Damadam.pk
Raiyama's posts | Damadam

★ Raiyama's posts:

Raiyama
 ★ 

تمہاری ہر بات دل نشیں ہے ________ کسی طرح کا گلہ نہیں ہے
جو داد دیجئے تو آفریں ہے _______ جو ظلم کیجئے تو مرحبا ہے
🥀🥀🥀

Raiyama
 ★ 

ہمارے بخت میں محرومیوں کے گھاؤ اتنے ہیں
ہمیں خوشیوں پہ ہنسنے کا سلیقہ تک نہیں آتا..

Raiyama
 ★ 

قوس و قزاح کے رنگ تھے میرے خلوص میں__،
احباب سارے رنگوں کے اندھے ملے مجھے__؛

Raiyama
 ★ 

Dard apnata hai paraye kown,
kaun sunta hai aur sunaye kaun
Kaun dohraye purani batein,
gham abhi soya hai jagaye kaun;
ab sukun hai to bhoolne me hai,
lekin us shaks ko bhoolaye kaun;
aaj phir dil hai kuch udaas udaas,
dekhiye aaj yad aaye kaun.

Raiyama
 ★ 

محبت کی دکاں کا پوچھتے ہو ؟
خسارے میں ہے لیکن چل رہی ہے ۔۔۔!!
میرا میسج نجانے کب وہ دیکھے
اگرچہ سبز بتی جل رہی ہے۔۔۔۔۔۔💡😒

Raiyama
 ★ 

اک تمنا ہے کہ فقط مجھ ہی پہ مہرباں رہو__
تم کسی اور کو چاہو تو برا لگتا ہے__
میری چاہت کا تقاضا ہے کہ میرے ساتھ رہو__
غیر کا ہاتھ جو تھامو تو برا لگتا ہے__
آرزو ہے تیرے روپ کو ہر پل دیکھوں__
تم میرے پاس سے اٹھوتو برا لگتا ہے__
روز و شب آج بھی پرواہ ہے
تمھاری مجھ کو__
تم کسی اور کو سوچو تو برا لگتا ہے__
یہ میری روح ترستی ہے تمھاری خوشبو کو__
تم کہیں اور جو مہکو تو برا لگتا ہے__

Raiyama
 ★ 

ہوا بھی چل رہی ہے اور جاگتی ہے رات بھی
کوئی اگر کہے تو ہم سنائیں دل کی بات بھی

Raiyama
 ★ 

سنو....!!
لفظوں کے جادوگر...
محبت تو تمہیں
ہر رنگ میں محسوس ہوتی ہے
کبھی وہ رنگ بھی لکھو
جو تم کو سوچ کر میری نگاہوں می اترتے ہیں
وہ سب الفاظ جو دل سے لبوں تک آ تو جاتے ہیں
ادا لیکن نہیں ہوتے
کبھی اس بے بسی کے رنگ کو تصویر کر دو ناں
مری خاطر اک ایسی نظم بھی تحریر کر دو ناں
جسے تم کو سناوں تو تمہیں معلوم ہو جائے
میں کیوں خاموش رہتی ہوں
اے لفظوں کے جادو گر
مری خاطر اک ایسی نظم بھی تحریر کر دو ناں .........!!❤

Raiyama
 ★ 

تم ان لوگوں میں شامل ہو
جو ساتھ رہیں تو دنیا کی
ہر چیز اضافی لگتی ہے ۔۔
جو بات گوارا مشکل ہو
وہ قابل معافی لگتی ہے
دم بھر کی قربت بھی جن کی
صدیوں کی تلافی لگتی ہے
تم ان لوگوں میں شامل ہو۔۔

Raiyama
 ★ 

وہ یاد آیا کچھ یوں کے لوٹ آۓ سبھی سلسلے
ٹھنڈی ہوا، زرد پتے اور اکتوبر کی پہلی بارش
💕

Raiyama
 ★ 

مجھے خاموش راہوں میں تیرا ساتھ چاہیے
دیکھ تنہا ہے میرا ہاتھ تیرا ہاتھ چاہیے💞
مجھ کو میرے مقدر پر اتنا یقین تو ہے
تجھ کو بھی میرے لفظ میری بات چاہیے💞
میں خود اپنی شاعری کو کیا اچھا کہوں
مجھ کو تیری تعریف , تیری داد چاہیے💞
احساسِ محبت تیرے ہی واسطے ہے لیکن
جنونِ عشق کو تیری ہر سوغات چاہیے💞
تو مجھ کو پانے کی خواہش رکھتا ہے شاید
لیکن مجھے جینے کے لیے تیری ہی ذات چاہیے💞

Raiyama
 ★ 

اُس نے کہا کہ مجھ سے تمہیں کتِنا پیار ہے
میں نے کہا! ستاروں کا کوئی شُمار ہے
اُس نے کہا کہ کون تمہیں ہے بہت عزیز!
میں نے کہا کہ دِل پہ جِسے اِختیار ہے
اُس نے کہا کہ کون سا تحفہ ہے من پسند
میں نے کہا وہ شام، جو اب تک اُدھار ہے
اُس نے کہا ! خزاں میں ملاقات کا جواز؟
میں نے کہا کہ قُرب کا مطلب بہار ہے
اُس نے کہا کہ سینکڑوں غم زندگی میں ہیں
میں نے کہا کیا غم ہیں، جب غمگُسار ہے
اُس نے کہا کہ ساتھ کہاں تک نِبھاؤ گے؟
میں نے کہا کہ جتنی یہ سانسوں کی تار ہے

Raiyama
 ★ 

سرد سرد موسم میں, زرد زرد ہونٹوں پر
چپ کا جو پہرا ہے کوئی تو زخم گہرا ہے 💔
🍁

Raiyama
 ★ 

سنو !! ایسا نہیں کرتے
بہت خاموش لوگوں سے الجھا نہیں کرتے
جس سے محبت ہںو اسے دنیا میں رسوا نہیں کرتے
جو نہ نبھا سکے وعدہ
اس سے شکوہ کیا نہیں کرتے
لفظوں سے کسی اپنے کا دل دکھایا نہیں کرتے
محبت میں کسی کو آزمایا نہیں کرتے
جو آپ کو پیار میں دے زخم
اس سے کبھی بدلہ لیا نہیں کرتے
محبت میں کسی سے مقابلہ کیا نہیں کرتے
سنو !!ایسا نہیں کرتے
بہت خاموش لوگوں سے الجھا نہیں کرتے

Life Advice image
R  ★ : Choti c hai yeah zindgi Khush raho her pal - 
Poetry
R  ★ : Poetry - 
Ehasaas
R  ★ : Ehasaas - 
معصوم کس قدر تھی میں آغازِ عشق میں
اکثر تو اس کے سامنے شرما گئی ہوں میں
R  ★ : معصوم کس قدر تھی میں آغازِ عشق میں اکثر تو اس کے سامنے شرما گئی ہوں میں - 
Raiyama
 ★ 

تمہارے دائِروں میں ہوں اِک عمر سے محوِ گردش!
میرا مرکز نہیں بدلا،میرا محور نہیں بدلا۰۰۰۰۰!

Raiyama
 ★ 

معصوم کس قدر تھی میں آغازِ عشق میں
اکثر تو اس کے سامنے شرما گئی ہوں میں