`نمرہ احمد لکھتی ہیں:`
*"کسی کی جان جاتی ہے اور کسی کا کچھ نہیں جاتا"*
`عمیرہ احمد لکھتی ہیں:`
*"یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے اور بھول جانا اس سے بھی مشکل"*
`سمیراحمید لکھتی ہیں:`
*"محبت کرنے سے پہلے احترام کرنا سیکھیں"*
`ہاشم ندیم لکھتے ہیں:`
*"اور کچھ رشتے اس جہان کے لیے نہیں ہوتے"*
`بشرہ سعید لکھتی ہیں:`
*"تم مجھے برے لگ جاؤ تو کتنے ہی حل ہو جائیں گے میرے"*
_. 🖤💫🌸
مخلص انسان کو اکثر بیوقوف سمجھ لیا جاتا ہے،
کیونکہ وہ جھوٹ نہیں بولتا، دھوکا نہیں دیتا،
اور دل سے نبھانے پر یقین رکھتا ہے۔
کتنی دکھ کی بات ہوتی ہے نا
جب آپ کسی سے سچ کے سوا کچھ نہ کہیں،
اسے کبھی دھوکا نہ دیں،
اور پھر بھی سامنے والا مسلسل آپ کو دھوکا دیتا رہے۔
اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ لمحہ وہ ہوتا ہے
جب آپ سب کچھ محسوس کر رہے ہوں،
سب جانتے ہوں،
پھر بھی خاموش ہوں۔
ایسے میں سوال یہ نہیں رہتا
کہ آپ کی کیا قدر ہے،
بلکہ یہ ہوتا ہے کہ
آپ کی نظر میں سامنے والے کی کتنی عزت باقی رہ گئی ہے؟
کیونکہ جو انسان دھوکا دیتا ہے
وہ صرف دوسروں کا نہیں،
اپنا بھی نقصان کرتا ہے—
وہ ایک مخلص انسان کھو دیتا ہے
اور اس کے ساتھ اپنا بھروسہ بھی۔😢🍀🍁
وہ دونوں عجیب تھے…
ہر چھوٹی بات پر الجھ جاتے، انا کے سائے میں چھپ کر خاموش ہو جاتے، ایک دوسرے سے ناراض ہو کر بھی دل سے دور کبھی نہ ہوئے۔ ہر جھگڑا جیسے محبت کی ایک نئی پرت کھولتا، ہر شکوہ جیسے اِک نیا وعدہ بن جاتا۔ وہ لڑتے تھے، روٹھتے تھے، مگر ٹوٹتے نہیں تھے… کیونکہ وہ جانتے تھے، اُن کی دنیا ایک دوسرے سے ہے۔ اور کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں، جن میں سکون خاموشی سے نہیں، تھوڑی سی تکرار، تھوڑی سی ضد، اور بہت ساری چاہت سے ملتا ہے۔❤️
لوگ احساس کرنے والے ہوں تو اچھے رویے رائیگاں نہیں جاتے جلد یا بدیر آپ کا پلڑہ بھاری ہو ہی جاتا ہے ہاں یہ ضرور ہے کہ کبھی کبھی ہم بہت دیر کر دیتے ہیں اور جب زندگی کے بالکل آخری موڑ پہ کسی کی مدد، خدمت، دوستی، رفاقت، احساس، مروت یا اخلاق کو سراہتے ہیں یا اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں تو بندہ بس تاسف سے مسکرا دیتا ہے کہ اب تو بہت وقت نکل گیا، تعریف اور شکرگزاری تو وقت پہ اچھی لگتی ہے، اب تو الفاظ بھی معنی کھو چکے اور ان کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا تو کیا فائدہ۔۔
سو کسی کا شکریہ ادا کرنے کے لئے یا کسی کو سراہنے کے لئے عمر کے ڈھلنے، صحت کے گرنے، طاقت کے نشے کے ٹوٹنے اور انا کی دیوار کے زمیں بوس ہونے کا انتظار نہ کریں کہیں آپ کا وقت نہ نکل جاۓ!
"جو عورت آپ سے شادی کرنا چاہے گی وہ شادی سے پہلے پیزا ،زنگر برگر ،بیلنس لوڈ کروانے کی خواہش نہیں رکھے گی کیونکہ نیک عورتوں کی صفت ہے وہ کسی وہ نا محرم مرد کے احسانات نہیں لیتیں وہ تحفہ نہیں مانگتیں وہ آپ سے چیٹینگ نہیں کرتیں آپکو ذہنی مریض نہیں بناتیں وہ آپ سے دور رہتیں ہیں بھلے ہی پنجرے سے بلی طوطا لے جاۓ وہ آپکو گمراہ نہیں کرتیں"🙂🖤
اگر تمھیں لگتا ہے کہ بہت باتیں کرنے
بہت محبت کے دعوے دار سچے ہوتے ہیں
تو جان لو لڑکی
بھرے برتن کی آواز نہیں ہوتی...
مضبوط مرد کبھی... دعوے نہیں کرتے..کوئی وعدہ نہیں کرتے..
وہ نبھانے پہ یقین رکھتے ہیں
وہ حالات کا رونا نہیں روتے
وہ سب اپنے حق میں کر لینے کا فن رکھتے ہیں.
کیونکہ وہ مضبوط ہوتے ہیں باکردار ہوتے ہیں
ان کے قول وفعل میں تضاد نہیں ہوتا
وہ عزت دینے عزت بنانے اور عزت سے رکھنے پر قدرت رکھتے ہیں
زندگی اگر کسی ایسے مرد کو سامنے لا کھڑا کرے تو
اسے زمانے کے خوف سے چھوڑنا مت
لیکن خود کو اس ایک مرد کیلئے محفوظ رکھنا
کیونکہ تم ایک مضبوط مرد کا انتخاب ہو
اور حقدار کے حق میں خیانت نہیں کرتے
پھر ان کی نگاہوں میں بھری محبت پہ
تقدیر رشک کرتی ہے
رب کی رحمت بھی مسکراتی ہے
بس تم خود کو زمانے کی بری نگاہ سے دور رکھنا
مخلص دوست آپ کے مشکل وقت میں بھی
آپ کے ساتھ کھڑا رہتا ہے،
وہ آپ کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتا ہے،
ہر بار ضرورت پڑنے پر خود کو مہیا کرتا ہے،
آپ کا حوصلہ بنتا ہے، آپ کو ہمت دیتا ہے،
آپ کا محافظ بن کر آپ لی حفاظت کرتا ہے،
آپ کی فکر کرنا نہیں چھوڑتا،
آپ کی قدت کرنا نہیں چھوڑتا۔
مخلص شخص کے بولے ہوئے یہ تین الفاظ،
کہ " میں ہوں ناں"
یا پھر اسکا یہ کہنا کہ،
" ہم مل کر سب ٹھیک کر لیں گے"،
اس کے یہ الفاظ،
انسان کی آدھی سے زیادہ پریشانیوں کو،
ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔!
آپ کی زندگی میں بھی کوئی ایسا شخص ہے،
تو اسکی قدر کریں، اور رب م شکر ادا کریں۔
❤️🙂
🌹ک🌹🌹
کچھ لڑکیاں امیر ہونے کی چاہت نہیں رکھتی، ایکسپینسو یا برانڈڈ چیزوں کے پیچھے بھی نہیں بھاگتی، مہنگے مہنگے گفٹس بھی نہیں چاہتیں، وہ بس پرسکون زندگی کی خواہش مند ہوتی ہیں____
اپنی زندگی میں کسی ایسے شخص کی چاہ رکھتی ہیں جو اسکے ہونے کو خاص بنا دے، اسے سمجھے، اسکی عزت کرے، اس کی باتوں کو ترجیح دے، اس کے ہر چھوٹے موٹے ناز و نخروں کو پورا کرنے کے مان کا مان رکھے، اور سب سے اہم، اس کی دنیا کو اپنے ہونے کے احساس سے خوبصورت بنا دے__
کوئی اگر تمہیں کھونے سے ڈرتا ہے تو اس کے ڈر کا احترام کرنا چاہیے، اسکا ڈر ختم ہو گیا تو تمہارا ہونا نہ ہونا ایک برابر ہو جائے گا۔
جس انسان نے تمہارے کھو جانے کے ڈر سے اپنی جان کی پرواہ بھی نہ کی ہو، تمہیں سنبھال رکھنے کو پاگلوں کی طرح تمہارے آگے ہاتھ باندھے کھڑا رہا ہو، تمہاری ہاں میں ہاں ملائی ہو، اور تم نے بار بار اس کی تزلیل کے ذریعے اس کی محبت کا امتحان لیا ہو
اس نے جب صبر کر لیا تو تمہاری ٹھاٹھ باٹھ لاوارث ہو جائے گی۔
کسی کو اتنا مت ستاؤ کہ تمہارے بغیر رہتے رہتے وہ تمہارے بنا جینا سیکھ جائے اور تم اسکی محبت کی شدت سے دستبردار ہو جاؤ اور پھر تمہاری زندگی میں اس کے بعد ایک آئے یا ہزار اس جیسی !!_____محبت کی شدت کو تم ساری زندگی ترسو گے۔...
😓
بدلتی زندگی کے ساتھ احساسات بھی بدلتے رہتے ہیں اور پھر ایک مقام آتا ہے ہم رونا چاہتے ہیں مگر آنسو نہیں آتے.. ہم کسی کو روکنا چاہتے ہیں مگر کہہ نہیں پاتے... یہاں تک کہ اقرار، اظہار، محبت، چاہت، سرشاری، بیقراری، مجبوری، لاچاری، پرواہ اور لاپرواہی سب بے معنی ہو جاتے ہیں... کوئی دامن چھڑائے تو ہم مسکرا کر فقط خدا حافظ کہتے ہیں
کوئی محبت کا ثبوت مانگے تو بس خاموشی ___ مکمل خاموشی
شاید یہی بے بسی کی انتہا ہے
نہ واسطہ، نہ رابطہ، نہ شناسائی نہ تنہائی، نہ ملاپ، نہ جدائی، نہ فقیری نہ خدائی __
شاید کچھ نہیں
کچھ بھی نہیں
کبھی میں آپ کے بال بنا دیا کروں گا۔۔۔
کبھی میں آپ کو خود تیار کروں گا۔۔۔
کبھی کبھی ہم ساری رات باتیں کرتے گزاریں گے۔۔۔
کبھی میں آپ کو اپنی بانہوں میں لے کر بیٹھوں گا۔۔۔
اگر مجھے آفس سے آنے میں دیر ہو گئی تو آپ کے پھولے ہوئے منہ کو سہی کرنے کے لیے آپ کی پسند کی چیز لیتا آوں گا۔۔۔
اگر آپ ناراض ہو تو میں آپ کو مضبوطی سے پکڑ کر آپ کا غصہ توڑ دوں گا۔۔۔
میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں۔۔۔!
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain