Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

★ Raiyama's posts:

Raiyama
 ★ 

ایک ذرہ بھی نہ مل پائے گا میرا مجھ کو
زندگی تو نے کہاں لا کے بکھیرا مجھ کو
میں کہاں نکلوں گا ماضی کو صدائیں دینے
میں کہ اب یاد نہیں نام بھی میرا مجھ کو

Raiyama
 ★ 

میں نے کہا " وہ پیار کے رشتے نہیں رہے "
کہنے لگی کہ " تم بھی تو ویسے نہیں رہے "🥀
پوچھا " گھروں میں کھڑکیاں کیوں ختم ہو گئیں؟"
کہنے لگی " وہ جھانکنے والے نہیں رہے "💔
اگلا سوال تھا کہ مری نیند کیا ہوئی؟
بولی " تمہاری آنکھ میں سپنے نہیں رہے"😢
پوچھا " کہاں گئے مرے یارانِ خوش خصال؟"
کہنے لگی کہ " وہ بھی تمہارے نہیں رہے "🥀
پوچھا " کرو گی کیا جو کبھی میں نہیں رہا؟"
بولی " یہاں تو تم سے بھی اچّھے نہیں رہے "
آخر وہ پھٹ پڑی کہ سنو اب مرے سوال
" کیا سچ نہیں کہ تم بھی کسی کے نہیں رہے؟ 💔
گو آج تک دیا نہیں تم نے مجھے فریب
پر یہ بھی سچ ہے، تم کبھی میرے نہیں رہے🥀
اب مدّتوں کے بعد یہ آئے ہو دیکھنے؟
کتنے چراغ ہیں ابھی، کتنے نہیں رہے؟"🖤

Raiyama
 ★ 

حالِ دل مجھ سے نہ پوچھو مِری نظریں دیکھو
رازِ دل تو نگاہوں سے ادا ہوتے ہیں
ملنے کو یوں تو ملا کرتی ہیں سب سے آنکھیں
دل کے آ جانے کے انداز جدا ہوتے ہیں

Raiyama
 ★ 

دل مضطر مجھے اک بات بتا سکتا ہے۔۔۔!!
تو کسی طور مجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے۔۔۔؟؟
تو مرے ساتھ تو ہے پھر بھی مرے ساتھ نہیں،،
اس سے بڑھ کر بھی مجھے کوئی ستا سکتا ہے۔۔۔؟؟
مجھے معلوم ہے ملنا نہیں ممکن لیکن ؛
تو کسی رات مرے خواب میں آ سکتا ہے۔۔۔!!

Raiyama
 ★ 

سنو_____دوستو
دنیا کا سب سے خوبصورت ترین تحفہ محبتـــــــــــــــــ ہے ... جو آپ کسی انسان کو دے تو سکتے ہیــــــــں ... لیکن مانگ نہیــــں سکتے_____!!!☺🖤

Raiyama
 ★ 

پسندیدہ شخص سے دل بھر سکتا ہے
لیکن.
جس سے محبت ہو ناں
اُس سے کبھی دل نہیں بھر سکتا
یہی فرق ہوتا ہے
"پسند اور محبت" میں
پسند بدلتی رہتی ہے
جبکہ محبت..
کبھی نہیں بدلتی...♥️😇

Raiyama
 ★ 

قسم سے !
محبت کبھی نہیں دیکھتی کہ سامنے والا کون ھے ..
اُسے دراز قد سے چوڑی پیشانی یا گہری آنکھوں سے فرق نہیں پڑتا ..
کیونکہ یہ بس ھو جاتی ھے لمحے کے ہزارویں حصے میں کسی معجزے کی مانند ..
کسی کی آواز , کسی کے الفاظ اور کبھی کبھی کسی کی خاموش نظر ھی دل پہ نقش ھو جاتی ھے .. 😔

Raiyama
 ★ 

محبت تو ان چھوئے گلاب کی مانند ہے
کبھی کھلتی ہے تو کبھی مرجھاتی ہے
محبت تو بچھڑے ہوئے لوگوں کی صدا ہے
جب بھی دو دل ملتے ہیں
تو جیت محبت کی ہوتی ہے
اس جہاں کا کاروبار بھی محبت سے ہے
یہ محبت بھی اک پہیلی ہے
جو سلجتی ہی نہیں
محبت تو رابطہ ہے بہانہ ہے
دو دلوں کے جذبات کا...

Raiyama
 ★ 

کوئی فال نکال !! کرشمہ کر !!!
میری راه میں پھول گلاب آئیں
کوئی پانی پھونک کے دے ایسا
وه پیئے تو میرے خواب آئیں..!🍂
کوئی ایسا , کالا جادو کر !!!!!!!
جو, جگمگ کر دے میرے دن !!
وه کہے کہ مجھ سے جلدی آ !!!
اب جیا نہ جائے تیرے بن..!!!!!!!!🍁
just poetry plz koi comment na kry yahi bhttr hoga.

Raiyama
 ★ 

کنگن کلائی چوڑی یا پائل پہ بات کر
اے خوشنما تو سارے وسائل پہ بات کر
میرے سخن کا رزق ہے تیرے وجود سے
آ بیٹھ مجھ سے اپنے فضائل پہ بات کر

Raiyama
 ★ 

ایک ہی زندگی ہے ۔۔ اسے سادہ رہنے دیجئے ۔۔
کسی کو یاد کر رہے ہیں ۔۔ تو فون کر لیجئے ۔۔
ملنا چاہتے ہیں تو ۔۔ مدعو کر لیجئے ۔۔!
چاہتے ہیں آپ کو سمجھا جائے ۔۔ تو واضح کر دیجئے ۔۔ کوئی سوال ہے دل میں تو ۔۔ پوچھ لیں ! کچھ پسند نہیں تو بتا دیں ۔۔ پسند ہے تو کہہ دیں، ساتھ چاہئے تو مانگ لیں ۔۔ انا کو دور...

Raiyama
 ★ 

صرف علم کا سہارا لے کر کسی کو سمجھنے کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کتابوں میں جو تھیوریاں ہوتی ہیں، انہیں جیتے جاگتے انسانوں پہ اپلائی کرنا کتنا غلط ہوتا ہے۔ ہم ایک جہاں کا علم حاصل کر لیتے ہیں۔ دنیا بھر کی کتابیں پڑھ لیتے ہیں لیکن ایک انسان کو نہیں جان پاتے، اسے نہیں سمجھ پاتے۔🖤

Raiyama
 ★ 

کسی کو اپنے جذبوں کا رازدار بنانے سے پہلے سوچ لیں کہ جب راز دل کی سرحدوں کو پار کرکے دوسرے کی سماعتوں کے شریک بن جائیں تو کئی بار اپنی حرمت کھو دیتے ہیں ۔
کون جانے سننے والے کا ظرف اتنا بلند ہو بھی یا نہیں کہ وہ آپکے جذبوں کی قیمت کو جان سکے...!!!💔

Raiyama
 ★ 

محبوب لاپرواہ اور ایک محبت بے پناہ
دونوں کافی ہیں سکون برباد کرنے کےلیے
ہم جو تم سے...ملے ہیں
❤ اتفاق...... تھوڑی ہے❤
مل کے.. تم.. کو چھوڑ دیں
❤ مذاق.....تھوڑی ہے❤
اگر ہوتی...... تم سے محبت
❤ایک حد تک تو چھوڑ دیتے❤
پر ہماری تم ....سے محبت
❤کا حساب.... تھوڑی ہے❤
اب تم..... ڈھونڈو گے
❤ میری اس ..غزل کا جواب❤
یہ... میرے دل کی آواز ہے
❤کتاب..... تھوڑی 😍

Raiyama
 ★ 

تمیز اور ضمیر جس انسان میں ہو..
اس جیسا خوبصورت انسان کوئ نہیں...❤🍂🌸

Raiyama
 ★ 

حاصل زندگی حسرت کے سوا کچھ بھی نہیں💯
یہ کیا نہیں، وہ ہوا نہیں، یہ ملا نہیں، وہ رہا نہیں

Raiyama
 ★ 

ہردرد سبق دیتا ہے
اورہرسبق انسان کو بدل دیتا ہے#

Raiyama
 ★ 

ایک احساس ہےکہ بھولتا نہیں
ایک کمی ہے کے پوری ہوتی نہیں

Raiyama
 ★ 

خاموش ہوں تیری خوشی کے لیے.....!!!💔
یہ مت سوچنا کہ درد نہیں ہوتا مجھے.

Raiyama
 ★ 

"ایک اچھا ہمسفر"
وہ ہوتا ھے
جو آپکی عزت کرتا ھے
جو آپکی چھوٹی چھوٹی خواہشات کا خیال رکھتا ہے 😍
آپکے ساتھ مذاق کرتا ھے
لیکن کبھی آپکا مذاق نہیں بننے دیتا😊❤️
جو آپکے آنسوؤں پر پریشان🥀
اور آپکے خوش ہونے پر خوش ہوتا ھے
😍