وہ شخص ایسا حسیں بھی نہیں مگر دل کو
جہاں میں اُس سا کوئی دوسرا نہیں ملتا
یہ دل بھی ایک فراغت کی ماری شے ہے جِسے
سِوائے عشق کوئی مشغلہ نہیں ملتا
چاند مدھم ھے رات چپ ھے،،
نیند کی گود میں جہان چپ ھے..
دُور وادی میں دودھیا بادل،،
جُھک کے پربت کو پیار کرتے ھیں..
دِل میں ناکام حسرتیں لیکر،،
ھم تیرا انتظار کرتے ھیں..
روز کی طرح آج بھی تارے،،
صُبح کی گرد میں نہ کھو جائیں.
آ جا کہ یہ جاگتی آنکھیں،،
کم سے کم ایک رات تو سو جائیں..!!
تنہا سفر
جب سے تنہا سفر شروع کیا ہے تو شدت سے احساس ہونے لگا ہے کہ لوگوں کا ہجوم کبھی بھی روح کا ساتھی نہیں ہوتا ۔۔ ہر شخص اپنی اپنی منزل کی طرف رواں ہے کوئی بھی ہماری خاطر اپنے راستے نہیں بدلتا ۔۔ بس ہم اپنے راستے چھوڑ کر ان کے راستوں پہ چل پڑتے ہیں اور انجانے راستوں پہ منزلیں کہاں ملتی ہیں ؟؟؟ بس گر د راہ ہونا ہی نصیب میں آتا ہے ۔۔
راستے اپنے ہی اچھے ۔۔۔۔ نہ کوئی قافلہ نہ کسی راہزن کا ڈر ۔۔۔ نہ کسی کے ہاتھ چھوڑ جانے کا خوف ہے ۔۔ نہ کسی کا راہ بدل جانے کا اندیشہ ۔۔۔
اب میسر ہے دل کو سہارا اپنا
اب روح سے آشنائی ہے
ٹھیک کہا ہے کسی نے
سچا ہم سفر تنہائی ہے۔۔
پانا ہے منزلوں کو تو تنہا چلا کرو !!!
راھوں میں لوٹ لیتے ہیں ہمسفر کبھی کبھی !!!
""" وہ مجھے اگر ذرا سا بھی مل رہا ہے....
...••• تو میں اسے ذرا سا بھی
...••• رکھ لینا چاہوں گا....
""" "مکمل کھو دینے سے
""ذرا سے پر قناعت کر لینا...
ڈھیر سارے پچھتاؤں سے بہتر ہوتا ہے...🖤🥀
میری پسند🌹🌹🌹
نگار صبح کی امید میں پگھلتے ہوئے
چراغ خود کو نہیں دیکھتا ہے جلتے ہوئے
وہ حسن اس کا بیاں کیا کرے جو دیکھتا ہو
ہر اک ادا کے کئی قد نئے نکلتے ہوئے
یہ روح کھینچتی چلی جا رہی ہے کس کی طرف
یہ پاؤں کیوں نہیں تھکتے ہمارے چلتے ہوئے
اسی کے نام کی خوشبو سے سانس چلتی رہے
اسی کا نام زباں پر ہو دم نکلتے ہوئے
خیال و خواب کے کیا کیا نہ سلسلے نکلے
چراغ جلتے ہوئے آفتاب ڈھلتے ہوئے
اندھیرے ہیں یہاں سورج کے نام پر روشن
اجالوں سے یہاں دیکھے ہیں لوگ جلتے ہوئے
ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ ۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
ﮐﮩﯿﮟ ﺟﻮ ۔۔۔۔۔۔۔ ﺳﺮﺩ ﻣﻮﺳﻢ ﻣﯿﮟ،
ﺩِﺳﻤﺒﺮ ﮐﯽ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﻣﯿﮟ ۔۔۔۔۔
ﺗُﻤﮭﺎﺭﮮ ﺩﻝ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﻮﮞ ﻣﯿﮟ ۔۔۔۔۔
ﺟﻤﯽ ﮨﯿﮟ ﺑﺮﻑ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ۔۔۔۔۔
ﻭﮦ ﯾﺎﺩﯾﮟ ﮐﯿﺴﮯ ﭘﮕﮭﻠﯿﮟ ﮔﯽ ۔۔۔۔۔ ؟؟؟
ﮐﺒﮭﯽ ﮔﺮﻣﯽ ﮐﯽ ﺗﭙﺘﯽ ﺳُﺮﺥ ﮔﮭﮍﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ،
ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺎﺿﯽ ﮐﻮ ﺳﻮﭼﻮ ﮔﮯ ۔۔۔۔۔۔۔
ﺗﻮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﺑﮭﯿﮓ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ ۔۔ !!!
ﮔﮭﮍﯼ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﻮ ﺩﻭﮌﮮ ﮔﯽ ۔۔۔۔ !!
ﮐﺌﯽ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﮔُﻢ ﮔﺸﺘﮧ، ﮨﻤﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩ ﺁﮰ ﮔﯽ !!
ﺑﭽﮭﮍ ﺟﺎﺅ !! ﻣﮕﺮ ﺳُﻦ ﻟﻮ ۔۔۔۔۔
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ، ﺍﯾﺴﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﺑﺎﺕ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﮔﯽ ۔۔۔۔۔۔۔۔
ﺟِﺴﮯ ﺗُﻢ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ ﮔﮯ ۔۔۔۔۔ !!
ﻣُﺠﮭﮯ ﺗُﻢ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﻮ ﮔﮯ ۔۔۔۔
ﺑﭽﮭﮍ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮨﻢ ﻟﯿﮑﻦ
ﮨﻤﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩ ﮐﮯ ﺟُﮕﻨﻮ، ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺷﺐ ﮐﮯ ﺩﺍﻣﻦ ﻣﯿﮟ ۔۔۔۔
ﺳِﺘﺎﺭﮦ ﺑﻦ ﮐﮯ ﭼﻤﮑﯿﮟ ﮔﮯ ۔۔۔۔۔ !!
ﺗُﻤﮩﯿﮟ ﺑﮯ ﭼﯿﻦ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﮔﮯ ۔۔۔ !!
ﺑﮩﺖ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﮯ، ﺑﮩﺎﻧﮯ ﺗﻢ ﺑﻨﺎﺅ ﮔﮯ ۔۔۔ !!
ﺑﮩﺖ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗُﻢ ،
ﮐﮧ ﺍﺏ ﻣﻮﺳﻢ ﺟﻮ ﺑﺪﻟﯿﮟ ﺗﻮ، ﮨﻤﺎﺭﯼ ﯾﺎﺩ ﻧﮧ ﺁﮰ ۔۔۔ !!،،،،،
اچھا انسان ریاضی کے 'زیرو' کی طرح ہوتا ہے۔
جس کی اپنی کوی قیمت نہیں ہوتی۔ پر وہ جس کہ ساتھ جُڑ جاٸے اس کی قیمت دس گنا بڑھ جاتی ہے۔
اچھا انسان ریاضی کے 'زیرو' کی طرح ہوتا ہے۔ جس کی اپنی کوی قیمت نہیں ہوتی۔ پر وہ جس کہ ساتھ جُڑ جاٸے اس کی قیمت دس گنا بڑھ جاتی ہے۔
صبح بخیر
حوصلہ مجھ کو نہ تھا تجھ سے جدا ہونے کا ورنہ کاجل میری آنکھوں میں نہ پھیلا ہوتا
کتنا مشکل ہوتا ہے اُن لوگوں کی لاپرواہی کو برداشت کرنا جن کی طرف سے ہمیں ہمیشہ یہ گمان ہوتا ہے کہ وہ ہمیں اِک کانٹا تک نہیں چبھنے دیں گے
ندگی سب سے بڑی استاد ہے۔۔۔۔۔۔۔!!!
یہ وہ بھی سیکھا دیتی ہے جو ہم کبھی نہیں سیکھنا چاہتے اور یہ وہ بھی سیکھا دیتی ہے جو ہم دوسروں کی وجہ سے نہیں سیکھ سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔
بس زندگی ہر چیز اپنے وقت پر سیکھاتی ہے ،نا اس سے پہلے نا اس کے بعد۔۔۔۔۔
صبر کیجئے۔۔۔۔۔۔
موقع دیجئے زندگی کو۔۔۔۔۔۔
زندگی کے بہترین شاگرد بنیے ،اس سے خوبصورت سبق اور بہترین تجربہ حاصل کیجئے۔۔۔۔۔!!!!
رشتے اور راستے "
رشتے اور راستے زندگی کے دو پہلو ہیں۔۔۔!!
کبھی کبھی رشتےنبھاتے نبھاتے راستے کھو جاتے ہیں۔۔!!
اور۔۔۔۔۔۔!!!!
کبھی کبھی راستوں پہ چلتے چلتے رشتے بن جاتے ہیں۔۔۔۔!
کسی کو رشتے راس آجاتے ہیں اور کسی کو راستے۔۔
فرق بس اتنا ہے۔۔۔
راستوں کے دکھ برداشت ہو جاتے ہیں،،،،،،،رشتوں کے نہیں
چاہے وہ رشتے۔۔۔
خون کے ہوں؛؛
احساس کے ہوں؛؛
پیار کے ہوں؛؛
یا پھر دوستی کے۔۔۔!!!!!!
ایک بات بہت مشہور ہے کہ عورت کا کوئی گھر نہیں ہوتا، پہلے وہ باپ کے گھرمیں رہتی ہے پھر میاں کے گھر اور پھر بیٹوں کے گھر۔*
*سننے میں کافی خوشنما لگتا ہے اورہماری خواتین میں یہ کافی مقبول ہے ۔*
*لیکن حقیقت کیاہے؟*
*حقیقت یہ ہے کہ عورت کے بغیر کوئی گھر،گھر نہیں ہوتا۔*
*آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جس مکان میں فقط مرد رہتے ہوں ان میں محلہ کے لوگ جانا پسند نہیں کرتے ،تعلق رکھنا پسند نہں کرتے۔*
*اس طرح عزیز و اقارب بھی ایسے عزیز کے گھر نہیں جاتے جو تنہا رہتا ہو۔*
*اس مکان کو گھر کا درجہ کس وجہ سے ملتا ہے؟*
*کون اینٹوں سے بنے اس مکان میں محبت ،اپنائیت اور مسکراہٹیں شامل کرتی ہے؟*
*یہ اعزاز فقط عورت کی قسمت میں ہے۔*
*کوئی گھر عورت کے بغیر گھر کہلانے کے قابل نہیں ہوتا۔*
*عورت کا بیشک مکان ہو نہ ہو لیکن گھر عورت کا ہی ہوتا ہے،
کبھی محسوس کیجئے_________تپش لفظوں کی.
لکھتے نہیں ہم درد، واہ واہ_______ سننے کے واسطے...
درد" کو الٹا لکھو یا سیدھا "درد"؛ "درد" ہی رہتا ہے...💞💞
"درد" کا پہلا 'د' نکال دیں تو 'رد' بنتا ہے دوسرا نکال دیں تو 'در' بنتا ہے....💕💕
اور بس جان لیں کسی کے 'در' سے جب انسان 'رد' کر دیاجاتا ہے تو "درد" ملتا ہے اور یہی "درد" انسان کو اس 'در' سے جوڑ دیتا ہے...💞💞
جہاں سے کوئی بھی 'رد' نہیں ہوتا...💕
دل کہتا ہے,
برسوں بعد پھر کوئی مجھ کو فون کرے اور
نم آلود آواز کو سُن کر
اِک پل مجھ سے اِتنا پوچھے
'ٹھیک ہو ناں تم ؟
کیوں آواز ہے بدلی ہوئی سی ؟
سُن کر اِک پل کھو جاؤں میں,
اور اُس پل میں
سب بیتے لمحے دُہرا کر
اتنا کہوں بس ..
مجھے لگا تھا, بھول گئے تُم
لیکن تُم کو آج تلک
آواز بھی میری یاد ہے !
گر ہم____، مان بھی جائیں..
تُمھیں کھونا مقدر ہے_____!
تو کیا یہ بھی ضروری ھے.. ؟؟
تُمھیں ہم بھول بھی جائیں.. ؟؟؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain