Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

Raiyama's posts:

Raiyama
 

آپ ” ﯾـﻮﺳـﻒ “ بن جاؤ ۔۔۔۔۔ !!!
جیسے ہی میں نے یہ جملہ سنا۔
میرے رونگھٹے کهڑے ہوگئے۔ 
قینچی کی طرح چلتی زبان بند ہو گئی۔
میرے پاس اب کوئی بھی جواب نہیں تها...
جو بابا جان کے سامنے پیش کر سکتا۔ 
ﻭﺍقعی وہ ﺣﻖ اور سچ کہہ رہے تهے۔
ہمیشہ ﺯﻟـﯿـﺨـﺎ ﺯﯾﺎﺩہ ہی رہی ہیں اور ہیں؛
مجهے چاہیئے کہ میں "ﯾـﻮﺳـﻒ "بنوں ۔۔۔۔۔
تیرے یـــــوســـــف بننے سے، زلیخـــــا بهی
ہوش و حواس میں آ جائے گی _________
*آج کے معاشرے کے لیے ایک زبردست اخلاقی پیغام*

Raiyama
 

*🌷زلیــخا تو بہــت ہیں، تم یوســف بنو😔*
آج کے نوجوانوں کے لیے زبردست تحریر -
والد صاحب نے فرمایا:
بیٹا .....!!! کبھی کسی کی عزت سے مت کهیلنا۔
کہیں ایسا نہ ہو ۔۔۔۔۔۔
کسی کی بیٹی تمہارے احساسات کے لیے رف کاپی ہو جائے۔
ایک ﺭﻭﺯ میں نے اپنے والد کی ان تمام نصیحتوں کا
جواب طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ اس طرح دیا کہ:
ان باتوں کا دور گزر گیا ہے۔ بابا جان ۔۔۔۔۔ !!!
آج کے دور کی لڑکیاں خود چل کر آتی ہیں۔ 
اور وہ تو خود ایسا چاہتی ہیں ______
میرے والد نے میری آنکهوں میں آنکهیں ڈال کر کہا:
بیٹا ﺯﻟـﯿـﺨـﺎ تو بہت ﺯﯾﺎﺩﻩ ہیں۔
مگر ۔۔۔۔۔ 
آپ ” ﯾـﻮﺳـﻒ “ بن جاؤ ۔۔۔۔۔ !!!
جیسے ہی میں نے یہ جملہ سنا۔

Raiyama
 

جبکہ ایک عام عورت اس کو خاص ہونے کا یقین دلاتی ہے۔
روٹھنے اور منانے،فرمائش کرنے کے عرصے میں ایک مرد کو سپر مین ہونے کا یقین ہو جاتا ہے..وہ ہتھیار پھینک کر عورت کو اون کر لیتا ہے..ایک عام سی عورت جیت جاتی ہے.. اور ساری زندگی مرد پر حکومت کرتی ہے.. اسکی کمزوری ہی اس کی طاقت بن جاتی ہے•
زہین عورت کو یہ گر نہیں آتا.... اور وہ ہار جاتی ہے ...😔

Raiyama
 

عورت کی سب سے بڑی دشمن اس کی ذہانت ہوتی ہے،یہ اس کو کبھی خوش نہیں ہونے دیتی...تجزیہ کرنے کی قوت اس کو تباہ کر دیتی ہے ... ہمیشہ خوش رہنے کے لیے تھوڑا بہت بے و قوف ہونا ضروری ہے ... وہ محبت کو بھی جانچنے پرکھنے لگتی ہے،ذہین عورت کے سامنے مرد خود کو بہت چھوٹا محسوس کرنے لگتا ہے۔ اس کی مردانگی کو ٹھیس لگتی ہے... اس کا حاکمانہ پندار مجروح ہونے لگتا ہے۔
جبکہ ایک عام عورت اس کو خاص ہونے کا یقین دلاتی ہے۔

Raiyama
 

کسی نے پوچھا محبت کس چڑیا کا نام ہے ؟
ہم نے کہا!
یہ وہ چڑیا ہے کہ جس کے ہاتھ میں ہو وہ بادشاہ سمجھا جاتا ہے اور اڑ جاۓ
تو ستم ذندگی بن جاتا ہے

Raiyama
 

📖کتاب انسان کی سب سے اچھی دوست ہوتی ہے 💁
سب کو ہی کتابیں پڑھنا پسند ہوتا ہے👀
آ ج آپ بتائیں گے کہ آپ کی پسندیدہ کتاب📖 کون سی ہے ؟؟
صرف ایک ہی کتاب کا نام بتانا ہے جس کی تحریر آپ کو بہت پسند ہو اور جو آپ کے دل کے بہت قریب ہو 😊😍
میری پسندیدہ کتاب ہے ❤❤

Raiyama
 

تقدیر کی گردش کیا کم تھی اس پر یہ قیامت کر بیٹھے
بے تابیِ دل جب حد سے بڑھی گھبرا کے محبت کر بیٹھے
آنکھوں میں چھلکتے ہیں آنسو دل چپکے چپکے روتا ہے
وہ بات ہمارے بس کی نہ تھی جس بات کی ہمت کر بیٹھے
غم ہم نے خوشی سے مول لیا اس پر بھی ہوئی یہ نادانی
جب دل کی امیدیں ٹوٹ گئیں قسمت سے شکایت کر بیٹھے

Raiyama
 

6۔ بےفکر رہنے کی کوشش کریں۔اس سے آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا جو ابھی بہت ضروری ھے۔
7۔ واٹس ایپ اور فیس کی خبروں پر، تصدیق کئے بغیر، بھروسہ نہ کریں۔
8۔ خدا کی رحمت پر بھروسہ کریں اور یہ یقین رکھیں کہ جس طرح ہر بلا ایک دن ٹلتی ھے یہ بلا بھی ٹل جائے..

Raiyama
 

ایک سائکولوجسٹ کے مشورے*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔ اپنے آپ کو کورونا وائرس کی خبروں سے دور رکھیں۔ اس مرض کے بارے میں آپ کو جتنا جاننا تھا آپ جان چکے ہیں۔
2۔ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد جاننے کی کوشش نہ کریں۔ یہ کریکٹ میچ نہیں ھے کہ اسکور جاننا ضروری ہو۔
مرنے والوں کی تعداد دوسروں سے شیئر مت کیجئے۔ دوسروں کا دل اور دماغ کمزور ہوسکتا ھے۔ وہ ایسی خبریں سن کر بیمار پڑسکتے ہیں۔
3۔ انٹرنیٹ پر ڈھوند ڈھونڈ کر کورونا کے بارے میں جاننے کی کوشش نہ کریں اس سے آپ کے دماغی طور پر کمزور ہونے کا خدشہ ھے۔
4۔ ہمیشہ کورونا کے بارے میں سوچتے رہنے سے آپ ڈپریشن یا نروس بریک ڈاؤن کے شکار ہوسکتے ہیں۔
5۔ قرآن مجید، دینی تعلیم یا پسندیدہ کتابیں پڑھ کر وقت گزاریں۔ بیوی اور بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت صَرف کریں۔

Raiyama
 

اتنے میں گاؤں والے آ گئے انہیں عورت نے بتایا کہ میں کنویں میں گر گئی تھی اس نیک آدمی نے مجھے بچایا ہے گاؤں والوں نے مسافر کا شکریہ ادا کیا اور اس کی جوانمردی کا تذکرہ کرنے لگے... جاتے جاتے اس عورت نے چپکے سے مسافر سے کہا سبق یاد رکھو عورت کو تکلیف دو گے تو وہ تمہارا سکھ چین چھین لے گی....... اور اسے خوش رکھو گے تو وہ تمہیں موت کے منہ سے بھی نکال لائے گی⁦♥️⁩⁦♥️⁩⁦

Raiyama
 

عورت مرد سے بیوقوف نہیں.....
ایک پیاسا مسافر کنویں کے پاس پہنچا تو وہاں ایک عورت پانی بھر رہی تھی مسافر نے اس سے پانی لےکر پیا اور پوچھا اے بھلی عورت تو عورتوں کی مکاری کے بارے میں کیا جانتی ہے؟؟
سوال سنتے ہی عورت نے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ مسافر گھبرا گیا اور بولا ایسا کیوں کرتی ہو ۔
وہ بولی تاکہ گاؤں والے تجھے قتل کر دیں تو نے مجھے تکلیف دی ہے ۔
مسافر ہاتھ جوڑ کر بولا مجھے معاف کر دو تم تو بہت اچھی اور رحم دل اور شریف لگتی ہو
عورت نے اس کی بات سنی اور جلدی سے پانی کا گھڑا اپنے اوپر انڈیل کر خود کو تر بتر کرلیا۔
اتنے میں گاؤں والے آ گئے انہیں عورت نے بتایا کہ میں کنویں میں گر گئی تھی

Raiyama
 

قوم کی بات کرتے ہو۔۔۔
یہ قوم غربت اور بھوک سے لڑتے ہوئے بھی دوسروں کا احساس کرنا نہیں بھولتی۔
آج کل سوشل میڈیا پر ہر طرف قوم، قوم ہو رہی ہے۔ ہماری قوم یہ، ہماری قوم وہ۔۔۔ہر بات میں ہر وقت قوم کو لتاڑنے والے یاد رکھیں۔ ابھی اس میں وہ دم خم ہے کہ کرونا جیسی وبا کا سامنا ایک درد دل رکھنے والے انسان کے طور پر کر سکے۔
میں اس تذکرے کو چھوڑ دیتا ہوں کہ بچے کی مدد کی یا نہیں۔ صرف اتنا کہوں گا اس پر آشوب دور میں چند بے حس لوگوں کا راگ الاپنے کی بجائے ایسی ماؤں اور ایسے بیٹوں کے کردار کو سلام پیش کرو جو ہماری قوم کا فخر ہیں کیونکہ یہ وقت منفی نہیں مثبت سوچ کو فروغ دینے کا ہے۔
گر تو سمجھ پائے میری بات۔۔۔

Raiyama
 

کے پاس پیسے نہ ہوں تو اسے ویسے ہی دے دینا۔ اتنی وبا پھیلی ہوئی ہے۔"
اللہ اکبر۔۔۔
قوم کی بات کرتے ہو۔۔۔ 
ایک ماں جس نے فاقوں سے مجبور ہو کر کپڑوں کے ماسک سی سی کر اپنے معصوم سے بچے کو چوراہے پر مزدوری کے لیے بھیجا۔ اس نے یہ سوچ کر کہ وبا کے دنوں میں کوئی ضرورت مند ایسا بھی ہو سکتا ہے جس کے پاس ماسک خریدنے کے پیسے نہ ہوں۔ تو اسے بغیر قیمت دینے کا سبق سکھا کر بھیجا۔
قوم کی بات کرتے ہو۔۔۔
اس قوم کی مائیں ابھی اتنی بانجھ نہیں ہوئیں کہ عبد القادر جیلانی رحہ جیسے نہ سہی ان کے نقشِ قدم پر چلنے والے بچے پیدا نہ کر سکیں۔ جنہیں بس ایک ہی سبق آتا ہے اور وہ سچ کا ہے۔
قوم کی بات کرتے ہو۔۔۔
یہ قوم غربت اور بھوک سے لڑتے ہوئے بھی دوسروں کا احساس کرنا نہیں بھولتی۔

Raiyama
 

ساہیوال کے مشہور پاکپتن چوک کے پاس ایک آٹھ دس سال کا بچہ گھر میں سلے ہوئے کپڑے کے ماسک بیچ رہا تھا۔ میں نے یوں ہی اس سے پوچھا۔۔۔
"کتنے کا دو گے بھئی؟"
کہنے لگا۔۔۔ "آپ کے لیے تیس کا"
میں نے پوچھا۔۔۔" میرے لیے کیوں؟ میرے پاس تو اتنے پیسے بھی نہیں"
جواب آیا۔۔۔ "آپ بیس روپے دے دیں۔ اس سے کم نہیں۔"
میں نے نہ جانے کس ترنگ میں آ کر کہا۔۔۔
" بھئی میرے پاس تو بیس روپے بھی نہیں ہیں۔ تو کیا کروں؟"
اس نے کہا کہ آپ مفت لے جائیں۔ جب کبھی پیسے ہوں تو دے دینا۔
میں اس جواب سے بہت حیران ہوا۔ اور استفسار کیا کہ ماں تمہیں لڑے گی نہیں کہ مفت کیوں دے آئے؟
بچے کے جواب نے مجھے سر تا پاء لرزا دیا۔ کہنے لگا۔۔۔
"نہیں۔۔۔ امی نے کہا تھا کہ اگر کسی کے پاس پیسے نہ ہوں تو اسے ویسے ہی دے دینا۔ اتنی وبا پھیلی ہوئی ہے۔"
اللہ اکبر۔۔۔

Raiyama
 

بڑی صفائی اور ڈیزائن بنا بنا کہ رنگ کر دیا کل رات جب کام ختم ہو گیا تو ایک امید سی لگ گئی ابو بہت خوش نظر آ رہے تھے مجھے بھی لگا کہ کام بن گیا ۔☺️☺️😉
صبح ناشتہ😋 کرنے بیٹھے تو میں بولا کہ ابو سارے گھر کو رنگ کر دیا ہے کتنا اچھا لگ رہا ہے😎😎
میری ساری خوشیاں اور امیدیں تو اس وقت بہہ گئی جب ابو مسکراتے ہوئے بولے🙄😪
ہاں اب چار پانچ سال نکل جائیں گے پھر تیری شادی پر دوبارہ کر لیں گے...😮😮😮😮😖😖😵😵😢😢😭😭🤣

Raiyama
 

شادی!😀👇
چند دن پہلے ہمارے ہمسائیوں کے لڑکے کو گھر میں رنگ کرتے دیکھا تھا ۔اس کے چند دن بعد پتا چلا کہ اس لڑکے کی شادی ہو رہی ہے اور پھر اس کی شادی ہو بھی گئی😲😲😲
میرے ذہن میں🤔 بھی خیال آیا کہ سب آئیڈیے ناکام ہو گئے شائد یہی کامیاب ٹھہرے۔😊
میں بھی گھر کو رنگ کرنے کا ارادہ بنایا ۔اور شروع ہو گیا 
کوئی تیس ہزار کا رنگ اپنی جیب سے پیسے لگا کر خریدا اور پورے گھر کو کرنا شروع کر دیا 😁😏۔۔
بڑی صفائی اور ڈیزائن بنا بنا کہ رنگ کر دیا کل رات جب کام ختم ہو گیا تو ایک امید سی لگ گئی ابو بہت خوش نظر آ رہے تھے مجھے بھی لگا کہ کام بن گیا ۔☺️☺️😉

Raiyama
 

.....اللہ کے فرمانبردار بنیں گے , نماز پڑھیں گے , نیکی کے کام کریں گے*
*تو یاد رکھو❗جس طرح دریا کا پانی ختم ہونے سے پہلے میری زندگی ختم ہوجائے گے.....اسی طرح تمھاری مصروفیات ختم ہونے سے پہلے.....تمھاریزندگی ختم ہوجائے گی*
*اگر اپنی آخرت کیلئے کچھ کرنا ھے....تو پھر ہمت کرو اور کر گزرو کیونکہ❗جو کچھ بھی کرنا ھے تم نے خود ہی کرنا ھے*
💞🌹 تيري ياد🌹💞

Raiyama
 

ایک نصیحت "*
*ایک آدمی دریا کے کنارے بیٹھا تھا*
*کچھ لوگوں نے پوچھا کیا کررہے ہو ؟*
*وہ بولا ! پانی کے ختم ہونے کا انتظار کررہا ہوں جب سارا پانی ختم ہوگا....تب دریا پار کروں گا*
*وہ لوگ کہنے لگے ! کیسی بیوقوفی کی بات کررہے ہو, پانی ختم ہونے کے انتظار میں تو تمھاری زندگی ختم ہوجائے گی....گزرنا ھے تو ہمت کرو اور گزر جاؤ*
*یہ سن کر اس بندے نے ان کی طرف دیکھا اور درد بھرے لہجے میں بولا.....یہی تو میں تمھیں سمجھانا چاہتا ہوں کہ..... تم لوگ جو یہ ہمیشہ سوچتے ہو کہ جب زندگی کی مصروفیات ختم ہوں گی تب.....اللہ کے فرمانبردار بنیں گے , نماز پڑھیں گے , نیکی کے کام کریں گے*

Raiyama
 

ساری دنیا کی رکھ کر شان و شوکت ، یہ مال و دولت تخت و حکومت
انکا کیا حاصل جب نہ ہو محبت ، اس قیمتی سرماۓ کو لٹا کے دیکھو
نہ کچھ لے کر آۓ تھے اس جہان میں ، نہ کچھ تم لے کر ہو جانے والے
ہر دم ہی دشمنی نبھانے والے ، دوستوں کی انجمن میں جا کے دیکھو
کس کی جانب آخر تمہاری نظر ہے ، ساری خوشی ہی تو پوشیدہ تر ہے
تمہارا دل کیوں ان سے بے اثر ہے ، کبھی خوشی کے آنسو بہا کےیکھو

Raiyama
 

بہت رکھے ہو بچا کے اپنے دل کو ، کسی سے اب تو دل کو لگا کے دیکھو
ان کی محفل میں کبھی جو جاٶ ، انہیں سب کی نگاہیں بچا کے دیکھو
ان کے ذہن میں کوٸی خلش نہیں ہے ، تمہاری بھی ایسی روش نہیں ہے
گر تمہارے سینے میں تپش نہیں ہے ، اک چنگاری ہی تو بھڑکا کے دیکھو
یہ زندگی تو ہے ایک دھوپ چھاٶں ، یہ ساری دنیا تو ہے مثلِ ایک گاٶں
بڑھاٶ اس طرف اپنے پاٶں ، منتظر ہے تمہاری ذرا چلمن اٹھا کے دیکھو
بہت سخت دل ہو تم اور تنگ دل ہو ، سچ تو یہ ہے کہ ایک سنگ دل ہو
بے سبب ہی اتنے بیزار دل ہو ، دو گھڑی کبھی اس دل کو گنوا کے دیکھو
ساری دنیا کی رکھ کر شان و شوکت ، یہ مال و دولت تخت و حکومت
انکا کیا حاصل جب نہ ہو محبت ، اس قیمتی سرماۓ کو لٹا کے دیکھ