Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

★ Raiyama's posts:

Raiyama
 ★ 

مجھے اپنی کمی سے نا آزمانا
عمر ویسے بھی مختصر ہے

Raiyama
 ★ 

*خـــــود کو کھونـــــے کا پتـــــا ہی نا چـــــلا...💔*
*کـــــسی کـــــو پانے کی یـــــوں انتہا کر دی

Raiyama
 ★ 

پنجابی یہ نہیں کہتے کہ
"Oh my God"
وہ کہتے ہیں "ہائے او ربّا" اور یہ زیادہ جذباتی لگتا ہے۔ 😊
پنجابی یہ نہیں کہتے کہ "are you happy now?"
وہ کہتے ہیں "پے گئی ٹھنڈ ہُن؟" اور یہ خوبصورت ہے۔ 😗
پنجابی یہ نہیں کہتے "buzz off"
وہ کہتے ہیں "دور فٹے منہ" اور یہ زبردست ہے۔ 😏
پنجابی یہ نہیں کہتے "get off of my back"
وہ کہتے ہیں "مگروں لِہ" اور یہ مزاحیہ ہے۔ 😝
پنجابی یہ نہیں کہتے "What's up?"
وہ کہتے ہیں "ہور کوئی نوی تازی؟" اور یہ زیادہ cool ہے۔ 😇
پنجابی یہ نہیں کہتے "behave yourself"
وہ کہتے ہیں "بندہ بن" اور یہ واقعی مزیدار ہے۔ 😂
پنجابی یہ نہیں کہتے "that’s more than enough"
وہ کہتے ہیں "ہور کی چاہیدا" اور یہ زبردست طنزیہ ہے۔ 🥺
پنجابی یہ نہیں کہتے "All the best"
وہ کہتے ہیں "چک دے پھٹّے" اور یہ ایک الگ ہی جوش دلا دیتا ہ

Raiyama
 ★ 

تمہیں آنکھوں میں نہیں رکھا کہیں آنسوؤں کے ساتھ بہہ نہ جاؤ
تمہیں اپنے دل میں رکھا ہے تاکہ ہر دھڑکن کے ساتھ یاد آؤ ۔

Raiyama
 ★ 

محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی دل کی سچائی اور احساس دیکھا جاتا ہے۔
جہاں رشتے دل سے جُڑ جائیں وہاں سالوں کا حساب نہیں رکھا جاتا۔
محبت کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا من پسند شخص ہر عمر میں اچھا لگتا ہے۔
محبت کرنے والے ہم عمر نہیں
بلکہ ہم خیال ہونے چاہیے۔
عورت کو عمر سے پہلے بوڑھا کرنے والا وقت نہیں بلکہ مرد کا رویہ ہوتا ہے۔ جب مرد کی نظر سے پیار کا رنگ اتر جائے لہجہ تلخ ہو جائے، باتوں میں چاہت نہ رہے اسکی بیماری اور تکلیف کا خیال نہ رہے تو عورت کے چہرے کی رونق اور آنکھوں کی چمک سب ماند پڑ جاتی ہے۔ وہ کپڑوں اور زیورات سے نہیں بلکہ اپنے مرد کی محبت سے جوان رہتی ہے۔
اور جب یہ محبت چھن جائے تو جیتی جاگتی عورت بھی چند سالوں میں ٹوٹ کر اندر سے مر جاتی ہے۔
ھے نہ ❓

Raiyama
 ★ 

زندگی کی ساری مشکلوں نے بس ایک سبق دیا ہے ✨
جو رشتے آپ کے ہمدرد نہیں بن سکتے…
انہیں اپنا سر درد بھی مت بننے دیں۔ 🌸🖤
🥀

Raiyama
 ★ 

وقت انسان کو بتاتا ہے..!!!
کون سچا ہے..!!!
کون جھوٹا..!!!
کون کتنی فکر کرتا ہے..!!!
کون کتنی پرواہ کرتا ہے..!!!
کون کتنا خیال رکھتا ہے..!!!
کون کتنا ہمدرد ہے..!!!
کون ہمیں کتنا سمجھتا ہے۔۔!!!
کون کتنا سکون دیتا ہے۔۔!!!
کون کتنا رلاتا ہے۔۔!!ہاں۔۔!!!
وقت سب بتا دیتا ہے۔۔!!! 🖤✨

Raiyama
 ★ 

تُو ہمیں اُن دنوں میں کیوں نہ ملا جب ہمیں شوق تھا سنورنے کا___ 💄👑🪄

Raiyama
 ★ 

عورت کی شدت سے خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ تکلیف میں ہو تب مرد اس کے بنا کہے اس کی تکلیف کو سمجھ کر اسے سینے سے لگائے پیار سے پوچھے اور اگر وہ رو دے تو اپنی بازوؤں کے حصار میں اسےجی بھر کے رو لینے دے
جب اس کا دل ہلکا ہو جائے تب محبت سےاس کے آنسو صاف کرے اور خود کے ہونے کا احساس دلائے تسلی دے کہ میں ہوں تمھے سننے اور تمھارے بکھرے وجود کو سمیٹنے کے لیے۔۔۔۔۔۔
یقین مانیں ایسے مرد نایاب ہوتے ہیں اور ایسے مردوں کی عورتوں کے چہروں پر الگ ہی اطمینان اور خوشی جھلکتی ہوئی دکھتی ہے کیونکہ ان کے اندر کوئی غم انھیں کھاتا نہیں ہے پھر چاہے ہزار مشکلیں آئیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی
🌷

Raiyama
 ★ 

اُداسی کے لمحات اِتنے مضبوط اور گہرے ہوتے ہیں کہ اُن پر اور کوئی بھی چیز اثر انداز نہیں ہوتی.
نہ خوشی کے رنگ، نہ ہمدردی کے جملے، نہ محبت کے بول۔۔۔
آپ اُداس ہیں تو بس اُداس ہیں
باقی سارے جہاں کی رونقیں تب ماند پڑ چکی ہوتی ہیں
کیونکہ آپ کی ذات حالتِ زار میں مبتلا ہے تو۔۔۔
یعنی کہ پوری کائنات اُداس ہے

Raiyama
 ★ 

مسجد میں اعلان کروانے ہیں، تمہارے گھر والوں کو فون کرنا ہے، 😳😳
اپنے گھر والوں کو بلانا ہے، منے کے سکول میں چھٹی کی درخواست بھیجنی ہے 😳😳
اُسکے رکشے والے کو منع کرنا ہے😳😳
دیگ کا آرڈر کرنا ہے وغیرہ وغیرہ، 😒😒
خود تو تم نے صبح اُٹھنا نہیں ہے لہٰذا لائیٹ آف کر دو اور مجھے ڈسٹرب نہ کرو۔😁😁🙆🙆

Raiyama
 ★ 

شوہر ڈاکٹر سے مل کر گھر واپس آیا تو سوچا تھوڑا بیگم کی ہمدردیاں حاصل کی جائیں تو خود کو بہت پریشان اور اُداس ظاہر کرتے ہوئے، کمرے میں داخل ہوا 😒😒
نیند سے بھوجھل آنکھوں کے ساتھ بیوی نے پوچھا 🙄
"کیا کہا ڈاکٹر نے؟" 🤔
شوہر: ڈاکٹر نے کہا ہے تم بس چند گھنٹوں کے مہمان ہو"😳😳
بیوی نے گھڑی پر ٹائم دیکھا اور بیڈ پر لیٹ کر دوسری طرف کروٹ لے کر تکیہ منہ کے اُوپر کر لیا😳
شوہر نے بیوی کا کاندھا ہلاتے ہوئے کہا: 😒
"بیگم! یہ کیا تم سونے لگی ہو؟🤔
بیوی، تکیے کے پیچھے سے ہی بولی:-😕😕
"دیکھو، صبح مجھے بہت کام ہونگے تمہارے غسل، کفن کا انتظام کرنا ہے
قبر کھدوانی ہے، ٹینٹ اور دریاں منگوانی ہیں😳😳
نمازِ جنازہ کیلئے مولوی صاحب کو کہنا ہے😳😳
مسجد میں اعلان کروانے ہیں، تمہارے گھر والوں کو فون کرنا ہے، 😳😳
اپنے گھر والوں کو بلانا ہے، منے کے

Raiyama
 ★ 

آدھا سچ یہ ہے وہ مجھ پہ جان دیتا تھا، پورا سچ یہ ہے اس نے میری جان لے لی۔
آدھا سچ یہ ہے وہ میری آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھنا چاہتا تھا، پورا سچ یہ ہے وہ میرے ہر آنسو کی وجہ بنا۔
آدھا سچ یہ ہے اسے میرے نام سے محبت تھی، پورا سچ یہ ہے اسے صرف میرے نام سے محبت تھی۔
آدھا سچ یہ ہے وہ مجھ پہ کسی کی نظر برداشت نہیں کرسکتا تھا، پورا سچ یہ ہے اس نے مجھے مکمل کسی کے لیے چھوڑ دیا۔
آدھا سچ یہ ہے میں اسکی جنون کی حد تک محبت تھی، پورا سچ یہ ہے یہ محبت کچھ سالوں بعد ختم بھی ہوگٸ۔
آدھا سچ یہ ہے اسے میری کسی نشے کی طرح عادت تھی، پورا سچ یہ ہے اسکی عادتیں بدلتی رہتی تھیں۔
آدھا سچ یہ ہے وہ میرا نامحرم تھا، پورا سچ یہ ہے وہ میرے دل کا محرم بن گیا تھا۔
آدھا سچ یہ ہے وہ مجھ پہ مرتا تھا، پورا سچ یہ ہے اس نے مجھے مار دیا...

Raiyama
 ★ 

جسے نبھا نہ سکوں میں وہ وعدہ نہیں کرتی
میں بات اپنی حد سے زیادہ نہیں کرتی
بھلے ہی تمنا رکھتی ہوں آ سمان کو چھو لینے کی
مگر دوسروں کو گرانے کا ارادہ نہیں کرتی ۔

Raiyama
 ★ 

عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی
اور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
کانپ اٹھتی ہوں میں یہ سوچ کے تنہائی میں
میرے چہرے پہ تیرا نام نہ پڑھ لے کوئی
میں تو اس دن سے ہراساں ہوں کہ جب حکم ملے
خشک پھولوں کو کتابوں میں نہ رکھے کوئی
اب تو اس راہ سے وہ شخص گزرتا بھی نہیں
اب کس اُمید پہ دروازے سے جھانکے کوئی
کوئی آہٹ کوئی آواز کوئی چاپ نہیں
دل کی گلیاں بڑی سنسان ہیں آئے کوئی ۔۔۔۔

Raiyama
 ★ 

جب تمہیں کوئی فرینڈشپ کا بولے یا عمر بھر کے وعدے کرے ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائے۔
تم اس سے ایکسپائری ڈیٹ پوچھ لیا کرو۔🙂
کیونکہ کوئی نہیں نبھاتا صرف وقتی Attraction ہوتی اور وہ تجسس کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی یقین کریں کوئی آپ کے سامنے مر بھی رہا ہو تو کہہ دیں کہ مر جاؤ مگر اپنی ذات کو غلطی سے بھی کسی کا عادی مت بنائیں کیونکہ انسان لمحوں میں بدلتے ہیں اور پھر آپ کے حصے میں صرف خسارے آتے ہیں، صرف اور صرف خسارے...!-"💔🙂
Absolutely Right

Raiyama
 ★ 

اور میں ناول پڑھ کر______!
افسانوی_دنیا میں کھو جانے والی لڑکی ہوں
نفرتیں اثر نہیں کرتی مجھ پر
ایک محبت مزاج لڑکی ہوں

Raiyama
 ★ 

وقت ہمیشه رک جاتا ہے تحریروں
میں تصویروں میں۔۔۔۔۔۔۔
لوگ نکل جاتے ہیں آگے اپنی اپنی
تقدیروں میں.۔۔۔۔۔۔...

Raiyama
 ★ 

خُود داری کیا ہے؟عزت نفس کا ہی ایک پہلو۔۔۔جس سے اکثر لوگ آشنا نہیں ہوتے اور زندگی کو بغیر دیکھے بھالے نظریں چُراۓ گزر جاتے ہیں۔۔۔اور زندگی بغیر رنگ وبُو کے گزر جاتی ہے جانتے ہیں نا ایک مرتبہ ہی یہ سوغات ملتی ہے اب اسے کیسے بسر کرنا ہے اپ خود ہی سمجھ لیں۔۔

Raiyama
 ★ 

تم موسم موسم لگتے ہو جو پل پل رنگ بدلتے ہو۔
تم ساون ساون لگتے ہو جو صدیوں بعد برستے ہو۔
تم سپنا سپنا لگتے ہو جو مجھ کو کم کم دکھتے ہو۔
تم پل پل مجھ سے لڑتے ہو،پھر بھی اچھے لگتے ہو ۔
بات تو ہے شرمیلی سی ،پر کہنے کو دل چاہتا ہے ۔
لو آج تمہیں یہ کہہ ڈالا،تم اپنے اپنے لگتے ہو ۔
#