Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

★ Raiyama's posts:

Raiyama
 ★ 

"یہ کہنا بہت آسان ہے کہ جائیں میں نے آپ کو معاف کیا,خوش رہیں!"لیکن حقیقتاً کسی کی تلخ باتوں کو بھلانا بےحد مشکل کام ہے، آپ نہ بھی یاد کرنا چاہیں تب بھی وہ باتیں یاد رہتی ہیں جن میں آپ کی ذات کی تذلیل کی گئی ہو.وہ لفظ نہیں بھولتے جنہوں نے آپ کی ذات کو بکھیرا ہو.وہ لہجے یاد رہتے ہیں جن سے آپ کا سارا کنفیڈینس اور غرور مٹی ہوا ہوتا ہے۔کہنے والے کو صرف لمحہ بھر چاہیے ہوتا ہے کسی کو آسمان سے زمین پر پٹخنے کے لئے لیکن سہنے والے کو صدیاں لگ جاتی ہیں خود کو جوڑ جوڑ کر دوبارہ اسی مقام پر لانے کے لئے جہاں وہ پہلے تھا۔🥺🥀🙂💔

Raiyama
 ★ 

انسان کا ظاہر و باطن کتنا ہی یکساں کیوں نہ ہو، اُس کے پھر بھی ہزاروں روپ ہوتے ہیں۔
کسی کے سامنے وہ دنیا کا سب سے سمجھدار شخص ہوتا ہے کوئی اُسے پتھر جانتا ہے۔
تو کسی کی نظروں میں وہ موم کی طرح پگھلا ہوا۔
ہمارا ہر روپ ہر ایک کے لیے نہیں ہوتا۔
اور صرف ایک روپ ہمارا مکمل وجود بھی نہیں ہوتا۔
دھوپ اور بارش کے درمیان ایک قوسِ قزح بھی بنتی ہے، شاید اِنہی رنگوں جیسے ہیں ہم بھی♥️🤗🥰

Raiyama
 ★ 

تتلیاں پھولوں سے زیادہ حسین ہوتی ہیں،
مگر جب باغوں کے فیصلے ہوتے ہیں تو اہمیت پھولوں کو دی جاتی ہے۔
اسی طرح انسان چاہے کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو،
اصل قدر اس کے اخلاق کی ہوتی ہے۔
اپنے اخلاق بلند رکھیں،
تاکہ بلندیاں خود آپ کو تلاش کریں 🤍✨

Raiyama
 ★ 

زندگی میں کامیاب لوگوں کی صحبت یقیناً آپکو کامیاب بناتی ہے لیکن زندگی میں ہارے ہوئے لوگوں کی نصیحتیں سنا کریں، ان کے پاس کامیابیوں کے خزانے ہوتے ہیں، انہیں کامیابیوں نے نہیں، بلکہ محرومیوں نے سکھایا ہوتا ہے، ٹھوکروں نے سکھایا ہوتا ہے____
تجربے اور ٹھوکروں سے سیکھے ہوئے لوگ بہترین نمونہ ہوتے ہیں، ان کی نصیحتیں مخلصانہ ہوتی ہیں______!!🥀🙂❤️🩹

Raiyama
 ★ 

وقت کا سمجھانے کا طریقہ تھوڑا تلخ اور سخت ضرور ہوتا ہے لیکن اس کا دیا ہوا سبق کبھی نہیں بھولتا_____!! 🥀🙂💯

Raiyama
 ★ 

محبت ہونی ہی نہیں چاہیے ..!!
مرد کی زندگی میں صرف ایک اور عورت آنے کی دیر ہوتی ہے اور وہ آپ سے دور جانا شروع کر دیتا ہے پھر اسے آپ کی باتیں اور آپ کی ہر چیز زہر لگنے لگتی ہے وہ ایک پل میں ہی سب کچھ بھول جاتا ہے اور دوسری عورت کے پیچھے چل پڑتا ہے۔ اسے پھر آپ سے زیادہ وہ قیمتی ہو جاتی ہے اور وہ آپ کے ساتھ جڑے تمام رشتے ختم کر دیتا ہے یہ سوچے بنا کہ یہ وقت آپ کے لیے بہت زیادہ اذیت والا ہو گا۔ لوگ کیوں نہیں سمجھتے کہ لڑکیوں کا دل بہت کمزور ہوتا ہے وہ یہ سب برداشت نہیں کر سکتی ہیں انھیں جس شخص سے محبت ہو جائے وہ کسی اور کے لیے اسے چھوڑ تو سکتی ہیں مگر بانٹ نہیں سکتی۔ وہ اندر ہی اندر ٹوٹتی جاتی
ہیں

Raiyama
 ★ 

کچھ لوگوں سے لاتعلقی سکون کا باعث بنتی ہے…
کبھی کبھی لاتعلقی (Detachment) بے رخی نہیں، بلکہ خود ترسی اور ذہنی سکون کی طرف پہلا قدم ہوتی ہے۔
کچھ لوگ ہماری زندگی میں صرف تھکن کا باعث بنتے ہیں۔ ان سے دوری اختیار کرنا ایسا ہی ہے جیسے کسی بوجھل سفر میں اضافی سامان اتار پھینکنا۔
جب ہم لوگوں سے اپنی توقعات ختم کر دیتے ہیں، تو سکون خود بخود زندگی میں لوٹ آتا ہے۔
سچی بات تو یہ ہے کہ:
"فاصلے ہمیشہ برے نہیں ہوتے، کچھ فاصلے ہمیں
مزید ٹوٹنے سے بچا لیتے ہیں۔"

Raiyama
 ★ 

💕مرد کی فطرت ایسی ہے کہ اسے پوری عورت میسر ہو تو اس کا دل بھر جاتا ہے۔ اگر تھوڑی میسر ہو تو اسے پانے کے لیے حدیں پار کر دیتا ہے۔ توجہ نہ دو تو پل پل مرتا ہے، توجہ دو تو پل پل مار دیتا ہے۔ مرد کو آج تک یہ سمجھ ہی نہیں آئی کہ عورت حاصل کرنی ہے یا لاحاصل رکھنی ہے

Raiyama
 ★ 

اگر آپ خاندانی ہوتے تو آپ کو پتہ چلتا
اوقات کا مطلب "پیسہ" نہیں "زبان" ہوتی ہے🖤🔥

Raiyama
 ★ 

#شب بخیر
"اداسی"
کا کوئی وقت نہیں ہوتا،
آپ "تنہائی" میں ہوں یا "ہجوم" میں ، یہ کیفیت کبھی بھی آپ پہ طاری ہو سکتی ہے۔۔
اکثر میرے اندر بھی "اداسی" کی ایک "بیل" پھوٹتی ہے، جو چند ہی منٹوں میں میرے سارے وجود کو اپنی لپیٹ میں لے کر مجھے دنیا سے الگ کر دیتی ہے۔۔
میں ہزار ہا جتن کر لوں وہ اداسی کی بیل اپنی گہری "شاخیں" کو میرے دل سے باندھ لیتی ہے اور میں چاہ کر بھی اس بیل سے خود کو "آزاد" نہیں کروا پاتی۔۔۔
شاید محبتوں کی بیلیں ایسے ہی دل پہ قابض ہوتی ہیں اور ہنستے کھیلتے انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہیں...
🌷نا

Raiyama
 ★ 

روح و من شفاء کے پانی کا وہ گھونٹ ہو 🌻🍁
جسے بھرنے سے فصل جان کے دامن میں پھول کھلنے لگتے ہیں 🌟✨
اور دکھوں کے جنگل میں سکھ اترنے لگتے ہیں جاناں 🍁 ✨ 🕊️

Raiyama
 ★ 

_تلخ حقیقت🤫_
*آج کل کی محبت شروع تو روح سے ہوتی ہے*
*مگر ختم، تصویر نہ دینے ویڈیو کال نہ کرنے اور اکیلے میں نہ ملنے پر ہوتی ہے 💯🥲*❤️🩹💯

Raiyama
 ★ 

کسی کے زندہ دل کو قبرستان بنا کر بخشش کی راتوں میں کیسے خدا سے معافیاں مانگ لیتے ہیں لوگ____
کچھ لوگ میری زندگی میں صرف اس لیے آئے کہ اپنا وقت گزار سکیں، میرے یقین کا فائدہ اٹھایا، میری محبت کو اپنی خواہشات کے لیے استعمال کیا، میرے ذہنی سکون کو بربادی تک پہنچایا اور پھر ہمیشہ مجھے ہی نیچا دکھایا_____
ایسے لوگوں کو معاف کرنے کا حوصلہ مجھ میں نہیں ہے، بیشک خدا معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، لیکن مجھ میں میری ذہنی بربادی، میری محبت کی تذلیل کے زمہ دار انسان کو معاف کرنے کا حوصلہ مجھ میں نہیں ہے____🥺❤️🩹

Raiyama
 ★ 

پوچھو گے نہیں کہ کیسے کٹی ہے تمہارے بعد
ہم کو حیات مہنگی پڑی ہے تمہارے بعد
اِک میں ہوں جس کا حال مسلسل خراب ہے
اِک آئینے پہ دُھول جمی ہے تمہارے بعد
میں جانتی ہوں یا یہ مِرے رب کو عِلم ہے
تکلیف جتنی میں نے سہی ہے تمہارے بعد
آنکھوں کے گِرد حلقے پڑے جا رہے ہیں اور
آنکھوں کے بیچ بھاری نمی ہے تمہارے بعد
سادہ سی بات ہے جو سمجھتے نہیں ہو تم
میری زندگی میں تمہاری کمی ہے تمہارے بعد

Raiyama
 ★ 

ہر مہینے اپنی تنخواہ میں سے اپنے لئے ایک اچھا پرفیوم ،لباس یا کوئی جوتا ضرور لیا کریں آپ دنیا میں راشن پورا کرنے نہیں آئے!
پیچھے والے صرف آپ کی دولت انجوائے کریں گے بخشش کی دعا کرنا بھول جائیں گے۔

Raiyama
 ★ 

دل میں کینہ نہ رکھو، بس مناسب فاصلہ قائم رکھو۔ یہ زیادہ صحت مند، زیادہ دانا اور کہیں زیادہ باوقار طرزِ عمل ہے۔
کینہ انسان کے دل اور ذہن کو بوجھل کر دیتا ہے، جبکہ سمجھ داری یہ ہے کہ خود کو غیر ضروری تکلیف سے بچایا جائے۔ ہر رشتہ دوبارہ قریب لانے کے قابل نہیں ہوتا، اور ہر زخم کو یاد رکھنا بھی عقل مندی نہیں۔ خاموشی سے فاصلہ رکھنا، خود اعتمادی اور وقار کی علامت ہے۔ اس میں انتقام نہیں، بلکہ سکون ہے؛ اور یہی اصل نفاست اور دانائی ہے۔
بٹ ✍️

Raiyama
 ★ 

کتنی عجیب بات ہے ناں؟
کہ لکھنے والا
اکثر اپنی کہانی لکھتا ہے
لیکن پڑھنے والے کو وہ کہانی،
اپنی کہانی لگتی ہے
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ
ہم سب کی زندگیاں
کسی نہ کسی موڑ پر ایک سی ہوتی ہیں۔

Raiyama
 ★ 

نصیب بھی وراثتی ہوتے ہیں، جن کی مائیں عیش کرتی ہیں ان کی بیٹیاں بھی عیش کرتی ہیں۔۔۔۔۔جن کی ماؤں کی زندگی سخت ہوتی ہے، ان کی بیٹیوں کی زندگی ان سے بھی زیادہ سخت ہوتی ہے۔۔۔۔🖤

Raiyama
 ★ 

کہانیوں میں سب کچھ کتنا آسان ہوتا ہے… ذرا سا صدمہ… ذرا سا دل ٹوٹنا… اور کردار لمحوں میں مر جاتا ہے۔ پڑھنے والے افسوس کرتے ہیں، کتاب بند ہوتی ہے، بات ختم ہو جاتی ہے۔ مگر اصل زندگی اتنی مہربان نہیں ہوتی۔ یہاں دل ٹوٹ جائے، روح چیخ اٹھے، ساری دنیا بکھر جائے— تب بھی ہم زندہ رہتے ہیں۔ جیسے زندگی ضد پر اتر آئی ہو کہ “نہیں… ابھی اور سہو… ابھی اور جیو…” یہاں درد اپنے انجام پر نہیں رکتا، یہ جیتا ہے، بدن میں پھیلتا ہے، اور ہمیں اندر ہی اندر کھوکھلا کرتا جاتا ہے۔ اصل زندگی میں صدموں سے موت نہیں آتی… بس ایک طویل، خاموش، اور دکھ سے بھری زندہ رہنے کی سزا ملتی ہے۔ ہم ٹوٹے ہوئے سانسوں کے ساتھ دن گزار دیتے ہیں، رات جھیل لیتے ہیں، اور پھر اگلی صبح دوبارہ اسی درد کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ یہ زندگی ہے… یہ ختم نہیں کرتی، یہ بس چلائے رکھتی ہے— چاہے اندر سے کوئی

Digital Art image
R  ★ : "میں ایک کہانی لکھوں گی"اس میں ہم کبھی الگ نہیں ہوں گے 🥺🖤 -