Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

★ Raiyama's posts:

Raiyama
 ★ 

تم کسی روز مجھے،،،،،، ملنے کو آ جاؤ گے
میں یوں خوش فہمیوں سے کام تو نہیں لیتی
میرے ہر شعر کا،،،،،، ہے تم سے تعلق لیکن
تم یہ دیکھو میں تمہارا نام تو نہیں لیتی
❤❤❤

Raiyama
 ★ 

مجھے اچھا نہیں لگتا کسی کا منتظر رہنا،
مگر وہ خوبصورت ہے اسے تاخیر کا حق ہے..
۔
💞💞

Raiyama
 ★ 

کچھ انسان آپ کے ذہن کے لئے دوائی کا کام کرتے ہیں
وہ دوائی جس میں سکون ملتا ہے،
پھر انسان کھانا بھی کھاتا ہے اور پرسکون نیند سو بھی جاتا ہے،
وہ دراصل آپ کی روح کی Medication ہوتے ہیں،
صرف ان کی آواز سے ہی آپ اپنی پریشانی اور دکھ درد بھولنے لگتے ہیں،
اور درد بھی وہ جو نا قابلِ بیان ہوتے ہیں..
🥀🧡❤

Raiyama
 ★ 

" آپ چاہے دُنیا کی کِتنی ہی زبانوں پر عبور کِیوں نہ حاصل کر لیں لیکن جب آپ اذیت کی اِتہا پر ہوں تو تب آپ کِسی بھی زبان میں اپنا درد بیان کرنے سے قاصر ہوتے ہیں! ۔ " 💔🙂
آپ کے الفاظ کچھ بھی بیان کرنے سے قاصر ہوتے ہیں صرف ایک چپ ہوتی ہے جو کہ آنسوؤں سے دل کو پاش پاش کر دیتی ہے آنکھوں میں نیند تو ہوتی ہے لیکن آپ سو نہیں پاتے درد کی اس کیفیت کو صرف وہ سمجھ سکتا ہے جو گذرا ہو اس کیفیت سے

Raiyama
 ★ 

ﺍُﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ !!!🍁
ﺳﺘﻤﺒﺮ ﺁ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ...
ﺍﻭﺭ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
ﺳﻤﮯ ﮐﻮ ﺩُﮨﺮﺍﻧﺎ۔۔۔۔۔🍁
ﮐﮩﺎﮞ ﭘﮧ ﯾﮧ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ؟ ﺳﺘﻤﮕﺮ !!
ﮐﮧ ﺳﺘﻤﺒﺮ ﮐﻮ ' ﺳﺘﻢ ﺑﺮ ' ﮨﻮﻧﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ؟؟🍁
ﺍﺳﮯ ﮐﮩﻨﺎ !!
ﺑﺪﻟﺘﮯ ﻣﻮﺳﻤﻮﮞ ﮐﺎ ﺷﺎﺧﺴﺎﻧﮧ ﺑﮭﯽ🍁
ﻧﺌﯽ ﺭُﺗﻮﮞ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﻣﺒﺮ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ؟؟
ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﮞ ﺍﺱ ﺧﺎﺭ ﮐﻮ ﭼُﻦ ﮐﺮ🍁
ﺍﮎ ﺩُﻭﺟﮯ ﮐﯽ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﺮ ﻧﺌﮯ ﻣﻮﺳﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﮔُﻞ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮟ۔۔۔۔🍁
ﺁﺅ ﻧﺎ !!!.... ﺳﺘﻤﮕﺮ !🍁
ﺍﮎ ﻧﺌﮯ ﺳﺘﻤﺒﺮ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﮨﻢ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮟ !🍁

Raiyama
 ★ 

مُخلصی سب سے زیادہ پُرکشش جذبہ ہے
اگر آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے
اُسے اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں
الفاظ لہجہ نہیں رکھتے مگرتاثیر رکھتے ہیں شاید آپکے الفاظ کسی کے لئے راہِ حیات بن جائیں وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جو لوگوں کی دعاؤں میں شامل ہوتے ہیں روشنی بنیں اپنے لئے، دوسروں کے لیے " 🙂❤️

Raiyama
 ★ 

ہم وقت گزارنے والے نہیں --------- رونق محفل ہیں😊
زندگی بھر یاد کرو گے کہ زندگی میں آئی تھی کوئی🥀

Raiyama
 ★ 

❤میرے دل کی مجبوری کو____الزام نہ دے....❤
❤مجھے یاد رکھ بیشک میرا____نام نہ لے.... ❤
یہ تیرا وہم ہے کہ میں نے بھلا دیا تجھے....❤
❤میری ایسی کوئی سانس نہیں جو تیرا نام نہ لے❤

Raiyama
 ★ 

کچھ فیلنگز ایسی ہوتی ہیں - جو صرف کسی خاص شخص کو دکھائی جاتی ہیں -
جہاں پتہ ہوتا ہے - غصہ کریں گے تو برداشت کیا جائے گا - ضد کریں گے تو مانی جائے گی - روئیں گے تو چٌپ کرؤایا جائے گا - پیار مانگیں گے تو بےتحاشا ملے گا -
آپکا چٌپ ہونا خود اپنے آپ سمجھا جائے گا آپ کو بتانا نہيں پڑے گا اور جن رشتوں میں صرف چہرے پہ مٌسکراہٹ ہو کوئی ضد ، غصہ ، لڑائی نہ ہو وہ رشتے اچھے تو ہوتے ہیں - پر خاص نہيں اور وہ خاص رشتہ کسی ایک شخص کیساتھ ہی ہو سکتا ہے -
جذبات وہاں دکھائے جاتے ہیں - جہاں فرق پڑتا ہو کسی کو..
🖤

Raiyama
 ★ 

ہمارے حِصے کے کٹ رہے ہیں ایام سارے ہی تلخیوں میں
کہ آپ کـــــی تو قیـــام گاہیں ہزار آنکھیـــں، ہزار دِل ہیں

Raiyama
 ★ 

ہماری نیند ہے پوری نہ خواب..!!
پورے ہیں..!!
ادھورے لوگ ہیں لیکن عذاب..!!
پورے ہیں..!!
کہاں ہیں کیسے ہیں کیوں ہیں..!
اگر ،مگر، شاید..!!
تمہارے پاس تو سارے جواب..!!
پورے ہیں..!!
تمہارے بعد ہمیں یہ کبھی لگا...!!
ہی نہیں...!!
کہ ہم جہاں ہیں وہاں دستیاب..!!
پورے ہیں...!!

Raiyama
 ★ 

بعض دفعہ ہمارے دل میں عجب قسم کے وسوسے جنم لیتے ہیں جیسا کہ کہیں ہماری عدم توجہی کی بدولت ہمارا محبوب ہم سے دور ہی نہ ہو جائے کہیں میرا اس سے پل بھر کا روٹھنا اسے مجھ سے ہمیشہ کیلیئےجدا نہ کردے کہیں میرا بار بار اسے تنگ کرنا اسکا دل مجھ سے اچاٹ ہو جانے کا باعث نہ بن جائے
مگر حقیقتا ایسا کچھ نہیں ہوتا گر پیار ہے تو جو آپکا تھا وہ آپکا ہی رہے گا پھر فاصلوں کی دوریاں چاہے لاکھ سہی مگر دل ہمیشہ اک دوجے کے پاس رہے گا بشرطیکہ پیار ہو۔۔۔۔

Raiyama
 ★ 

"محب" وہ انسان جس سے محبت کی جائے یا جس کے قرب کی طلب کی جائے؟؟؟؟
ارے نہیں پاگل محب وہ ذات ہوتی ہے جسے خدا کی ذات کے بعد یہ طاقت حاصل ہوتی ہے کہ آپ کے احساسات پر قابض ہو سکے،وہ شخص جو آپکے ہنسنے رونے سے لیکر آپکی سانسوں کی رفتار تک کو کنٹرول کرے،،،اسےکہتے ہیں "محب".....❤

Raiyama
 ★ 

بارش ...
ہوائوں کی سنسناہٹ ...
مٹی کی خوشبو ...
کھڑکی پر دستک دیتی بارش کی بوندیں ...
مہکتی ہوئی خُوشبو ...
چائے کا کپ ...
شاعری کی کتاب ...
دریچہ ...
تنہائی ...
اور بیتی ہوئی یادیں ...
کہنے کو جدا جدا مگر ...
جچتے ہیں اک ساتھ ...
بارش ، شاعری، میں اور چائے ...

Raiyama
 ★ 

مجھ کو نہ تھی گوارا اپنی شکست لیکن
کـیا کـہئـے اس نـظر کا انـدازِ فاتحـانہ
سو بار دیکھ کر بھی یوں مضطرب ہیں نظریں
جـیسـے گـزر گـیا ہـو دیـکھـے ہوئـے زمـانـہ👈

Raiyama
 ★ 

یہ ورق ورق تیری داستاں، یہ ورق ورق تیرے تذکرے۔۔۔
میں کروں تو کیسے الگ کروں، تجھے زندگی کی کتاب سے
.❤️

Raiyama
 ★ 

اندھیری رات میں رہتے تو کتنا اچھا تھا
ہم اپنی ذات میں رہتے تو کتنا اچھا تھا
دکھوں نے بانٹ لیا ہے تمہارے بعد ہمیں
تمہارے ہاتھ میں رہتے تو کتنا اچھا تھا

Raiyama
 ★ 

اب کسی کے بھی اِشارے میں نہیں آئیں گے
ہم مُحبت کے خسارے میں نہیں آئیں گے
اب بھی آئیں گے میرے شعر مُحبت والے
ہاں مگر آپ کے بارے میں نہیں آئیں گے ...

Raiyama
 ★ 

قسمیں، وعدے، دعوے من کے کچے کرتے ہیں
یہ ساری ہوائی باتیں___کب سچے کرتے ہیں
آ گفتگو کر فلسفے پر،جنوں پر،عشق پر
یہ پیار محبت کی باتیں تو بچے کرتے ہیں...

Raiyama
 ★ 

وہ مسیحا نہ بنا ہم نے بھی خواہش نہیں کی
اپنی شرطوں پہ جیے اس سے گزارش نہیں کی
اب کے ہم نے بھی دیا ترک تعلق کا جواب
ہونٹ خاموش رہے آنکھ نے بارش نہیں کی...