کوئی سفر بھی لاحاصل نہیں ہوتا
منزل نہ بھی ملے تو راستے بہت کچھ سکھ دیتے ہیں💗۔
میرے نزدیک من پسند شخص وہ ہے
جس کو آپ دیکھیں تو آپکی رگ رگ میں سکون بھر جائے،۔۔
جس کو دیکھیں تو دنیا کی کوئی شے آپکو دکھائی نہ دے،۔۔
جسکو آپ دیکھیں دھڑکنیں تیز ہو جائیں
اور سانس سینے میں اٹک جائے
من پسند شخص وہ ہے
جو ' من کو بھائے اور پھر
کوئی اور نہ بھائے ❤️کوئی اور نظر ہی نہ آئے۔ن
❤🤗
ہمارے ملک میں بیٹے جب تک امیر نہیں ہو جاتے انکی شادیاں نہیں ہوتی کوئی خواہشات کو گھوٹ کر ہمیشہ کے لیے بیرون ملک چلا جاتا ہے اور کوئی اپنی عمر امیر ہونے تک گزار دیتا ہے اور یہ لڑکیاں سالار سکندر کے قصے سنا رہی ہوتی ہیں۔
-میری عادت ہے جس شخص سے میری بات نا ہوتی ہو یا جس کی مجھے ڈی پی نظر نا آئے میں اسکا نمبر اپنے موبائل کے سیو کانٹیکٹ سے ہٹا دیتا ہوں
مگر اس بے رحم کا نمبر آج بھی میرے سیو کانٹیکٹ میں موجود ہے، بے شک بات ہو یا نہیں مگر میں چاہ کر بھی اسکا نمبر ڈیلیٹ نہیں کر سکتا✨
یہ میری طرف سے ہر اس پیاری لڑکی کے نام ؛
*جو اندر ہی اندر کوئ جنگ لڑ رہی ہے🥀*
وہ بدل گئی!
نہیں، وہ بدلی نہیں، وہ سنبھلی!
وہ زخموں سے نکلی، خود کو جوڑا، اور مضبوط ہوئی!
وہ سیکھی کہ
خود کو کھونا محبت نہیں، خود کو پانا اصل جیت ہے!
وہ بڑھی، گر کر سنبھلی، اور پھر
ایسے اٹھی کہ پیچھے مڑ کر دیکھنا چھوڑ دیا!
اس نے اپنی حدیں طے کیں، کیونکہ وہ جان گئی کہ
ہر رشتہ عزت پر قائم رہتا ہے!
اس نے سمجھوتے کرنا چھوڑ دیے، کیونکہ
اسے احساس ہوا کہ:
خود کی قدر کرنا سب سے پہلی ذمہ داری ہے!
اس نے خود کو پہلی ترجیح دی،
کیونکہ اب وہ جانتی ہے کہ جب وہ خود مکمل ہوگی،
تبھی کسی اور کو روشنی دے سکے گیاری ہے
پتہ ہے کیا کرنا چاہیے؟؟؟
جب کوئی ہاتھ پکڑائے تو صرف ہاتھ پکڑا کریں،
پورا بازو نہ کھینچا کریں۔
کوئی لاکھ کہے کہ
"آپ ہمیں اچھے لگتے ہیں"
شکریہ کہہ کر بات ختم کر دیں۔
اسکی بات کا دل پر اثر مت لیا کریں۔
لوگ آپ سے نہیں،
اس تجسس سے متاثر ہو جاتے ہیں،،
جو انھیں آپکو کھوجنے کا ہوتا ہے_
وہ آپکی ذات میں تب تک دلچسپی لیتے ہیں،
جب تک وہ آپ کو مکمل جان نہیں لیتے۔
سو اس لئے آپ خود کو کسی پر بھی آشکار مت کریں۔
راز بن کر رہیں، جب تک راز بن کر رہیں گے،
تب تک اہم رہیں گے___
جیسے ہی لوگ آپکو مکمل جان لیں گے،
وہ آپکی قدر و قیمت گھٹا دیں گے،
آپکی قدر کرنا چھوڑ دیں گے،
اور کسی نئی چیز کی کھوج میں نکل جائیں گے۔
یہ ہی سچ ہے۔ جو ہم لوگ قبول نہیں کر پاتے ملک🌹🌹
محبت کا دعویدار تو ہر کوئی بنتا ہے، لیکن جو شخص آپکی عزت کرے، آپ کی پرواہ کرے، آپ کا خیال رکھے، کم از کم آپکے آنسوؤں کی وجہ نہ بنے، وہی شخص آپ کی محبت کا اصل اور حقیقی حقدار ہے۔
کیوں کہ محبت دعوا سے نہیں، پرواہ سے ظاہر ہوتی ہے۔ اور جو آپ سے محبت کرتا ہے ناں،
اس پر لازم ہے کہ وہ آپ کی آنکھ میں آنسوؤں کو آنے نہ دے۔ وہ آپ کی خوشیوں میں خوش ہو، اسے آپ کے قدموں کی آہٹ سے محبت ہو۔ یہی محبت ہوتی ہے۔
محبت کرنے والے تو بارش میں بھی آنسو پہچان لیتے ہیں۔
وہ آپ کی خاموشیوں میں بھی آپ کا درد جان لیتے ہیں۔
کیوں کہ اللّه نے انکے دل کو الہام کیا ہوتا ہے۔ک🌹🌹
دوست کو دوست کیوں کہتے ھیں ؟"
سلف صالحین سے منقول ھے کہ دوست کا لفظ چار حروف سے مل کر بنا ھے جسکی تفصیل یہ ھے،،
"د" سے "درد" یعنی جو دکھ درد کو بانٹنے والے ھوں
"و" سے "وفا" یعنی جن کی آپس میں وفا ایسی ھو کہ زندگی بھر ساتھ نبھائیں
"س" سے "سچائی" یعنی ایک دوسرے کے ساتھ سچائی کا معاملہ کریں
"ت" سے "تابعداری" یعنی ایک دوسرے کی ہر بات ماننے کے لیے تیار رہے_😍
ہر لمحے کو کیمرہ میں محفوظ کر لینا، اور اچھی یا بُری یاد بنا لینا یہ ہمارے دماغ اور دل کے کام کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیتے ہیں، ایسا میرا ماننا ہے، کیونکہ یاد کو ہم نے تصویر بنا کر موبائل میں رکھ لیا اور دماغ اس یاد کو محفوظ نہیں کر سکا یعنی وہ اپنا کام نہیں کر سکا، اور ایسی کتنی ہی یادیں ہم موبائل کے حوالے کر دیتے ہیں، دل اور دماغ بس کیمرہ،
یادیں یاد رکھنے کی چیز ہوتی ہیں، تصاویر کے ذریعے تو ہم یادوں کی توہین ہی کر دیتے ہیں۔ 💔
چکی پیسنے والی عورت جو دن بھر کام کرتی ہے اور رات کو اطمینان سے سو جاتی ہے، میرے افسانوں کی ہیروئن نہیں ہو سکتی میرے افسانوں کی ہیروئن چکلے کی ایک ٹکھیائی رنڈی ہو سکتی ہے جو رات کو جاگتی ہے اور دن کو سوتے میں کبھی کبھی یہ ڈراؤنا خواب دیکھ کر اُٹھ بیٹھتی ہے، بڑھاپا اس کے دروازے پر دستک دینے آ رہا ہے اس کے بھاری بھاری پپوٹے جن پر برسوں کی اُچٹی ہوئی نیندیں منجمد ہو گئی ہیں میرے افسانوں کا موضوع بن سکتے ہیں۔ اس کی غلاظت اس کی بیماریاں اس کا چڑ چڑا پن اس کی گالیاں یہ سب مجھے بھاتی ہیں۔
👇🏻
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain