Damadam.pk
Raja-Rameez's posts | Damadam

Raja-Rameez's posts:

Raja-Rameez
 

اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لو
نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پر
کیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
اب نہ وہ میں نہ وہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فرازؔ
جیسے دو شخص تمنا کے سرابوں میں ملیں

Raja-Rameez
 

جب میں تمہیں نشاط محبت نہ دے سکا
غم میں کبھی سکون رفاقت نہ دے سکا
جب میرے سب چراغ تمنا ہوا کے ہیں
جب میرے سارے خواب کسی بے وفا کے ہیں
پھر مجھ کو چاہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں
تنہا کراہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں
جون ایلیا

Raja-Rameez
 

یہ حوریں تم سے جلتی ہیں؟
اچھا !! اتنی سندر ہو کیا؟
ہائے اتنا میٹھا لہجہ
تم اردو کی ٹیچر ہو کیا؟
یہ تیری پوجا کرتی ہیں
تم پریوں کی رہبر ہو کیا؟
اف دوزخ سے دھمکاتی ہو
تم واعظ کی دختر ہو کیا؟
تم سے پوچھیں تو کھلتے ہیں
تم پھولوں کی افسر ہو کیا؟

Raja-Rameez
 

بھٹکے ہوئے پھرتے ہیں کئی لفظ جو دل میں
دنیا نے دیا وقت ، تو لکھیں گے کسی دن
جاتی ھے کسی جھیل کی گہرائی کہاں تک !
آنکھوں میں تیری ڈوب کے، دیکھیں گے کسی دن
خوشبو سے بھری شام میں، جگنو کے قلم سے
اک نظم ، تیرے واسطے ، لکھیں گے کسی دن

Raja-Rameez
 

ایسا ٹوُٹا ہے تمنّاؤں کا پندار، کہ بس
دِل نے جھیلے ہیں محبّت میں وہ آزار، کہ بس
ایک لمحے میں زمانے مِرے ہاتھوں سے گئے
اِس قدرتیز ہوئی وقت کی رفتار، کہ بس
تو کبھی رکھ کے ہمَیں دیکھ تو بازار کے بیچ
اِس طرح ٹوُٹ کے آئیں گے خرِیدار، کہ بس
کل بھی صدیوں کی مُسافت پہ کھڑے تھے دونوں
درمیاں آج بھی، پڑتی ہے وہ دیوار کہ بس
یہ تو اِک ضد ہے کہ مُحسن میں شِکایت نہ کروں
ورنہ اِتنے مجھے شِکوے ہیں مِرے یار، کہ بس

Raja-Rameez
 

لوگ کہتے ہیں جِینا محال کر گئے
ہم نے کچھ نہ کیا اور کمال کر گئے
اپنی زندگی تھی جو گُزار کر گئے
لوگ ہماری زندگی سے ملال کر گئے
ہم بھی شریف ذادے تھے شہر میں
مگر، بدنام ہمکو ہمارے خیال کر گئے

Raja-Rameez
 

تھوڑا تھوڑا ہی میسر رھے کافی ھے مجھے
وہ میرا سارے کا سارا نہیں ___ھونے والا
چند لمحوں کی رفاقت ھی میرے کاسے میں؟
اس محبت پہ گزارا نہیں______ ھونے والا
پہلی پہلی ھی محبت____ مجھے کافی ھے
اب مجھے عشق دوبارا نہیں ___ھونے والا
💔

Raja-Rameez
 

آج رویا جائے کچھ ہونے پر
کچھ نہ ہونے پر رویا جائے
آج رویا جائے بے بسی پر
تیری ہنسی پر رویا جائے
رویا جائے کچھ پا لینے پر
کچھ کھو دینے پر رویا جائے
اور رویا جائے اپنے ہونے پر
تجھے کھونے پر رویا جائے

Raja-Rameez
 

بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارہ
میں ہار گیا جنگ مگر دِل نہیں ہارا
اپنے لیے تجویز کی شمشیرِ برہنہ
اور اُس کے لیے شاخ سے اِک پھول اُتارا
**
*سیاہ پوش*🖤

Raja-Rameez
 

فنا کے بعد بھی مجھ کو ستا رہا کوئی
نشاں بھی قبر کا میری مٹا رہا ہے کوئی
میرے خدا مجھے تھوڑی سی زندگی دے دے
اداس میرے جنازے سے جا رہا ہے کوئی
اے میری حسرت ارماں زرا ٹہر جاو
کہ بے نقاب تصور میں آ رہا ہے کوئی
اندھیری رات کے تارو نہ جھلملاو تم
خدائی سو گئی آنسو بہا رہا ہے کوئی
فرشتوں عرش سے لا لا کے پھول برساو
قبر کو دلہن بنا رہا ہے کوئی
*سیاہ پوش*🖤

Raja-Rameez
 

🍂
مجھے بہت پسند ہے ۔۔۔۔!!
سردی کی پہلی دستک،..
اداس سرسراتی ٹھنڈی ہوائیں ۔۔،
اداسی میں ڈوبی شامیں ۔۔۔!!
پتوں کا گرنا ۔۔۔۔؟؟
سورج کی آخری جھلک ۔۔۔!!!!
اور...!!!!
رات کی تاریکی میں
بادلوں میں چھپا چاند..

Raja-Rameez
 

اور جب ہم فوت ہو جایں گے ----
تو تم رونے والا ڈرامہ مت کرنا ----💔
#💔.
دلاسہ ہم کو دینے کا 🥀
تماشا خوب کرتے ہو🔥

Raja-Rameez
 

اتنا حیران تھا میں سامنے پا کر اس کو
ایک پل کے لیے اس کو بھی لگا "میں تو گیا"
دے تو دوں تجھ کو مرا مصرعہِ دل لیکن یار
تو اگر اس کو نبھا ہی نہ سکا ، میں تو گیا

Raja-Rameez
 

بلندیوں پہ ہمیشہ ہمیں نہیں رہنا
ہم آفتاب ہیں اور شام کی اذاں تک ہیں
ہماری پشت پہ سورج تو تم نے دیکھ لیا
ہمارے سائے بھی دیکھو کہاں کہاں تک ہیں
🖤🌓

Raja-Rameez
 

تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو..!!
میں دل کسی سے لگا لوں اگراجازت ہو..!!
تمہارے بعد بھلا کیا ہیں وعدہ و پیماں
بس اپنا وقت گنوا لوں اگر اجازت ہو..!!
تمہارے ہجر کی شب ہائے کار میں جاناں
کوئی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو.🔥🔥🔥

Raja-Rameez
 

کبھی یوں بھی آ میرے روبرو... تجھے پاس پا کے میں رو پڑوں۔۔۔
مجھے منزل عشق پہ ہو یقیں۔.. تجھے دھڑکنوں میں سنا کروں۔۔۔
کبھی سجالوں تجھ کو آنکھوں میں ... کبھی تسبیحوں پہ پڑھا کروں...
کبھی چوم لوں تیرے ہاتھوں کو ... کبھی تیرے دل میں بسا کروں ...

Raja-Rameez
 

یار من۔۔۔ کوئی بات سنا۔۔۔
آج لفظوں کا نشہ کرنا ہے مجھے
تیرے سحر میں گم ہو کے .. تجھے سننا ہے مجھے۔۔ کوئی قصہ ایسا چھیٹر کے لفظ لفظ نس نس میں
گھلتا جاۓ ۔۔۔
او پاگل
یہ من پاگل اور پاگل ہوتا جائے..
اس رات کی کوئی سحر نا ہو
بس صرف تیرا سحر ہی سحر ہو۔

Raja-Rameez
 

وہ رستے ترک کرتا ہوں
وہ منزل چھوڑ دیتا ہوں.
جہاں عزت نہیں ملتی
وہ محفل چھوڑ دیتاہوں.
مجھے مانگےہوئےسائے
ہمیشہ دھوپ لگتےہیں.
میں سورج کے گلے پڑتاہوں
بادل چھوڑ دیتا ہوں.
تعلق یوں نہیں رکھتا
کبھی رکھا,کبھی چھوڑا
جسے میں چھوڑتا ہوں پھر
مسلسل چھوڑ دیتاہوں🥀🥀

Raja-Rameez
 

اے یار مرے تُو! ہونٹ ہلا
اور باتیں دل کی کھول سہی!
میں ہر دم مست الست رہوں
کچھ لفظ زباں سے بول سہی!
اے یار مرے تُو! آنکھ اُٹھا
یہ اندھی آنکھیں روشن ہوں!
یہ ہجر کا عقدہ کھل جائے
تیری صورت کے بس درشن ہوں!
اے یار مرے تُو! ہنستا جا
دکھ درد الم سب ٹل جائیں!
تُو میرا نام پکارے جب
یہ لوگ سنیں اور جل جائیں!
اے یار مرے تُو! شعر سنا
اِن مصروں میں کچھ جان آئے!
سب لفظ دما دم رقص کریں
کوئی رمز تجھے بھی تڑپائے...................!🍂

Raja-Rameez
 

پائل کبھی پہنے کبھی کنگن اسے کہنا
لے آئے محبت میں نیا پن اسے کہنا
میکش کبھی آنکھوں کے بھروسے نہیں رہتے
شبنم کبھی بھرتی نہیں برتن اسے کہنا
اک پل سے زیادہ نہیں دنیا کی مسہری
اک شب سے زیادہ نہیں دلہن اسے کہنا
گھر بار بھلا دیتی ہے دریا کی محبت
کشتی میں گزار آیا ہوں جیون اسے کہنا
رہ رہ کے دہک اٹھتی ہے یہ آتش ِ وحشت
دیوانے ہیں صحراؤں کا ایندھن اسے کہنا
اس حبس میں ورنہ تو ہوا تک نہیں آتی
یہ تو ہے دریچوں کا بڑا پن اسے کہنا
کچھ لوگ کبھی لوٹ کے گاؤں نہیں آتے
کچھ لوگ بھلا دیتے ہیں بچپن اسے کہنا