Damadam.pk
Raja-Rameez's posts | Damadam

Raja-Rameez's posts:

Raja-Rameez
 

نہ رکھے قید میں نہ ہی رہاٸی دے
کسی کو خدا کبھی نہ جداٸی دے
سانسیں جو ٹوٹیں تو ختم ہو تماشہ
چھوڑ جانے والے یادوں سے رہاٸی د ے

Raja-Rameez
 

تجھ سے بچھڑے ہیں مگر عشق کہاں ختم ہوا
یہ وہ جیتی ہوئی بازی ہے جو ہاری نہ گئی
تو ہے وہ خواب جو آنکھوں سے اتارا نہ گیا
تو وہ حواہش ہے جو ہم سے کبھی ماری نہ گئی

Raja-Rameez
 

"ماں کا نام لیتا ہوں"
کبھی جو آنکھ بھر آئے تو ماں کا نام لیتا ہوں
کبھی جو دل سکوں چاہے تو ماں کا نام لیتا ہوں
جہاں بھر کے خزانوں میں ہے سب سے قیمتی کیا شے
یہ مجھ سے گر کوئی پوچھے تو ماں کا نام لیتا ہوں
ہماری جان پر سب سے ہے حق زیادہ بھلا کس کا
خدا کے بعد جو پوچھے تو ماں کا نام لیتا ہوں
خدا اپنے بھلا بندوں سے کتنا پیار کرتا ہے
مثال اس کی کوئی مانگے تو ماں کا نام لیتا ہوں
ہماری کامیابی پر ہے زیادہ کون خوش ہم سے
کبھی دل میں سوال آئے تو ماں کا نام لیتا ہوں
زکی تنہائیوں میں یاد ان کے آنے پر دل میں
کسک کوئی کبھی اٹھے تو ماں کا نام لیتا ہوں

Raja-Rameez
 

بے حسی ہے تمہاری , کوئی کمال نہیں
کہ تم کو میرے تڑپنے کا کچھ ملال نہیں
میں ہار کر بھی ' فتح کا عَلَم ' اٹھاؤں گا
مری شکست کو سمجھو میرا زوال نہیں
ہجوم شہر ستم گر میں ہوں اکیلا
ترے سوا تو کسی کو مرا خیال نہیں
تو مجھ سے دور ہو تو یہ گماں گزرتا ہے
کہ زندگی سے میرا رابطہ بحال نہیں
نظر کو پھیر کے کترا کے وہ ترا چلنا
کہیں یہ اہل زمانہ کی کوئی چال نہیں
زمانے بھر سے تعلق نبھا رہے ہو مگر
مری خوشی کا ذرا بھی تمہیں خیال نہیں
ابھی تو گردش دوراں سے لَڑ کے لوٹا ہوں
تو گل کو پھر سے نئی مشکلوں میں ڈال نہیں

Raja-Rameez
 

میں تمہارے ہی دم سے زندہ ہوں
مر ہی جاؤں جو تم سے فرصت ہو!!
تم حقیقت نہیں ہو حسرت ہو
جو ملے خواب میں وہ دولت ہو!!
جون ایلیا

Raja-Rameez
 

پڑھ چکے حسن کی تاریخ کو ہم تیرے بعد
عشق آگے نہ بڑھا ایک قدم تیرے بعد
آج تک پھر کوئی تصویر نہ ایسی کھینچی
جیسے کھا لی ہو مصور نے قسم تیرے بعد🖤🕊

Raja-Rameez
 

شبنم نہیں کہتا اُسے شعلہ نہیں کہتا
وہ کوئی بھی ہو میں اُسے تجھ سا نہیں کہتا
اس ڈر سے کہ تومجھ کو شفایاب نہ کردے
قاتل تجھے کہتا ہوں مسیحا نہیں کہتا
دریا تو ہے وہ جس سے کنارے چھلک اٹھیں
بہتے ہوئے پانی کو میں دریا نہیں کہتا
سجتی ہے خیالوں میں سدا کوئی رفاقت
تنہا ہوں مگر خود کو میں تنہا نہیں کہتا
گہرائی جو دی تو نے مرے زخمِ جگر میں
میں اُتنا سمندر کو بھی گہرا نہیں کہتا
کس کس کی تمنا میں کروں پیار کو تقسیم
ہر شخص کو میں جانِ تمنا نہیں کہتا
کرتا ہوں قتیل ؔاپنے گناہوں پہ بہت ناز
انسان ہوں میں خود کو فرشتہ نہیں کہتا

Raja-Rameez
 

میں نے برسوں عشق نماز پڑھی
تسبیحِ محبت_______ہاتھ لئیے
چلی ہجر کی میں تبلیغ کو اب
تیری چاہت کی____آیات لئیے
اک آگ وہی____نمرود کی ہے
میں اشک ہوں اپنے ساتھ لئیے
مجذوب ہوا دل_____بنجارا
بس زخموں کی سوغات لئیے
دل مسجد آنکھ مصلٰی ہے
بیٹھی ہوں خالی ہاتھ لئیے
اے کاش کہیں سے آ جائے
وہ وعدوں کی خیرات لئیے.❣

Raja-Rameez
 

مجھے اکثر ستاروں سے یہی آواز آتی ہے
کسی کے ہجر میں نیندیں گنوا کر کچھ نہیں ملتا
جگر ہو جائے گا چھلنی یہ آنکھیں خون روئیں گی
یارو ؛ بے فیض لوگوں سے نبھا کر کچھ نہیں ملتا۔

Raja-Rameez
 

عشق کی اپنے مجھ پہ یوں سخاوت کر دے
بن کر فقط میرا، حسینوں سے بغاوت کر دے
نہ قیس،نہ رانجھا،نہ رومیو،نہ پنوں جیسا
ہو لازوالی عشق، صدیوں تک کہاوت کر دے
کوئی مجھ کو الگ سے کبھی نہ ڈھونڈ پائے
کچھ اس طرح مجھ میں تو اپنی ملاوٹ کردے
ہوں اداس،بے حال ، نیم مردہ سی بن تیرے
برسا کے پیار اپنا تن و روح میں تراوٹ کر دے
کسی کی دعاووں میں میں،کوئی مانگے تجھے
رہوں تیری، دعاوں سےعرش پہ لکھاوٹ کردے

Raja-Rameez
 

میں، یہ، وہ، اگر، مگر، کیا لگا رکھا ہے...؟؟
یہ بتاؤ مُجھے گھر پر کیا بتا رکھا ہے...؟؟
اور میرے سِوا یہ کون اِتنا خاص ہے...؟؟
جِس کے نام کے آگے دل لگا رکھا ہے...

Raja-Rameez
 

سجا سجا سا..!!
نئے موسموں کا چہرہ ہے..!!
خزاں کا حسن..!
بہاروں سے بڑھ کے نکھرا ہے..!
رفاقتوں کے..!
سمندر میں شہر بستے ہیں..!!
ہر ایک..!!
شخص محبت کا اک جزیرہ ہے..!

Raja-Rameez
 

دل میں جن کا نشان بھی نہ رہا
کیوں نہ چہروں پہ وہ رنگ کھلیں
اب تو خالی ہے روح جذبوں سے
اب بھی کیا ہم تپاک سے نہ ملیں
*جون ایلیا*

Raja-Rameez
 

ﭘﮭُﻮﻧﮑﻮﮞ ﺳﮯ ﺑُﺠﮭﺎ ﮨﻮﮞ ﻧﮧ ﻣﭩﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻣﭩﺎ ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﮨﻮﮞ، ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﮯ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﮧ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻮﭖ ﺳﮯ ﺑﭻ ﮐﺮ ﻧﮑﻞ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﮨﻮﮞ، ﻟﯿﮑﻦ
ﮔِﺮﺗﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﮞ
ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮨﯽ ﮔﮭﺮ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺁﮒ ﻟﮕﺎﻧﮯ
ﻣﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﮯ ﭼﺮﺍﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮩﻮ ﺑﻦ ﮐﮯ ﺟﻼ ﮨﻮﮞ
ﺩﻧﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺎﻣﺪ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﯽ ﮨﮯ
ﺍﮎ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﮐﺎﻧﭩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮩﻮ ﺑﺎﻧﭧ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ
ﭼُﻦ ﺑﮭﯽ ﻟﯿﮯ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﻧﮯ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕِ ﻧﺸﯿﻤﻦ
ﻣﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﺷﺎﺥِ ﭼﻤﻦ ﮈﮬﻮﻧﮉ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ
ﻭﮦ ﻻﺵ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﺎﺅﮞ ﺗﻠﮯ ﺭﻭﻧﺪ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﻮ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﻟﯿﮯ ﻗﺘﻞ ﮨﻮﺍ ﮨﻮﮞ
ﺁﻧﭻ ﺁﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ
ﺳُﻠﮕﺎ ﮨﻮﮞ ﺳﻠﯿﻘﮯ ﺳﮯ ﻗﺮﯾﻨﮯ ﺳﮯ ﺑُﺠﮭﺎ ﮨﻮﮞ
ﺍﺱ ﺩﻭﺭ ﮐﮯ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ﮐﺲ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﭽﻮﮞ
ﺫﺭﮮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﻮﺭﺝ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮨﻮﮞ

Raja-Rameez
 

غیر لیں محفل میں بوسے جام کے
ہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے
خستگی کا تم سے کیا شکوہ کہ یہ
ہتکھنڈے ہیں چرخ نیلی فام کے
خط لکھیں گے گرچہ مطلب کچھ نہ ہو
ہم تو عاشق ہیں تمہارے نام کے
رات پی زمزم پہ مے اور صبح دم
دھوئے دھبے جامۂ احرام کے
دل کو آنکھوں نے پھنسایا کیا مگر
یہ بھی حلقے ہیں تمہارے دام کے
شاہ کے ہے غسل صحت کی خبر
دیکھیے کب دن پھریں حمام کے
عشق نے غالبؔ نکما کر دیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
عش۔ق🔥
مرزا غالب

Raja-Rameez
 

تم کو کیسے بتاٶں تم میرے لیے کیا ہو 😍
میری دھڑکن کا ساز ہو تم ❤
میرے دل کی آواز ہو تم
میری جینے کی ایک خاص وجہ ہو تم ❤
میری مسکراہٹ کا راز ہو تم
میری کل کائنات ہو تم ❤
میرے سارے رنگ تم سے ہیں
میرے لیے بہت خاص ہو تم.❤

Raja-Rameez
 

اتنا قریب آؤ کہ جی بهر کے دیکھ لیں
شاید کہ پهر ملو تو یہ ذوق نظر نہ ہو
یوں اترو میرے دل میں آنکهوں کے راستے
مجھ میں سما جاؤ نظر کو خبر نہ ہو
مدت ہوئی ملے نہیں اک دوسرے سے ہم
آج سب گلے مٹا دو کوئی شکوہ پهر نہ ہو
میرے سامنے بیٹهے رہو میں دیکهتا رہوں
رک جائے وقت کاش طلوعِ سحر نہ ہو
کرلو مجھ سے وعدہ میرے ہو بس میرے
جب ساتھ میرا دو تو زمانے کا ڈر نہ ہو
آئے ہو اب کہ جو تم تو اک شب قیام کر لو
شاید کہ پھر گزر ہو تو میرا گھر نہ ہو
ممکن ہے ترتیبِ وقت میں ایسا بھی لمحہ آئے
دستک کو تیرا ہاتھ اٹھے اور میرا در نہ ہو

Raja-Rameez
 

خیر اس بات کو تو چھوڑ بتا کیسا ہے ۔
تونے چاہا تھا جسے وہ تیرے نزدیک تو ہے ۔
کونسے غم نے تجھے چاٹ لیا َاندر سے ۔
آج کل پھر سے تو چپ رہتا ہے سب ٹھیک تو ہے ؟؟

Raja-Rameez
 

"گھر سے یہ سوچ کے نکلا ہوں کہ مر جانا ہے
اب کوئی راہ دکھا دے کہ کدھر جانا ہے
موت لمحے کی صدا زندگی عمروں کی پکار
میں یہی سوچ کے زندہ ہوں کہ مر جانا ہے
مرے جذبے کی بڑی قدر ہے لوگوں میں مگر
میرے جذبے کو مرے ساتھ ہی مر جانا ہے "

Raja-Rameez
 

❣ہم جو تم سے.......ملے ہیں💞
❣اتفاق................ تھوڑی ھے💞
❣مل کے.. تم.. کو چھوڑ دیں💞
❣مذاق ...........تھوڑی ھے💞
❣اگر ہوتی...... تم سے محبت💞
❣ایک حد تک تو چھوڑ دیتے💞
❣پر ہماری تم ....سے محبت💞
❣کا حساب.......... تھوڑی ہے💞
❣اب تم.............. ڈھونڈو گے💞
❣میری اس ..غزل کا جواب💞
❣یہ... میرے دل کی آواز ہے💞
❣کتاب............... تھوڑی ھے💞
💔🌹