ہوئے لوگ؟ 🙂
🍂🍁🌾
مُجھ سے میری عُمر کا خسارہ پوچھتے ہیں
یعنی لوگ مُجھ سے تمھارا پوچھتے ہیں
میں بتاتا ہوں اس سے اب تعلق نہیں رہا
اُنہیں یقین نہیں آتا تو دوبارہ پوچھتے ہیں
تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں
یہ بھی اک دعا ہوگی وصل کی دعاؤں میں _
اسے کہنا .....!!!!
محبت میں کسی کو اپنی
عادت ڈال کر یوں چھوڑ دینے پر
اچانک سے تعلق توڑ دینے پر
یہاں قانون،قاضی اور عدالت کچھ نہیں کہتے
مگر یہ قتل ہوتا ہے......!!!
💔💔💔
اپنی جیسی ہی کسی شکل میں ڈھالیں گے تمہیں
ہم بگڑ جائیں گے اتنا کہ بنا لیں گے تمہیں
جانے کیا کچھ ہو چھپا تم میں محبت کے سوا
ہم تسلی کے لئے پھر سے کھگالیں گے تمہیں
ہم نے سوچا ہے کہ اس بار جنوں کرتے ہوئے
خود کو کھو دیں گے کہ پا لیں گے تمہیں
مجھ میں پیوست ہو تم یوں کہ زمانے والے
میری مٹی سے مرے بعد نکالیں گے تمہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain