اگر کوئی تُم سے اِتنی مُحبّت کرے۔۔۔!! کہ دِل کے سَارے ہی۔۔۔!! موسم تُمہارے نام کر دے۔۔۔!! تو تُم اس سے بدلے میں۔۔۔!! مُحبّت کرو یا نہ کرو۔۔۔!! مگر اِتنا اِحساس ضرور کر لو۔۔۔!! کہ وہ ہنستا ہنستا رُوئے نہیں۔۔۔ کیوں کہ جس سے۔۔۔ محبت ہوتی ہے ناں۔۔۔ اس پر مان ہوتا ہے۔۔۔ ہاں وہی شخص؛ ہمارا سارا جہاں ہوتا ہے۔۔۔۔ ہماری زمین ہوتا ہے۔۔۔ ہمارا آسمان ہوتا ہے۔۔۔۔ ہمارے جینے کا سامان ہوتا ہے۔۔۔ اسکا ناحق نقصان نہیں کیا کیا کرتے۔۔۔ اسکو خوشیاں دیا کرتے ہیں۔۔۔ اس سے دعائیں لیا کرتے ہیں۔۔۔!!! ملک 🌹🌹
تعلق بنانے سے ذمہ داریاں بڑھتی ہیں۔ اگر آپکو لگتا ہے کہ آپ کسی کی محبت کے اہل نہیں ہیں، تو خود کو اور سامنے والے کو اذیت میں مبتلا نا کیا کریں۔ اسکو محبت کے جھوٹے خواب مت دکھایا کریں۔ اسے صاف صاف بتا دیں۔ ایک قدم پیچھے ہٹا لینا، باقی عمر دل کے ٹکڑے سنبھالنے سے بہتر ہے۔ٹر ملک🌹🌹
اگر کبھی مجھے زندگی میں تمہیں اور تمہاری خوشی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا، تو میں ہمیشہ تمہاری خوشی کا انتخاب کروں گا۔ میرے لئے میرا خوش ہونا معنی نہیں رکھتا۔ میرے لئے تمہارا خوش ہونا معنی رکھتا ہے۔ اس لئے میں تمہیں خوش دیکھنے کو ترجیح دوں گا۔ ہنستے ہنستے ہر درد برداشت کر لوں گا، مگر کسی بھی حال میں تمہاری خوشیوں کا سودا نہیں کروں گا۔ تمہاری خوشی میں ہی میری محبت ہے۔ لوگ پانے کو محبت سمجھتے ھیں، مگر میں نبھانے کو محبت سمجھتا ہوں۔ اپنے آپ کو اپنے محبوب کی خوشیوں کے لئے قربان کر دینا ہی اصل محبت ہے۔ کوئی اگر محبت میں کسی کو رلانے کا گناہ کرتا ہے تو اس سے بڑا کوئی بدنصیب نہیں۔ اور اگر محبت میں کوئی کسی کی مسکراہٹ کا سبب بنتا ہے تو اس سے بڑا دنیا میں کوئی خوشنصیب نہیں۔ کسی سے محبت کرو تو اسکا احترام کرنا بھی سیکھو، اسکو خوشیاں دینا سیکھو۔
حقیقی سکون جگہ کی وسعت میں نہیں، بلکہ اُس شخص میں ہوتا ہے جو محبت کے ساتھ اُس کی تنگی کو بھی بانٹ لے۔ چھوٹا سا کمرہ بھی محل بن جاتا ہے، جب دلوں میں سکون ہو۔ اور بڑی سے بڑی جگہ بھی ویران لگتی ہے، اگر سچی موجودگی کی حرارت نہ ہو۔ اہمیت جگہ کے سائز کی نہیں، بلکہ اُس محبت کی ہوتی ہے جو اُس میں بس رہی ہو۔ جہاں محبت، صبر، اور خلوص ہو، وہاں تنگ ترین کونے بھی پناہ گاہ بن جاتے ہیں۔ اور جہاں نا شکری اور بے توقیری ہو، وہاں محل میں بھی گھٹن کا احساس ہوتا ہے۔ محبت کی طاقت یہ ہے کہ وہ کمی کو نعمت، اور سادگی کو آسائش میں بدل دیتی ہے۔، وہ آپ کے دل کا سکون بن جاتی ہے اور آپ کی مسکراہٹ میں صاف نظر آنے لگتی ہے۔ 😊❤️🌹🌹
محبت کا آخری عمل یہ ہے کہ ان سے دوبارہ کبھی رابطہ نہ کیا جائے جنہوں نے آپکی ناقدری کی ہو۔ خاموشی سب سے بڑی سزا ہے۔ نہ لڑائی،نہ بحث، نہ صفائی... بس چپ چاپ نکل جانا کبھی کبھی محبت اس بات میں نہیں ہوتی کہ آپ کتنا لڑتے ہیں، بلکہ اس بات میں ہوتی ہے کہ آپ کب چھوڑنا سیکھ جاتےہیں۔ جو لوگ آپکی قدر نہیں کرتے، انکے لیے آپ کا وقت بھی قیمتی نہیں۔ ان سے دوبارہ بات کرنا اپنی خود عزت کو دوبارہ مارنا ہے۔ سچی محبت یہ نہیں کہ آپ ہر بار واپس آ جائیں... سچی محبت یہ ہے کہ آپ خود سے اتنی محبت کریں کہ جہاں قدر نہ ہو، وہاں رہیں ہی نہیں۔ دروازہ بند کریں اور چابی پھینک دیں .. خود کو اُن لوگوں کے حوالے مت کریں جو آپ کو کھونے سے نہیں ڈرتے، کیونکہ جو ڈر جانتا ہے وہ نظرانداز نہیں کرتا۔ خود کو اتنا مضبوط بنائیں
*زندگی نے مجھے ایک بات بڑی دیر سے سکھائی ہے..!* *کہ ہر لڑائی لڑنے کے قابل نہیں ہوتی،* *ہر بحث عزت نہیں بڑھاتی..♡* *اور ہر شخص آپ کی توجہ کے لائق نہیں ہوتا...!!* *زندگی نے یہ بھی سکھایا کہ..♡* *کب خاموشی اختیار کرنا سب سے طاقتور فیصلہ ہوتا ہے..؟* *کچھ فیصلے وقت پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہوتاہے…* *اور اپنی قیمتی توانائیاں غلط لوگوں پر ضائع نہیں کرنی چاہییں..!!* *کبھی کبھار…♡* *"خاموش رہ جانا ہی سب سے بڑا سکون بن جاتا ہے..!*
*پھر ہر ورق پر تیرا ہی عکس لکھوں گا...!* *خاموشیوں کو بھی تیری آواز لکھوں گا* *جو لمس نصیب نہ ہوا حقیقت میں کبھی...!* *وہ خواب بن کر ہر اک احساس لکھوں گا* *زمانہ سمجھے گا اسے محض کہانی...!* *میں مگر اسے اپنی سچی آس لکھوں گا ❤️🩹*
"آپ کا خُوش رہنا ہی، آپ کا بُرا چاہنے والوں کے لیے سب سے بڑی سزا ہے۔"🩶 اپـنــی خــوشــی کـــــے مــالـکـــــــ خُــود بـنــو یـہــاں دِل دُکــھـانـــــے والـــــے بـہتــــــ ہـیــں💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain